پندرہویں سالگرہ اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات (پیروڈی)

رانا

محفلین
ابن آدم صاحب نے جو یہ اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات کے نام سے لڑی کھولی تو ہمیں بھی اسی سانچے میں کچھ ڈھالنے کا خیال آگیا۔

جاسم محمد
مابدولت کو اس فورم کو جوائن کئے کافی عرصہ ہوچکا ہے لیکن آپ کو مستند عرصہ اس لئے نہیں بتا سکتے کہ آپ کنفیوژ ہوجائیں گے۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے۔ آج سوچا کہ اپنے مشاہدات لوگوں کے سامنے رکھیں جائیں۔
اس فورم کو بہت سے دیگر فورمز سے بہتر پایا کیوں کہ یہ باوجود سرتوڑ کوششوں کے ہم سے جان نہیں چھڑا سکا۔
اس فورم میں اگرچہ زیادہ لڑیاں ادبی اوراز قسم شاعری سے متعلق ہوتی ہیں جو ہم جیسے ذوق رکھنے والے کے لئے قطعا بھی پرکشش نہیں ہوتیں لیکن پھر بھی ہمت ہے کہ ہم یہاں موجود ہیں۔ تو جب ہم آپ کو (ادباء و شعراء) کو برداشت کرسکتے ہیں تو آپ ہمیں کیوں نہیں؟ بولیں۔۔۔ جواب دیں۔۔۔
اردو کا معیار اس فورم پر بہت ہی زیادہ بہتر ہے اس بات پر ہمیں فخر بھی ہے۔
سیاسی اور مذہبی لحاظ سے کچھ لوگ بہت عجیب رویہ رکھتے ہیں۔ ذرا کوئی دھاگا کھول لو ٹرول ٹرول کی رٹ شروع ہوجاتی ہے۔ اور یہ ٹرول ٹرول کی گردان سب بیک وقت اتنی رفتار سے کرنا شروع کرتے ہیں کہ یہ ٹرول ٹرول ہم تک پہنچتے پہنچتے ٹر ٹر ہی رہ جاتا ہے۔ تو پھر آپ ہی بتائیں کہ ٹرٹر کا ہم کیا اثر لیں۔
شروع شروع میں تو بڑی مایوسی ہوتی تھی کہ کوئی ریٹنگ ہی نہیں دیتا۔ لیکن پھر خیال آیا ہمیں تو اپنی بات کہنی ہے اور اگلے کے کانوں سے دھواں نکلوانا ہے تو ریٹنگ سے ہمیں کیا۔ بس تو پھر اس کے بعد زیادہ توجہ دینا چھوڑ دیا۔
اسکی کمیونٹی بعض لوگوں کو چھوٹی لگتی ہے لیکن ہم سے پوچھیں جو شروع سے اس سے چمٹے ہوئے ہیں۔ بڑے بڑے اچھے لوگ یہاں موجود ہیں بس کبھی کوئی زیادہ ایکٹو ہوتا ہے تو کبھی کسی کو لمبی چھٹی یاد آجاتی ہے۔
بہرحال یہ ایک بہترین بلکہ ہمارے لحاظ سے تو اردو کا نمبر ایک فورم ہے۔ جو مزہ یہاں ایک دھاگا کھول کر پانی پت کا میدان سجانے میں آتا ہے وہ مرہٹوں کو بھی کیا آیا ہوگا۔
بہرحال اس فورم پر اردو کے لئے جو خدمات ہورہی ہیں یہ ایسی شاندار ہیں کہ جس پر اس فورم کو بجا طور پر اردو کمپیوٹنگ کا سرخیل کہا جاسکتا ہے۔ اور ہمیں بھی اپنے آپ پر فخر ہے کہ اس فورم کا حصہ ہیں۔ اللہ اس فورم کو مزید کامیاب کرے۔

