امریکہ میں کورونا وائرس

بندہ پرور

محفلین
چلو ہم سے زیادہ جاہل بھی کوئی ہے۔

سعد بھائی اس مراسلے کو میں ' پرمزاح ' کی ریٹنگ دینے کے بعد اس پر غمناک کا تبصرہ
کرنا ضروری سمجھتا ہوں کیونکہ ویڈیو کا پیغام سنجیدہ نوعیت کا اور تشویشناک ہے ۔
 
آخری تدوین:

بندہ پرور

محفلین
تابش بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل

اے خان یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلہن

عدنان بھیا یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چائے کی پیالی

وارث بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری شادی

سر خلیل یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابلی ہوئی مچھلی


ڈاکٹر فاخر یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قبرستان کے باسی

سید عاطف بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرندوں کے نام

فہیم بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل کی جاسوسی

سعد یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نظریہ ارتقاء

مابدولت یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو معلی

سید عمران یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاسم محمد :mad::mad::mad:
زبردست شاہ صاحب ۔
ہا ہا ہا ہا
 

بندہ پرور

محفلین
زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی بڑی وباء کو سامنے دیکھ کر بھی آپ کو امریکہ میں ایسے لوگ ملیں گے جو یونیورسل ہیلتھ کئیر کے تصور کی مخالفت کریں گے۔ انشورنس کے نام پر بھتہ ہر ماہ جمع کروانا پسند کریں گے جو انہیں کبھی ضرورت کے وقت واپس نہیں ملے گا، جبکہ ٹیکس کی بنیاد پر چلنے والے سسٹم کی جان کے دشمن ہوں گے جو کم از کم ضرورت کے وقت انہیں سہارا تو دے گا بجائے یہ کہنے کے کہ کانٹریکٹ کی شق چار سو پچپن کی ذیلی شق نمبر تینتیس کی رو سے ان کا کیس انشورنس میں کور نہیں ہے۔
سعد بھائی اصل میں اگر ذرا جاہلانہ اور سڑک چھاپ لفظوں میں کہا جائے ناں تو معذرت کے ساتھ
' امریکی شوباز لوگ ہیں '۔
 

بندہ پرور

محفلین
جعلی ڈیٹا جعلی ڈیٹا کا الزام لگاتے رہنے سے کچھ ثابت نہیں ہوتا۔ اس وقت صرف ریاست نیویارک میں قریبا ایک ہزار اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہو چکی ہیں۔ آپ چاہیں تو ان کے لواحقین کو فون کرکے تصدیق کر سکتےہیں۔
New York state nears 1,000 coronavirus deaths
کیا نظامی بھائی کے سیل فون میں اتنا بیلنس جاسم بھائی آپ ڈالیں گے ۔۔۔ ؟
 

محمد سعد

محفلین
سعد بھائی اصل میں اگر ذرا جاہلانہ اور سڑک چھاپ لفظوں میں کہا جائے ناں تو معذرت کے ساتھ
' امریکی شوباز لوگ ہیں '۔
یہ بھی درست ہے اور ایک اور عجیب رویہ بھی ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کئیر کو کمیونزم کی جانب لے جاتے ہیں، اور کمیونزم کو وہاں وہی حیثیت حاصل ہے جو ہمارے ہاں یہود و ہنود کو، کہ جس شے پر اس کا لیبل لگ گیا، اس کی ہر صورت مخالفت کرنی ہے، خواہ وہ لیبل درست ہو یا نہ ہو۔
 

بندہ پرور

محفلین
یہ بھی درست ہے اور ایک اور عجیب رویہ بھی ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کئیر کو کمیونزم کی جانب لے جاتے ہیں، اور کمیونزم کو وہاں وہی حیثیت حاصل ہے جو ہمارے ہاں یہود و ہنود کو، کہ جس شے پر اس کا لیبل لگ گیا، اس کی ہر صورت مخالفت کرنی ہے، خواہ وہ لیبل درست ہو یا نہ ہو۔
یاحیرت ، اور ہم یہ سمجھ رہے ہیں یہ نادانی یا برائی صرف ہم پاکستانیوں میں ہے ۔
 
Top