سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں تو بارش میں باہر پھنس گئی تھی راستے میں جس دن بہت تیز بارش ہوئی ، چار پانچ گھنٹے لگے گھر پہنچنے میں،
لیکن ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں، ہر حال میں جیتے ہیں :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے ایک بات ہے اس دن میں نے دیکھا کہ لوگ ایک دوسرے کی بہت مدد کر رہے تھے یعنی مشکل وقت میں ہماری قوم ایک ہو جاتی ہے۔ :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہ نکلا کریں ناں زیادہ بارش میں باہر۔
ہم لوگ بارش شروع ہونے سے پہلے ہی باہر تھے، جب بارش شروع ہوئی تو پہلے تھوڑا انتظار کیا بارش رکنے کا، ذرا سی کم ہوئی تو گھر کے لیے نکلے لیکن بادل تو جیسے انتظار میں تھے جو برسنا شروع ہوئے تو ذرا سی دیر میں اتنا پانی تھا کہ سڑکیں، فٹ پاتھ، گٹر اور نالے پانی کے نیچے غائب ہو گئے۔ بس اللہ کا شکر خیریت سے گھر پہنچ گئے۔
 
Top