کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جناب اس وقت تو بہت سارے ارکین اردو محفل میں حاضر ہیں، یہ الگ بات ہے کہ کچھ نے سلیمانی ٹوپی اوڑھی ہوئی ہے۔

ظفری بھائی ایک بات تو بتائیں کہ لفظ تہمید ہوتا ہے یا تمہید؟
 

حسن علوی

محفلین
میری ادنٰا سی دانست کے مطابق 'تمہید' ہوتا ھے، شمشاد بھائی یہ سلیمانی ٹوپی کیسے پہنتے ہیں اور یہ کہاں دستیاب ھے؟؟؟
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی ایک بات تو بتائیں کہ لفظ تہمید ہوتا ہے یا تمہید؟

شمشاد بھائی ۔۔۔ سو فیصد تمہید ہی ہوتا ہے ۔ اور ظاہر ہے یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے ۔ مجھے تمہید کا خیال مضمون کا پہلا پیراگراف لکھنے کے بعد آیا ۔ اس لیئے جلدی میں پروف ریڈنگ نہیں کرسکا ۔ اصل لفظ کا مجھے علم تھا ۔ مگر نادانستگی میں ایسا ہوگیا ۔ ایسے غلطیوں پر تو جب پکڑا جائے جب لفظ ہی مکمل طور پر غلط لکھا جا رہا ہو ۔ جیسے فاروق بھائی مضبوط کو مظبوط لکھتے ہیں ۔ یہ ٹائپو نہیں بلکہ املا کی غلطی ہے ۔ کیوں فاروق بھائی ۔ ؟ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
تو بھائی اس میں ڈانٹنے کی کون سی بات ہے؟ میں نے تو اپنی معلومات میں اضافے کے لیے ایک بات پوچھی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری ادنٰا سی دانست کے مطابق 'تمہید' ہوتا ھے، شمشاد بھائی یہ سلیمانی ٹوپی کیسے پہنتے ہیں اور یہ کہاں دستیاب ھے؟؟؟

ادنٰا کے متعلق تو شگفتہ صاحبہ نے پوچھ لیا ہے۔

سلیمانی ٹوپی پروفائل میں ملتی ہے۔ لیکن ہم نے بھی سلیمانی چشمہ لگایا ہوا ہے، ہم سے چھپ کر نہیں رہ سکتے۔
 

ظفری

لائبریرین
تو بھائی اس میں ڈانٹنے کی کون سی بات ہے؟ میں نے تو اپنی معلومات میں اضافے کے لیے ایک بات پوچھی تھی۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ میری کہاں یہ مجال کہ میں اس گستاخی کا مرتکب ہوں ۔میں نےتو اپنی صفائی بیان کی ہے ۔ لگتا ہے صفائی کا بیان کچھ ضرورت سے زیادہ طول کھا گیا ہے ۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
لو ابھی جب میں آیا تھا تو شمشاد ہری لائٹ جل کر بیٹھے تھے، لیکن جب اس تانے بانے میں داخل ہوا تو انہوں نے بھی سلیمانی ٹوپی پہن لی ہے۔۔۔
کیا یہی بات ہے شمشاد؟
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں اعجاز بھائی میں کبھی بھی خفیہ رہ کر نہیں آتا۔
میچ دیکھ رہا تھا۔ آج تو دو دو میچ تھے، ایک تو ختم ہو گیا، دوسرا جاری ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے سوات میں کرفیو کا اثر کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے۔ بہکی بہکی باتیں نکل رہی ہیں منہ سے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top