امریکہ میں کورونا وائرس

جاسم محمد

محفلین
چین:
لاک ڈاون: موجود
متاثرہ مریضوں کی تعداد 81439
اموات 3300
شرح اموات: 4 فیصد

امریکہ:
لاک ڈاون: غیر موجود (قرنطینہ کی ضرورت نہیں :ٹرمپ)
متاثرہ مریضوں کی تعداد:135,502
اموات: 2384
شرح اموات: 1.7 فیصد

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کہہ دو یہ بھی جھوٹ ہے
جرمنی میں متاثرہ مریض 56000+ جبکہ شرح اموات صرف 0.72 فیصد ہے:
Very few people seem to be dying. As of Saturday, of the 56,202 confirmed cases of the coronavirus, just 403 patients have died. That’s a fatality rate of 0.72 percent. By contrast, the current rate in Italy — where over 10,000 people have died — is 10.8 percent. In Spain, it’s 8 percent. Over twice as many people have died in Britain, where there are around three times fewer cases, than in Germany​
Opinion | Germany Has Relatively Few Deaths From Coronavirus. Why?
کہہ دو یہ بھی جرمنوں کی کوئی سازش ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
New York City nurses plead for personal protective equipment to fight coronavirus outbreak
web1_9807812-42aa5fad196f4d6c88cf1ff6e521c1c8.jpg
 

محمد سعد

محفلین
سائنس دان جعلی ڈیٹا کی بنیاد پر کچھ بھی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔
معذرت کے ساتھ۔ ناپسندیدہ حقائق پر فیک نیوز فیک نیوز کی گردان شروع کر دینا ٹرمپ جیسے نا اہل لوگوں کا شیوہ ہے۔ آپ کی شخصیت کے ساتھ اچھا نہیں لگتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس شخص کو امریکیوں پر مسلط دیکھ کر دل کو کچھ ہلکی سی تسلی ہو جاتی ہے کہ چلو ہمارے حالات فی الوقت اتنے برے بھی نہیں۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
امریکہ بہادر نے جنگ عظیم دوئم کے بعد اپنے مفاد میں جو بھانت بھانت کے نمونے لیڈر بنا کر مختلف اقوام پر مسلط کئے تھے۔ ان سب کا بدلہ روسی صدر پوٹن نے امریکی قوم پر ٹرمپ جیسا ٹرول مسلط کرکے ایک ہی بار میں لے لیا۔ :p
 

سید عمران

محفلین
امریکہ بہادر نے جنگ عظیم دوئم کے بعد اپنے مفاد میں جو بھانت بھانت کے نمونے لیڈر بنا کر مختلف اقوام پر مسلط کئے تھے۔ ان سب کا بدلہ روسی صدر پوٹن نے امریکی قوم پر ٹرمپ جیسا ٹرول مسلط کرکے ایک ہی بار میں لے لیا۔ :p
لیکن محفل پر جو ٹرول مسلط ہے وہ کس غلطی کے بدلہ میں ہے؟؟؟
 
عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان
ٹرمپ صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔امریکہ
مودی صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔انڈیا
Giuseppe صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔اٹلی
Pedro صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔اسپین
انگیلا میرکلصاحبہ یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔جرمنی
حسن روحانی صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔ایران
Édouard Philippe اورEmmanuel Macron صاحبان یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔فرانس
Simonetta Sommaruga صاحبہ یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔سوئیزرلینڈ
بورس جانسن صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔برطانیہ


اور اسی طرح باقی دنیا
 

سید عمران

محفلین
عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان
تابش بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل

اے خان یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلہن

عدنان بھیا یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چائے کی پیالی

وارث بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری شادی

سر خلیل یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابلی ہوئی مچھلی


ڈاکٹر فاخر یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قبرستان کے باسی

سید عاطف بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرندوں کے نام

فہیم بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل کی جاسوسی

سعد یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نظریہ ارتقاء

مابدولت یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو معلی

سید عمران یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاسم محمد :mad::mad::mad:

