نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

سیما علی

لائبریرین
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر میں مطالعہ کے لئے صرف اصلی کتابوں پر منحصر رہوں گا تو پرھنے کی میری پیاس کبھی نہیں بجھ سکے گی اس لئے میں ای بک کواپنے لئے نعمت غیر مترقبہ سمجھتا ہوں۔
بالکل ٹھیک کہا آپ نے ای بک نعمت غیر مترقبہ ہے :):):):):)
 
محمد وارث

لائبریرین
جناب !
کبھی کبھی اپنے شوق کے لیے ناراضگی مول لینے میں کوئی حرج بھابھی کے لیے اچھا سا تحفہ لے لیا کریں سب بھول جائیں گی انشاء اللہ۔
بہن جی آپ مجھے سولی پر چڑھوائیں گی۔ :)

وہ اچھی طرح جانتی ہے کہ میں کتابوں اور سگریٹوں کے سوا کم ہی کچھ خریدتا ہوں۔ تحفہ لے جاؤں گا تو تحفہ بھول کر شروع ہو جائے گی کہ تمھیں "کسی" نے تحفہ دیا اور تم میرے لیے لے آئے۔ تحفہ جائے گا چولہے میں اور یہ خاکسار بھاڑ میں، اللہ اللہ۔ :)
 
ارے نہیں بھائی
جو بہن آپکی اتنی عزت کرتی ہو ۔وہ بھلا بھائی کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے -چلیں پھر جو کتاب چاہیے مجھے بتائیں یہ بہن آپکو کراچی سے پارسل کرے گی فکر نہیں بھابھی کو ناراض نہیں کرنا۔:):):):):D۰
 
Top