تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
الحمد للہ
صحیح پوچھو تو تمہیں یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
وہ بھی اچھی ہیں۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی
بھابھی کو آداب
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے، آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
واپسی مبارک۔
نوکری جانے کا شدید افسوس۔
لیکن بھائی جی۔۔۔
سال بھر گزر گیا۔ آپ نے اپنی چال نہیں چلی۔
بہت شکریہ انیس بھائی۔ روزی رساں اللہ کی ذات ہے اور وہ بہتر کرنے والا ہے۔

غالباً آپ شطرنج کی بات کر رہے ہیں، میں تو بھول بھی چکا ہوں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
تمام اراکین اردو محفل کو السلامُ علیکم

تلاش بیسار کے باوجود مجھے اپنے پہلے تعارف کی لڑی نہیں ملی، اس لیے مجھے یہ نئی لڑی بنانا پڑی۔

یہ اردو محفل پر میرا دوسرا جنم کوئی چھ سال کے بعد ہوا ہے۔

ایک وقت تھا کہ میں اردو محفل پر خاصا فعال تھا، پھر اسی کی وجہ سے ایک دن نوکری جاتے جاتے بچی، تو دونوں میں سے ایک کو چُننا پڑا کہ یا تو نوکری بحال رکھو یا اردو محفل کے رُکن بنے رہو۔ کافی سوچ و بچار کے بعد یہ طے پایا کہ نوکری کو ہی بحال رکھا جائے کیونکہ اردو محفل نے تو خرچہ پانی دینا نہیں۔

اور آج جب کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے بہت سے ملازمین کو جبری فارغ کر دیا ہے، جس میں یہ ناچیز بھی شامل ہے، تو اب جبکہ نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں تو اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اب کاہے کا ڈر۔

تو خواتین و حضرات اب ان شاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر مراسلت رہے گی۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ میری اردو محفل پر واپسی پر میرا جلوس نہ نکالا جائے، بس خوش آمدید کہنا ہی کافی رہے گا۔
آپکے جانے کے بعد ایسے لگتا تھا محفل بالکل بےرونق ہوگئی ہے (ایسا مجھے لگتا تھا، سب کا اس بات سے متفق ہونا ضروری نہیں). آہستہ آہستہ زندگی کی دیگر مصروفیات اور کچھ محفل کی بےرونقی کی وجہ سے کافی لوگ غیر فعال ہو گئے تھے۔۔۔ اب اس لڑی میں نظر آئے۔۔۔ اللہ آپ سب کو سلامت رکھے اور آپ سب پر اپنی رحمت کرے۔۔۔ :)
میری طرف سے ایک عدد ویلکم بیک قبول فرمائیے۔۔۔ :)
 
خوش آمدید بھائی :)
اللہ مسبب الاسباب ہے کوئی نہ کوئی سبب پیدا کر دے گا
اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے تنگی مشکلات اور پریشانیوں سے محفوظ و مامون فرمائے آمین
 
Top