محمد وارث
خاکسار اپنے آپ کو اس فورم کا بانی ہی سمجھتا ہے کیونکہ کافی عرصہ محفل کی نظامت بھی سنبھالی ہے اس لئے فورم سے اپنائیت اور ایک دلی لگاؤ ہے کیونکہ ہمارا بھی لہو ہے اس کی بنیادوں میں۔
شروع کے دنوں میں تو ہم یہ کہہ سکتے تھے کہ اس فورم کو دیگر کئی فورمز سے بہتر پایا لیکن اب یہ کہنا نامناسب ہوگا کیونکہ اس فورم سے بہتر فورم ہمیں کوئی ملا ہی نہیں لہذا تمام فورمز سے بہتر پایا۔
اس فورم میں اگرچہ زیادہ لڑیاں ادبی اور شاعری کی ہوتی ہیں جن سے ہمیں آکسیجن ملتی ہے لیکن جب درمیان میں دردو و اذکار کے دھاگے آکر کھچ مچاتے تھے تو بس نہ پوچھیں دل کی کیا حالت ہوتی تھی کہ دل کا بوجھ ہلکا کرنے کا کام بھی کاپی پیسٹ کی نظر ہوا۔
درود و اذکار کے دھاگوں کو تو نظرانداز کردیا لیکن ان سیاسی اور مذہبی دھاگوں کا کیا کریں جو آئے دن ٹرولز کے ہاتھوں اپنی مٹی پلید کروارہے ہوتے ہیں۔
سیاسی اور مذہبی دھاگوں کے متعلق جتنا مرضی ٹرول ٹرول کی رٹ لگالیں کسی کے کانوں پر جوں ہی نہیں رینگتی۔ بہرحال ہماری ٹرول ٹرول کے شور سے ٹرولز کچھ ایسے بدحواس ہوتے ہیں کہ آدھے سے زیادہ دھاگے اس بدحواسی میں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ ورنہ سوچیں ہم شور نہ مچائیں تو وہ جتنے دھاگے لے کر آتے ہیں وہ سارے کے سارے ہمارے گھر کے باہر چپکا جائیں تو ہمارا گھر ہی لِیرو لِیر ہوکر رہ جائے۔
پہلے تو ہم بڑا زچ ہوتے تھے لیکن اب عادت سی ہوگئی ہے اس لئے سگریٹ کے مرغولوں میں ان ٹرولز کو اڑا دیتے ہیں۔ بلکہ کسی دن صرف شاعری اور ادبی دھاگے ہی تازہ ترین پر نظر آئیں تو کچھ بے چینی سی ہونے لگتی ہے کہ خیر تو ہے۔
باوجودیکہ زیادہ لڑیاں ادبی ہوتی ہیں لیکن لڑایاں زیادہ مذہبی دھاگوں میں ہوتی ہیں۔ اس کی ہمیں آج تک نہ سمجھ آسکی۔
بہرحال یہ فورم دیگر فورمز سے کئی لحاظ سے ممتاز ہے۔ یہاں کئی نوموآزوں نے شاعری سیکھی اور سیکھ رہے ہیں۔ عروض انجن یہاں کے محفلین کی ایجاد ہے۔ اصلاح سخن کا آنلائن اتنا بڑا دفتر بلامبالغہ پوری دنیا میں نہ ملے گا۔ اتنے کہنہ مشق شعراء کسی دوسرے یونی کوڈ اردو فورم پر نہ ملیں گے جو بنفس نفیس اپنا کلام یہاں پیش کریں بلکہ اس حوالے سے علمی گفتگو بھی گاہے گاہے کرتے رہتے ہیں۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ اس فورم کو ہمیشہ شاد آباد رکھے۔