 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری شادی
ارے مفتی صاحب، خدا جانتا ہے کہ مجھے دوسری شادی کی کوئی خواہش نہیں، میری تو ایک ہی معصوم سی خواہش ہے، چار کی اور بس! :)
 
ارے مفتی صاحب، خدا جانتا ہے کہ مجھے دوسری شادی کی کوئی خواہش نہیں، میری تو ایک ہی معصوم سی خواہش ہے، چار کی اور بس! :)
اے بساآرزو کہ خاک شدہ

ویسے فکر نہ کیجیے @محمدوارث صاحب۔ جنت میں ان شاء اللہ آپ کے بھی ۷۲ محل ہوں گے۔ ایک بیگم صاحبہ کا، ستر حوروں کے اور ایک کتابوں کا!!!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
اے بساآرزو کہ خاک شدہ

ویسے فکر نہ کیجیے @محمدوارث صاحب۔ جنت میں ان شاء اللہ آپ کے بھی ۷۲ محل ہوں گے۔ ایک بیگم صاحبہ کا، ستر حوروں کے اور ایک کتابوں کا!!!!!
ستر محل کتابوں کے کر دیتے مرشد تو ہمیں بھی علم ہو جاتا کہ جنت میں ہیں۔ :)
 
ستر محل کتابوں کے کر دیتے مرشد تو ہمیں بھی علم ہو جاتا کہ جنت میں ہیں۔ :)

ہم نے تو وہی چاہا جو اپنے لیے مانگتے ہیں، لیکن کیا پتہ تھا کہ کتابوں سے آپ کا عشق ہم سے ۷۰ گنا زیادہ ہے۔ہمارے استاد ٹھہرے
 

جاسم محمد

محفلین

امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین،تعداد 1 لاکھ 53 ہزارسے بڑھ گئی
ویب ڈیسک منگل 31 مارچ 2020
2027399-uscoronvirus-1585599066-232-640x480.jpg

صحت کے سینیئر ترین حکومتی مشیر نے کورونا کے باعث امریکا میں 1 سے 2 لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی۔ فوٹو، انٹر نیٹ


واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اس سے ہونے والی اموات 36 ہزار 873 ہوچکی ہیں جب کہ 7 لاکھ 66 ہزار 336 افراد متاثرین ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 1 لاکھ 60 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکا پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 828 ہوگئی ہے۔ امریکا میں صحت عامہ کے سینیئر ترین حکومتی مشیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 1 سے دو لاکھ افراد موت واقع ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے لاک ڈاون میں تیس اپریل تک توسیع کردی ہے اور سنٹرل پارک میں 70 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے امریکا کی جیلوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 22 مارچ تک 20 بڑے امریکی جیلوں میں کورونا وائرس سے 226 قیدیوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست نیو جرسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 288 اہلکاروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈزنی لینڈ سمیٹ امریکا کے متعداد سپر اسٹورز اور کمپنیوں نے تنخواہوں اور ملازمتوں میں عارضی اور مستقبل بنیادوں پر کٹوتی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کورونا وبا سے شدید متاثر ہونے والے یورپی ملک اٹلی میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 812افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 36ہزار 873 اور متاثرین کی تعداد 1لاکھ ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اٹلی میں مسلسل تیسرے روز نئے مریضوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسپین میں پچاسی ہزارسے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہیں اور وبا سے ہونے والی اموات 7ہزار 340 ہوچکی ہیں۔ اسی طرح جرمنی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 560 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ فرانس میں 44ہزار 550 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ایک دن کے دوران 418ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات 3ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 448 ہوچکی ہے اور ہلاکتیں 14سو سے تجاوز کرگئی ہیں۔ تاہم حکومتی مشیر پروفیسر نیل فرگوسن نے وائرس کے پھیلاو میں کمی کی خوش خبری سنا دی ہے۔ ان کے مطابق لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وائرس میں مبتلا شہزادہ چارلز صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نےایک ہفتےسے اختیار کی گئی تنہائی بھی ختم کردی۔

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 اموات کے بعد مجموعی تعداد27 سو اور متاثرین کی تعداد 41ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

چین میں ایک دن کے دوران کورونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 34 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر چین میں وبا پر قابو پالیا گیا ہے۔
 
Top