چائے پئیں

شمشاد

لائبریرین
یا تو اشرف مشروب کہیں یا پھر اشرف المشربات کہیں، اور میری چائے کا موٹو تو آپ کو معلوم ہی ہو گا "ددھ چینی روک کے، تے پٹی ٹھوک کے"
 

سیما علی

لائبریرین
شمشاد صاحب نے شروعات کیں اور چائے کی خوشبو پوری محفل میں پھیل گئی۔اور پھر نور بٹیا نے چائے کی بیٹھک میں بلایا اور ہم جیسے چائے کے عاشق کچے دھاگے سے کھنچے چلے آئے،ایک تو چائے کی اشتہا انگیز خوشبو پھر نور کی پیار بھری شاعرانہ گفتگو ہم بیٹھے کے بیٹھے رہ گئیے۔اور ایسی خواب و خیال کی دنیا میں کھوئے کہ راوی تا دمِ تحریر صرف پیار و سکون ہی لکھتا ہے۔ :redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
جہاں شعر و ادب کی باتیں ہیں وہیں چائے کا دور چلتاہے۔چائے عام زندگی کی طرح شاعری کا بھی اہم حصہ رہی ہے ۔جس میں زندگی سے متعلق ہر جذبے کو موضوع سخن بنایا گیا ہے ۔
غرض ہم سب نے چائے سے اپنے عشق کو مختلف نام دیتے ہیں۔
اسی طرح کسی نے لکھا ’’ چائے کا احترام کیا کرو یہ تمام مشروبات کی مرشد ہے ‘‘۔
شمشاد صاحب چائے کواشرف المشروبات نام دیتے ہیں ہم
شراب الطہور کا نام دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غرض
چائے روز مرہ کی زندگی کا اہم حصہ ہے گھر گھر میں دن کی شروعات اسی مشروب سے ہوتی ہے ۔شعر و ادب سے بھی اس کاگہرا رشتہ رہا ہے ۔
جہاں شعر و ادب کی باتیں ہیں وہیں چائے کا دور چلتاہے۔چائے عام زندگی کی طرح شاعری کا بھی اہم حصہ رہا ہے ۔جس میں زندگی سے متعلق ہر جذبے کو موضوع سخن بنایا گیا ہے ۔اسی طرح چائے کی خوشبو سے عشق کو کسی شاعر نے اس طرح پیش کیا :
پوچھا کسی نے کون سی خوشبو پسند ہے
میں نے چائے کا ذکر چھیڑ دیا۔
ظفر ی صاحب نے تو جوابات اتنے حسین پیرائے میں دیے ہیں کہ ہم اب تک اُسی سحر میں گرفتار ہیں۔ سچ ہے جب زندگی کی اصل حقیقت آشکار
ہوتی ہے ،تو معلوم ہوتا ہے کہ سب سراب ہے ۔اس سے انحراف میں ہی بقا ہے ۔
پھر سب سے حساس بات جو انھوں نے کہی وہ حقیقت ہے کہ ٹیلی پیتھی سیکھی نہیں جاتی ،بلکہ یہ انسان میں ددیعت کی جاتیں ہیں۔یہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتیں ۔جیسے میرا سب سے چھوٹا بھائی سو فیصد سچے خواب دیکھتا ہے۔
ظفری صاحب کے خواب کو پڑھ کے اُسکے سچے خواب یاد آگئے جو وہ سب سے پہلے مجھے بتاتا ہے ،ایک سال پہلے دیکھا ہوا خواب ہماری زندگیوں میں اگلے سال ہماری زندگی میں اُسی طرح ہوتا وقوع پذیر ہوتا ہے جیسے میرے بھائی نے خواب میں دیکھا اور مجھے سنایا۔۔۔۔۔ یہ اللّہ بہت کم خوش نصیب لوگوں کو عطا کرتا ہے۔اِنکی بات درست ہے کہ یہ ایک انسان کے ادراک میں اضافہ کرتیں ہیں۔اب انتظار ہے امید اور محبت کے جوابات کا۔
اللّہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنائے۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سیما آپی، بہت خوبصورت باتیں کیں ہیں آپ نے۔

ظفری اس محفل کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ ان کی تحریریں پڑھنے کے لائق ہیں۔ خاص کر جو انہوں نے اردو محفل کی کئی ایک سالگرہوں پر لکھی تھیں۔
 
Top