نبیل
اب ہم اپنے بارے میں کیا بتائیں کہ ہم ہی اس چوپال کے چوہدری ہیں۔ ہمیں بس ایک بیٹھک سجانے کی سوجھی تو سوجھ ہی گئی اور کیا ہی خوب سوجھی کہ اب جو یہاں آجاتا ہے اسے اور کچھ نہیں سوجھتا۔ کیا کہا۔۔۔ مثال دیں۔۔۔ وارث بھائی کی مثال لے لیں۔ کیا کہا۔۔۔ شعراء سے ہٹ کر مثال دیں۔۔۔ عارف کریم، جاسم محمد، شاہد شاہ، اور کتنی مثالیں پیش کریں۔
ہمیں بجا طور پر فخر ہے کہ خدا نے ہمیں اس فورم کی راہ سجھائی اور آج اس چراغ سے کتنے ہی چراغ جلتے جارہے ہیں۔
البتہ یہاں کے پھڈوں سے ہمارا بھی ناک میں دم ہے۔ ایک تو وہ ہیں جو سیاسی اور مذہبی زمروں کو فساد کی جڑ سمجھتے ہیں۔ اور دوسرے ہیں جنہیں دلچسپی ہی سیاست اور مذہب میں ہے۔ اس خانہ جنگی نے شروع میں تو ہمیں کافی پریشان کیا لیکن پھر ہمیں بھی طریقہ آگیا ان سے نپٹنے کا۔ ایک طرف کی سنتے ہیں اور ایسے کہ جیسے سو فیصد متفق۔ پھر دوسری طرف منہ کرتے ہی دماغ کی تختی گاچی سے ایسے صاف کردیتے ہیں کہ ہم بھی نہیں بتا سکتے کہ پہلے اس پر کیا نقش تھا۔
اب ہم طرفین کو کیسے سمجھائیں کہ اردو میں صرف شاعری اور ادب ہی نہیں بلکہ سیاست اور مذہب بھی ہے۔ تو مذہب ہو یا سیاست ہو یا کچھ بھی، ان سب کے اظہار بیاں کے لئے اردو ہی ہے کہ نہیں؟ اور یہی بات دوسری طرف کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ بھائیو آپ کی اردو سیاست سے شروع ہو کر مذہب پر ہی ختم ہوجاتی ہے کچھ دوسروں کا بھی خیال کیا کریں۔ دیگر دھاگوں میں دلچسپی نہیں تو نہ سہی لیکن اپنے دھاگوں میں اتنا شور تو نہ مچائیں کہ پڑوس کے دھاگے والے بے چین ہوجائیں۔ ویسے پڑوسی بھی اپنے دروازے سے باہر جھانکتے ہی کیوں ہیں۔ خیر سانوں کی۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ تازہ ترین پر کلک کریں تو اکثر متوازن ہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے کہ مذہب بھی ہے سیاست بھی شاعری بھی ہے اصلاح سخن بھی گپ شپ بھی ہے مبارکباد کی لڑیاں بھی معلوماتی دھاگے بھی اور سائنسی موضوعات اور کمپیوٹنگ سے متعلق لڑیاں۔ تو پھر سمجھ نہیں آتی جھگڑا کیا ہے۔ سوچ رہا ہوں اسکاٹ لینڈ یارڈ والوں کو ٹھیکہ دے دوں کہ پتہ کرکے بتائے اصل بات کیا ہے۔
بہرحال اس فورم کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ اردو کمپیوٹنگ کا جتنا کام یہاں ہوا ہے اتنا کام کسی دوسرے رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرنے والے فورم پر نہیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس فورم کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب برادرم رانا، آپ نے تو محفل کے ٹرولوں کو ٹرالی پر بٹھا کر ان کی ڈولی نکال دی ہے۔ :)
ساتھ میں ہمیں بھی رگڑ دیا ہے۔۔۔یہ بھی آپ کی محبت ہے۔۔:)
 
بہت نوازش نبیل بھائی:)
بس آپ کی محبت ہے۔ پہلے لکھے گئے دونوں پلڑوں کو بیلنس کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو پھر فلم میں آپ کی انٹری لازم ٹھہر گئی ۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
بہت ہی مزے کے تاثرات ہیں۔ لطف آ گیا۔ اور پلڑا بھی خوب متوازن رکھا ہے۔:)
سالگرہ پہ بہترین لڑی۔:)
شاباش!:D
 
سیما علی

بہت ساری دعائیں ۔فورم کے لیے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔آمین
جو یہاں آتا ہے وہ یہیں کا ہو رہتا ہے اور پھر کہیں کا نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔۔
 
رانا

محفلین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
بہت ہی مزے کے تاثرات ہیں۔ لطف آ گیا۔ اور پلڑا بھی خوب متوازن رکھا ہے۔:)
سالگرہ پہ بہترین لڑی۔:)
شاباش!:D
بہت شکریہ جاسمن بہنا۔:)
داد دینے کا انداز تو آپ کا شاہانہ ہے کہ بادشاہوں کا دربار یاد آجاتا ہے۔۔۔ مابدولت کی طرف سے ڈھیروں زبریں (اشرفیاں) عطا کی جائیں۔۔۔
آپ کا خزانہ خالی نہیں ہوتا۔:LOL:
 
رانا

محفلین
ویسے رانا بھائی یہ کیا ظلم ہے کہ بس انھیں کو واحد غیر شاعر ٹھہرایا گیا۔
واحد تو ہم نے کہیں نہیں ٹھہرایا۔ بس غیر شعراء کا نمائندہ بنا دیا ہے:)
ویسے یہ شاعری سے اتنے بھی بد دل نہیں۔ ایشل کے دنوں میں یہ ایشل کی غزلوں پر داد دیتے پائے گئے تھے۔:p
 
Top