اسلام میں سنتِ نبوی کی حیثیت

پچھلی صدی میں ایک طبقہ وجود میں آیا جس نے اسلام کو قرآن کے متن تک محدود کر دیا۔ ان کے نزدیک سنتِ نبوی کی مصداقیت ممکن ہی نہیں، اس لئے تمام تر ذخیرہ حدیث کو ایک اختیاری مضمون سمجھا جائے، اگر وہ ان کی رائے کی تائید کرے تو ٹھیک نہ کرے تو درخورِ اعتنا نہیں۔
اس پر ستم یہ ہے کہ قرآن کو سمجھنے کیلئے بھی ان کا انحصار تراجم پر ہے۔
کیا یہ ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم محض ایک کتاب کے الفاظ ہم تک پہنچانے کیلئے آئے ہوں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اس سلسلے میں دو کتابیں (مخالف نکتہ نظر کی) پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں:

علامہ غلام احمد پرویز کی "مقامِ حدیث"
مولانا مودودی کی "سنت کی آئینی حیثیت"
 

زیک

مسافر
اس سلسلے میں دو کتابیں (مخالف نکتہ نظر کی) پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں:

علامہ غلام احمد پرویز کی "مقامِ حدیث"
مولانا مودودی کی "سنت کی آئینی حیثیت"
اگر کوئی واقعی شوقین ہو تو اس کے علاوہ پہلی چند صدیوں کی حدیث، سنت، فقہ کی ابحاث کا مطالعہ کافی سودمند رہے گا۔
 
Top