چائے پئیں

نور وجدان

لائبریرین
محفل چائے خانہ ایسی بیٹھک ہے ، جہاں گفت و شنید بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے کہ چائے بمع لوازمات کے سامنے موجود ہوتی ہے ۔ اس محفل میں بڑے بڑے آئے ، کبھی چھوڑ کے نہ گئی ۔ اچھی کتاب ہاتھ میں موجود ہو تو چائے ساتھ ہو لطف دو بالا ہو جائے مگر میرے لیے کافی چائے سے زیادہ مرغوب مشروب ہے ۔ چائے کی تراکیب شریک کرنے والے شمشاد محترمی نے چائے سے محفل چائے خانہ کو پھر سے رونق بخشنے کی سعی کی ہے ۔ سردیوں میں کسی درخت کی چھت کے نیچے بیٹھ کے نرم گرم دھوپ میں چائے پینے کا اپنا مزہ ہے اور گرمیوں میں اسکو باوجود شدید گرمی کے صبح سویرے یا کھانے کے بعد پیا جاتا ہے ۔ مہمان اگر گھر میں آجائیں تو ان کی آمد کا سواگت بھی چائے سے کیا جاتا ہے ، چائے سے مہمان نوازی کا بھرم رہتا ہے ۔ چائے اور مہمان نوازی سے یاد آیا کہ کل امیداورمحبت تشریف لائیں اور ان کو خوش آمدید بھی نہ کہا جاسکا ۔

72294806.cms


یہ الائچی والی چائے آپ کے لیے اسپیشل بنائی ہے کہ اکثر چائے میں الائچی سے شیریں مہک اسکی اشتہا بڑھا دیتی ہے ۔ یہ نہ ہو کہ یہ کہیں خالی خولی چائے سے ٹرخا دیا ، ان کے لیے کچھ مزید بھی تیار کیا گیا ہے :)


indian-tea-time-snacks-group-260nw-1424556806.jpg


اب ہم کچھ سوالات کرتے ہیں امید اور محبت سے تاکہ چائے پینے کیساتھ ساتھ کچھ بات چیت کرسکیں

1 ۔ آپ محفل میں اتنے عرصے بعد تشریف لائیں ، محفل سے گوشہ نشینی کیوں اختیار کی ؟
2۔ امید و محبت نام رکھنے کی وجہ کیا ہے ؟
3۔ ابھی تک کتنے ناولز ایسے ہیں جن کے کرداروں کو حقیقی زندگی میں دیکھنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے
4۔زندگی کیا ہے؟ کیا بس زندہ رہنے کھانا پینا ؟ یا کوئی اور مقصد؟
5۔ آپ کو کن باتوں پر رونا آجاتا ہے

یہ محفل آپس میں گفت و شنید کے لیے ہیں ، دیگر محفلین بھی ان سے سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ کسی بھی محفلین کو ٹیگ کرکے ان سے بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں
 

ظفری

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ امیداورمحبت بھی آئیں تھیں۔ گستاخی ہوئی کہ معلوم ہی نہ ہوا۔ نور وجدان نے اب آپ کو مخاطب کیا ہے تو امید ہے کہ آپ جواب ارسال کریں گی ۔ اگر یہ سوالات ہم سے پوچھے ہوتے تو ہم فورا ہی جواب ارسال کردیتے ۔ :nottalking:
 

نور وجدان

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ امیداورمحبت بھی آئیں تھیں۔ گستاخی ہوئی کہ معلوم ہی نہ ہوا۔ نور وجدان نے اب آپ کو مخاطب کیا ہے تو امید ہے کہ آپ جواب ارسال کریں گی ۔ اگر یہ سوالات ہم سے پوچھے ہوتے تو ہم فورا ہی جواب ارسال کردیتے ۔ :nottalking:
خوش آمدید کے ساتھ یہاں پر یہ سند تمام محفلین کے پاس ہیں کہ وہ جواب / سوال کرتے چائے خانے کی رونق میں اضافہ کریں


