بغرض اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاعروں کے لیے

شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ
وارث درد و میر ہیں ہم لوگ

بات کرتے ہیں ہم محبت کی
اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ

خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
ہاں انیس و دبیر ہیں ہم لوگ

بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو
دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ

مٹ نہ پائیں گی رہتی دنیا تک
پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ
 
بہت اچھا کہتے ہیں جناب ارفق پورن پوری بھائی۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف بھی پیش فرمائیے تاکہ وہاں ہم آپ سے پوچھ سکیں کہ یہ پورن پور کہاں واقع ہے۔ ہماری والدہ تو پورن پوری کے نام سے حلوہ بھرا پراٹھے بنایا کرتی تھیں۔ خوش رہیے
 
حضور ۔۔۔۔۔تعارف کی لڑی کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں معلوم ۔۔۔۔۔۔۔چونکہ اس فورم میں جلد ہی قدم رکھا ہے ۔۔۔جیسے جیسے چیزیں مل رہی ہے فِل کرتا جا رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مٹ نہ پائیں گی رہتی دنیا تک
یہاں کی کی نسبت ہم لوگ کی طرف ہونی چاہیئے اس لیے یہ گے ہو نا چاہیئے یعنی
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک ۔
ارفق پورن پوری صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
اور اچھی شاعری بھی ۔
البتہ پورن پور نام کچھ عجیب سا لگا ۔:ROFLMAO:
 
حضور ۔۔۔۔۔تعارف کی لڑی کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں معلوم ۔۔۔۔۔۔۔چونکہ اس فورم میں جلد ہی قدم رکھا ہے ۔۔۔جیسے جیسے چیزیں مل رہی ہے فِل کرتا جا رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مندرجہ ذیل لنک پر جاکر نئی لڑی بنائیں پر کلک کیجیے؛

تعارف و انٹرویو
 
یہاں کی کی نسبت ہم لوگ کی طرف ہونی چاہیئے اس لیے یہ گے ہو نا چاہیئے یعنی
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک ۔
ارفق پورن پوری صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
اور اچھی شاعری بھی ۔
البتہ پورن پور نام کچھ عجیب سا لگا ۔:ROFLMAO:[/QUOT

دراصل پورن پور قصبے کا نام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔چونکہ ابھی نیا نیا داخل ہوا ہوں ۔۔۔۔۔دقت ہو رہی ہے معذرت
 
یہاں کی کی نسبت ہم لوگ کی طرف ہونی چاہیئے اس لیے یہ گے ہو نا چاہیئے یعنی
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک ۔
ارفق پورن پوری صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
اور اچھی شاعری بھی ۔
البتہ پورن پور نام کچھ عجیب سا لگا ۔:ROFLMAO:
جی حضور ۔۔۔۔۔۔۔۔بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزا
دراصل پورن پور قصبے کا نام ہے
 
بہت اچھا کہتے ہیں جناب ارفق پورن پوری بھائی۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف بھی پیش فرمائیے تاکہ وہاں ہم آپ سے پوچھ سکیں کہ یہ پورن پور کہاں واقع ہے۔ ہماری والدہ تو پورن پوری کے نام سے حلوہ بھرا پراٹھے بنایا کرتی تھیں۔ خوش رہیے
شکریہ حضور جزاک اللہ
تعارف لکھ دیا ہوں
پورن پور ایک قصبہ ہے جو کہ ہند میں بریلی شریف سے تقریبا سو کلو میٹر دور آباد ہے
اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
 
شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ
وارث درد و میر ہیں ہم لوگ

بات کرتے ہیں ہم محبت کی
اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ

خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
میر انیس و دبیر ہیں ہم لوگ

بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو
دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ

مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک
پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ

کچھ نہ کہنا بجز صداقت کے
دیکھ! روشن ضمیر ہیں ہم لوگ

مسترد کرتے ہیں تنفر کو
عاشقی کے سفیر ہیں ہم لوگ

کیسے ارفق کوئی مقابل ہو؟
سن عدیم النظیر ہیں ہم لوگ
 
Top