آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

سین خے

محفلین
کافی سالوں سے کوئی بھارتی مووی نہیں دیکھی ہے پر اب ایک مووی دیکھنے کا ارادہ بن رہا ہے۔ مووی کا ٹریلر بہت جاندار لگا۔

220px-Thappad_film_poster.jpg

دوسرے ٹریلر میں ٹریلر کو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ رپورٹ کئے جانے والا ٹریلر بنانے کی گزارش کی گئی ہے۔
 
ہندوستانی ڈرامہ سیریز 'رضیہ سلطان ' دیکھ رہا ہوں۔ مسلمان ملاؤں کی بد معاشیوں پر رونا آتا ہے، وہی کنیزوں سے ہم بستری کی اجازت، وہی عورتوں کے عید کا چاند دیکھنے کی گواہی کا نا ماننا۔ وہی ٓغلاموں کو آقا کی وفات پر زندہ دفنانا،

کبھی کبھی بہت غصہ آتا ہے تو سوچتا ہوں کہ ملاء ، عورت کی گواہی کو اگر آدھا مانتے ہیں تو، کیا اپنٓی والدہ محترمہ کی گواہی کو بھی آدھا مانتے ہیں ؟ کہ جب ماں گواہی دیتی ہے کہ یہ تمہارے ابا جان ہیں تو ملاء زور سے چیخ اٹھتے ہیں کہ اے ماں تو عورت ہے، تیری ٓگواہی آدھی ہے،
 
تاپسی جی کمال شمال ہیں۔
انکی پنک بھی دیکھنے لائق ہے۔

کافی سالوں سے کوئی بھارتی مووی نہیں دیکھی ہے پر اب ایک مووی دیکھنے کا ارادہ بن رہا ہے۔ مووی کا ٹریلر بہت جاندار لگا۔

220px-Thappad_film_poster.jpg

دوسرے ٹریلر میں ٹریلر کو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ رپورٹ کئے جانے والا ٹریلر بنانے کی گزارش کی گئی ہے۔
 
وجی

لائبریرین
ہندوستانی ڈرامہ سیریز 'رضیہ سلطان ' دیکھ رہا ہوں۔ مسلمان ملاؤں کی بد معاشیوں پر رونا آتا ہے، وہی کنیزوں سے ہم بستری کی اجازت، وہی عورتوں کے عید کا چاند دیکھنے کی گواہی کا نا ماننا۔ وہی ٓغلاموں کو آقا کی وفات پر زندہ دفنانا،

کبھی کبھی بہت غصہ آتا ہے تو سوچتا ہوں کہ ملاء ، عورت کی گواہی کو اگر آدھا مانتے ہیں تو، کیا اپنٓی والدہ محترمہ کی گواہی کو بھی آدھا مانتے ہیں ؟ کہ جب ماں گواہی دیتی ہے کہ یہ تمہارے ابا جان ہیں تو ملاء زور سے چیخ اٹھتے ہیں کہ اے ماں تو عورت ہے، تیری ٓگواہی آدھی ہے،
آپ نے بتایا ڈرامہ دیکھا ۔ :hypnotized:
تو بھائی آپ کیوں اتنا ڈرامہ کر رہے ہیں۔:idontknow:

ایسے ڈراموں سے اجتناب کرنی چاہیئے :stop:
جو آپکو ڈرامہ کرنے پر مجبور کردے۔ :dancing:
 
ابن توقیر

محفلین
ایک سو دو ناٹ آوٹ
باب بیٹے کی یہ کہانی فارغ وقت کے لیے اٹھا رکھی تھی اس لیے ان دنوں بھگتا لی۔

MV5BZDRlM2Q3NTAtY2I3My00ZTNmLWE0YzAtMTA1YjA4MzcyZTQzXkEyXkFqcGdeQXVyNjY1MTg4Mzc@._V1_SY1000_CR0,0,692,1000_AL_.jpg

Factual errors
The film states that a Chinese man holds the record for living the longest at around 118 years whereas, the record is held by a French lady, Jeanne Calment, who lived for over 122 years. The oldest a man has ever lived is at around 116 year.
imdb
 
آخری تدوین:
دورِ بندش میں موویز دیکھنے کا خوب موقع ملا ہے۔ موویز کی تلاش میں دو ایسی سائیٹس بھی ملیں جہاں بلاشبہ سیکنڑوں موویز موجود ہیں۔

مجھے پرانی موویز دیکھنے کا زیادہ شوق ہے تو دیکھیں بھی وہیں۔

The Day of The Jackal

The Great Escape

Papillon

The Postman (Italian) Movie

Journey of Hope (Swiss , Turkish) movie

تقریباً ساری موویز ہی اپنی مثال آپ ہیں لیکن Journey of Hope کے اختتام نے کافی دلگیر کیا۔
 
51CYDBPQJYL._SY445_.jpg

کئی مرتبہ کا پڑھا ہوا ڈرامہ جو ہمارے پسندیدہ ترین طربیہ ڈراموں میں سے ایک ہے، ہر مرتبہ اس کے پڑھنے کا ایک نیا لطف محسوس کیا۔ ایک آدھ بار برٹش کاؤنسل کی ویب سائیٹ پر اس کے اسٹیج پرفارمینس کی آڈیو بھی سنی۔ کل رات یوں ہی یوٹیوب پر آوارہ گردی کرتے اس فلم کی مکمل ویڈیو تین حصوں میں ملی، دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور تھا۔ ایک خوبصورت فلم لیکن افسوس کہ راٹن ٹوماٹو پر اب تک کسی قسم کی ریٹنگ سے محروم۔
اب شاید اگلی مرتبہ پڑھنے پر اداکاروں کے یہی چہرے ذہن میں آئیں۔ اسے یوٹیوب پر اپنی ذاتی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ خوبصورت پرفارمنس۔

کسی زمانے میں یوٹیوب سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی تھیں، اب شاید ایسا ممکن نہیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
Cosmos: Possible Worlds
کوزموس سلسلے کی تیسری سیریز، کو دیکھنا جاری ہے۔
اس سیریز کو بھی پچھلی سیریز کی طرح آسٹرو فزسٹ نیل ڈی گراس ٹائسن نے ہوسٹ کیا۔
سائنس بالخصوص فلکیات کے شوقین ضرور دیکھیں،خاصے کی چیز ہے۔
 
گزشتہ دنوں کچھ موویز دیکھنے کا شغف رہا جن میں سے 2 قابل ذکر ہیں۔
223-2235481_official-memento-poster-hd-hd-png-download.png
Memento بلاشبہ ایک شاندار مووی ہے۔ بہت عرصہ بعد موویز میں کچھ نیا دیکھنے کو ملا۔

91jhZHy8FTL._AC_SL1500_.jpg

ایسٹونیا اور جارجیا کی مشترکہ فلم۔ نہایت سادہ اور تقریباً ایک ہی لوکیشن پر فلمائی گئی ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ فلم میں کسی خاتون اداکارہ نے کام نہیں کیا۔
 
ابن آدم

محفلین
جنگ تبوک پر اس دو قسطوں پر بنائی ہوئی ڈاکومنٹری کو بہت ہی مفید پایا اگرچہ بنائی غیر مسلموں کی جانب سے ہے لیکن دیکھنے کے قابل ہے.
حصہ اول

حصہ دوم

دونوں حصوں کو دیکھنے کے لئے ٤٠ منٹ سے زیادہ نہیں چاہیے
 
Top