۱. آپ کا مکمل نام کیا ہے اور نام کس حد تک پسند ہے؟
۲. آپ محفل اب کم کم کیوں آتے ہیں؟
۳. آپ نے شاعری شروع کی اور ترک کردی، شاعری کا محرک کیا بنا؟
۴. دیارِ غیر میں شاید مقیم ہیں آپ، اگر ایسا ہے تو کیا آپ کو اپنوں سے شکایت ہوئی کبھی؟
۵ ۔ آپ نے زندگی سے کیا سیکھا؟
۶. ٹیلی پیتھی / نسمہ / دیگر معلومات حاصل کرنے کا جنون کیونکر شروع ہوا اور جھاگ کیطرح بیٹھا کیوں؟
 

ظفری

لائبریرین
خوش آمدید کے ساتھ یہاں پر یہ سند تمام محفلین کے پاس ہیں کہ وہ جواب / سوال کرتے چائے خانے کی رونق میں اضافہ کریں

۱. آپ کا مکمل نام کیا ہے اور نام کس حد تک پسند ہے؟
ظفراحمد اور یہ نام مجھے دیوانگی کی حد تک پسند ہے۔

۲. آپ محفل اب کم کم کیوں آتے ہیں؟
دراصل کچھ سال قبل محفل میں پرانے اراکین کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوگیا تھا اور پھر مراسلات میں بھی وہ تسلسل نہ رہا کہ ان پر لکھا جائے۔ اور جو لکھا وہ نئے اراکین کے لیئے خاص دلچسپی کا سبب نہیں بنا تو پھر آہستہ آہستہ محفل سے دوری اختیار کرلی۔ اور پھر تو پھر ۔۔۔
فکرِ معاش و عشقِ بتاں، یادِ رفتگاں
اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کِیا کرے


۳. آپ نے شاعری شروع کی اور ترک کردی، شاعری کا محرک کیا بنا؟
شاعری ترک تو نہیں کی مگر شاعری کے علاوہ نثر میں بھی ایک لمبا تعطل آگیا۔ کچھ عرصہ قبل شاعری پر واپسی ہوئی ہے۔ ان شااللہ جلد ہی شئیر کروں گا۔

۴. دیارِ غیر میں شاید مقیم ہیں آپ، اگر ایسا ہے تو کیا آپ کو اپنوں سے شکایت ہوئی کبھی؟
مجھے شکایت بس اپنوں ہی سے تو ہے۔

۵ ۔ آپ نے زندگی سے کیا سیکھا؟
زندگی کے نشب و فراز سنے پھر دیکھے بھی ،مگر زندگی کے پیچ و خم بھی بہت اذیت دہ ثابت ہوئے۔ نئےتجربے تھے۔ سمجھنے ، سنھبلنے اور سیکھنے میں کچھ وقت لگا ۔ پھر سمجھ یہی آیا کہ یہ دنیا رنیگنیوں اور رعائینوں میں لپٹی ہوئی ایسی شے ہے جو زندگی کو اپنے مستقر پر چلنے نہیں دیتی۔ سب وقت کا زیاع ہے ۔ سارا کھیل اس وقت سمجھ آیا جب اپنی حقیقت خود پر آشکار ہوئی کہ یہ سارا تماشہ تو واپس لوٹ جانے کا ہے۔ تو پھر کیوں نا اس کے لیئے راہ ہموار کی جائے۔بات لمبی ہو جائے گی۔ مختصر یہ کہ زندگی میں زندگی سے انحراف میں ہی بقا ہے۔ یہی سیکھا ہے میں نے ۔ !

