امریکہ میں کورونا وائرس

جاسم محمد

محفلین
یہ بھی درست ہے اور ایک اور عجیب رویہ بھی ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کئیر کو کمیونزم کی جانب لے جاتے ہیں
اگر یونیورسل ہیلتھ کیئر کمیونزم ہے تو یونیورسل ڈیفنس کمیونزم کیوں نہیں؟
0053_defense_comparison-full.gif
 

محمد سعد

محفلین
کیا یہ ایک جائز اقدام ہوگا
جائز تو کسی صورت میں نہیں ہو گا لیکن نسلی تعصب سے بھرے لوگوں سے جائز و ناجائز کا لحاظ کرنے کی توقع بھی نہیں ہے۔ ویسے بھی جب مقصد اپنی ذمہ داری سے بھاگنا ہو تو لوگ جائز و ناجائز کو نہیں دیکھتے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ان کے وزیر اعظم کو کتنا جرمانہ کیا جائے کہ اس کی نا اہلی نے اتنا نقصان کیا، یہاں تک کہ وہ ذاتی طور پر بھی لوگوں میں وائرس پھیلاتا رہا؟
وائرس اس کے لیے ایک ایبسڑیکٹ آیئڈیا تھا جب تک کنکریٹ ایوڈینس نہ مل جائے وہ کیسے یقین کرتا :) :) :)
 

الف نظامی

لائبریرین
امریکی کے ہیلتھ ڈیٹا کے مطابق 10 دن بعد یعنی 16 اپریل کو کرونا وائرس کی وبا کا عروج ہو گا اور اس دن 3130 ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ اس کے بعد کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ لیکن اپریل کے آخری دن تک ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوتی رہیں گی۔ مئی کے آخری ہفتے میں ہلاکتوں کی یومیہ تعداد سو سے کم رہ جائے گی اور امکان ہے کہ 19 جون کو کرونا وائرس سے ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہو گا۔
بحوالہ: وائس آف امریکہ
 
Top