۶. ٹیلی پیتھی / نسمہ / دیگر معلومات حاصل کرنے کا جنون کیونکر شروع ہوا اور جھاگ کیطرح بیٹھا کیوں؟
یہ تمام چیزیں میرے خیال میں سیکھی نہیں جاتی بلکہ یہ انسان میں ددیعت کی جاتیں ہیں ۔ جیسا کہ دوسری صلاحتیں ہیں ۔ چونکہ یہ نفسی علوم ہیں اس لیئے ان کی کوئی توجہیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔سو میں نے بھی شروع میں یہ محسوس کیا کہ کچھ چیزیں ہیں جو میرے ادراک میں اضافہ کرتیں ہیں ۔ مثال کے طور پر میں نے ایک دن خواب دیکھا کہ میں حیدرآباد سندھ پاکستان میں ایک گلی میں کھڑا ہوں اور میرا ایک دوست بھی اپنی بائیک پر وہاں موجود ہے۔جبکہ کہ میں کبھی حیدرآباد نہیں گیا تھا ۔اتفاق سے کچھ عرصہ بعد جب میرا وہاں جانا ہوا تو وہی سارا منظر میرے سامنے تھا یہاں تک کہ وہ پان کا کھوکھا بھی وہاں موجود تھا جسے میں خواب میں دیکھ چکا تھا ۔ تو پھر اس سلسلے میں مذید کی جستجو ہوئی ۔ مگر پھر یہ سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا کہ وہاں سودا کا پھر وہی شعر آجاتا ہے جس کا میں اوپر تذکرہ کیا۔ مگر پھر بھی بہت کچھ جانا اور سمجھا بھی ۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
یہ تو میں نے اب دیکھا ہے کہ ظفری بھائی کا انٹرویو شروع ہو گیا ہے۔ یقیناً دلچسپ اور حقیقت انگیز واقعات سے معلومات میں اضافہ ہو گا۔
 

نور وجدان

لائبریرین
ایک بڑے بزرگ کی ایما پر میرا نام تین سال کی عمر میں بدل کر یہ رکھا گیا تھا ۔
ماشاءاللہ، شروع سے ہی حساس طبع ہوئے پھر:) وجہ بدلنے کی کیا تھی؟ بزرگ کون تھے؟ اور عشق کیسے کن وجوہات کی بنا پر اس نام سے ترقی کرتا گیا
 

نور وجدان

لائبریرین
۳. آپ نے شاعری شروع کی اور ترک کردی، شاعری کا محرک کیا بنا؟
شاعری ترک تو نہیں کی مگر شاعری کے علاوہ نثر میں بھی ایک لمبا تعطل آگیا۔ کچھ عرصہ قبل شاعری پر واپسی ہوئی ہے۔ ان شااللہ جلد ہی شئیر کروں گا
اپنی نثر کے اور شاعری کے محفل میں موجود دھاگے تو لنک کردیں. یاد آیا، کچھ خطوط بھی تھے، کمال کی نثر ہے آپکی. دوبارہ پڑھوں گی اور باقی محفلین بھی ... منتظر رہوں گی:)
 

نور وجدان

لائبریرین
۴. دیارِ غیر میں شاید مقیم ہیں آپ، اگر ایسا ہے تو کیا آپ کو اپنوں سے شکایت ہوئی کبھی؟
مجھے شکایت بس اپنوں ہی سے تو ہے

دو معانی نکلتے ہیں اس سے؛ کہ اور لوگوں سے بھی ہے یا میں صرف اپنوں سے کہتا دل کی

ویسے شکایت کن باتوں پر ہوتی آپکو؟
 

نور وجدان

لائبریرین
۔ آپ نے زندگی سے کیا سیکھا؟
زندگی کے نشب و فراز سنے پھر دیکھے بھی ،مگر زندگی کے پیچ و خم بھی بہت اذیت دہ ثابت ہوئے۔ نئےتجربے تھے۔ سمجھنے ، سنھبلنے اور سیکھنے میں کچھ وقت لگا ۔ پھر سمجھ یہی آیا کہ یہ دنیا رنیگنیوں اور رعائینوں میں لپٹی ہوئی ایسی شے ہے جو زندگی کو اپنے مستقر پر چلنے نہیں دیتی۔ سب وقت کا زیاع ہے ۔ سارا کھیل اس وقت سمجھ آیا جب اپنی حقیقت خود پر آشکار ہوئی کہ یہ سارا تماشہ تو واپس لوٹ جانے کا ہے۔ تو پھر کیوں نا اس کے لیئے راہ ہموار کی جائے۔بات لمبی ہو جائے گی۔ مختصر یہ کہ زندگی میں زندگی سے انحراف میں ہی بقا ہے۔ یہی سیکھا ہے میں نے
آپ بات لمبی کردیتے تو اچھا تھا! مجھے کچھ اچھا پڑھنے کو مل جاتا، بلکہ دوسروں کو بھی

یہ خود شناسی کا مرحلہ کیسے وارد ہوا؟ کوئی تفصیل؟ آپ کے پاس تمام سہولیات ہوں آرام ہوں پھر بھی رنگینی ء جہاں سے پردہ اٹھنا؟ عموما لوگ کھوئے رہتے مگر اچھا لگا یہ پڑھ کے. امید ہے تفصیل سے لکھیں گے، کم ازکم میں تو تفصیل سے پڑھنا چاہوں گی
 

نور وجدان

لائبریرین
۶. ٹیلی پیتھی / نسمہ / دیگر معلومات حاصل کرنے کا جنون کیونکر شروع ہوا اور جھاگ کیطرح بیٹھا کیوں؟
یہ تمام چیزیں میرے خیال میں سیکھی نہیں جاتی بلکہ یہ انسان میں ددیعت کی جاتیں ہیں ۔ جیسا کہ دوسری صلاحتیں ہیں ۔ چونکہ یہ نفسی علوم ہیں اس لیئے ان کی کوئی توجہیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔سو میں نے بھی شروع میں یہ محسوس کیا کہ کچھ چیزیں ہیں جو میرے ادراک میں اضافہ کرتیں ہیں ۔ مثال کے طور پر میں نے ایک دن خواب دیکھا کہ میں حیدرآباد سندھ پاکستان میں ایک گلی میں کھڑا ہوں اور میرا ایک دوست بھی اپنی بائیک پر وہاں موجود ہے۔جبکہ کہ میں کبھی حیدرآباد نہیں گیا تھا ۔اتفاق سے کچھ عرصہ بعد جب میرا وہاں جانا ہوا تو وہی سارا منظر میرے سامنے تھا یہاں تک کہ وہ پان کا کھوکھا بھی وہاں موجود تھا جسے میں خواب میں دیکھ چکا تھا ۔ تو پھر اس سلسلے میں مذید کی جستجو ہوئی ۔ مگر پھر یہ سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا کہ وہاں سودا کا پھر وہی شعر آجاتا ہے جس کا میں اوپر تذکرہ کیا۔ مگر پھر بھی بہت کچھ جانا اور سمجھا بھی
نفسی علوم سے مراد کیا ہے؟ نفس یا روحی علوم؟ آپ نے جب خواب دیکھا تو آپ کی حساسیت عروج پر ہوگی ... اس سے قبل بھی کبھی ایسا کچھ ہوا؟
آپ نے نفسی علوم پر ریسرچ بھی کافی کر رکھی ہے کیونکر لگا ان کو جاننا وقت کا ضیاع ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی نثر کے اور شاعری کے محفل میں موجود دھاگے تو لنک کردیں. یاد آیا، کچھ خطوط بھی تھے، کمال کی نثر ہے آپکی. دوبارہ پڑھوں گی اور باقی محفلین بھی ... منتظر رہوں گی:)
دخل درِ معقولات۔
ویسے تو ان کی تحریوں سے محفل بھری پڑی ہے۔ اور ان کے ربط بھی یہ خود ہی دیں گے۔
ایک چھوٹے سے واقعے کا ربط میں دے دیتا ہوں، کہ ہر ایسے واقعے کے بعد ان کو ان کے ابو مرحوم کی طرف سے تغموں سے نوازا جاتا تھا۔

ربط یہ رہا
 
Top