امریکہ میں کورونا وائرس

الف نظامی

لائبریرین
محض جینیاتی انجینئرنگ کا وجود ہونا اس بات کا ثبوت کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس کسی لیبارٹری میں تخلیق کیا گیا ہے؟ جب خود جینیاتی سائنسدان چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ یہ وائرس فطرتی ارتقا کا نتیجہ ہے؟
سائنس دانوں کی چیخیں کتنے ڈیسی بلز کی ہیں؟
سائنس دان جعلی ڈیٹا کی بنیاد پر کچھ بھی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔
چین نے امریکی اموات کا ڈیٹا اس لیے مانگا ہے تا کہ ویریفائی کیا جا سکے کہ اصل مجرم کون ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
امریکہ کی اموات تو جعلی ہیں نا
پہلے اس کا ثبوت پیش کریں کہ امریکی ریاستوں سے رپورٹ ہونے والی کورونا وائرس کی اموات جعلی ہیں۔
جب امریکہ ایک لاکھ مریض دکھائے اور لاک ڈاون کا نام و نشان نہ ہو۔
یعنی یہ ٹوپی ڈرامہ کوئی جان نہیں سکے گا گویا۔
امریکہ میں وفاقی سطح پر ناقص اقدامات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ رپورٹ ہونے والی اموات جعلی ہیں۔ امریکہ کی بعض ریاستیں جیسے نیویارک جہاں وبا کا زور سب سے زیادہ ہے میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
پہلے اس کا ثبوت پیش کریں کہ امریکی ریاستوں سے رپورٹ ہونے والی کورونا وائرس کی اموات جعلی ہیں۔

امریکہ میں وفاقی سطح پر ناقص اقدامات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ رپورٹ ہونے والی اموات جعلی ہیں۔ امریکہ کی بعض ریاستیں جیسے نیویارک جہاں وبا کا زور سب سے زیادہ ہے میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
دس لوگوں کی اموات یا بیماری کا ریکارڈ شئیر کریں جسے ویریفائی کیا جا سکے؟
ٹیگ:
#چار حلقے
#رسیداں کڈو
 
جاسم محمد

محفلین
سائنس دان جعلی ڈیٹا کی بنیاد پر کچھ بھی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔
جعلی ڈیٹا جعلی ڈیٹا کا الزام لگاتے رہنے سے کچھ ثابت نہیں ہوتا۔ اس وقت صرف ریاست نیویارک میں قریبا ایک ہزار اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہو چکی ہیں۔ آپ چاہیں تو ان کے لواحقین کو فون کرکے تصدیق کر سکتےہیں۔
New York state nears 1,000 coronavirus deaths
 
#1
بیک ٹو دی پاسٹ
Zhao Lijian accused the US of lacking transparency, saying on Twitter:
When did patient zero begin in US?
How many people are infected?
What are the names of the hospitals?
It might be US army who brought the epidemic to Wuhan. Be transparent! Make public your data! US owe us an explanation!”​
 
جاسم محمد

محفلین
دس لوگوں کی اموات یا بیماری کا ریکارڈ شئیر کریں جسے ویریفائی کیا جا سکے؟
ٹیگ:
#چار حلقے
#رسیداں کڈو
امریکی ہسپتالوں سے التجا کرتے ہیں کہ الف نظامی کو مطمئن کرنے کیلئے کورونا وائرس کے مریضوں کا ڈیٹا ان کے حوالہ کیا جائے۔
 
بندہ پرور

محفلین
لو جی ، بھائی جان ، قدر دان ، مہربان
حقیقت ٹی وی آ گیا جے
جعلی اموات کا ڈیٹا کہاں ہے؟
رسیداں کڈو!
یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر مریضوں اور اموات کی تعداد کے بارے میں
جھوٹ بولا جارہا ہے تو امریکہ کو یہ جھوٹ بول کر کیا فائدہ ملے گا ، جبکہ ہم جانتے
ہیں کہ امریکہ بہادر ہرکام اپنے فائدے کو سامنے رکھ کر کرتا ہے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
It might be US army who brought the epidemic to Wuhan. Be transparent! Make public your data! US owe us an explanation
اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ یہ وائرس سب سے پہلے چین میں آیا تھا۔ کیا چینی حکومت بتانا پسند کرے گی کہ ماضی میں سارس، میرس جیسے وائرسز جو کورونا وائرس سے مشابہت رکھتے ہیں کا چینی ماخذ معلوم ہونے کے باوجود جنگلی حیات کے گوشت پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟
A Timeline of the Coronavirus Pandemic
 
بحوالہ نیویارک ٹائمز۔ ہاہاہاہا
اپنی صفائی ، اپنی ہی بلیوں سے

یہ ایسا ہی ہے جیسے تمہارے ٹرول گروپ کے رکن تمہاری پوسٹوں کو مثبت ریٹنگ دیں۔
 
زاہد لطیف

چین کیوں بتلائے گا بھلا؟ دشمن تو ہمارا امریکہ ہے لہذا وہی بتائے چاہے جہاں سے بھی آیا ہے! :)
 
جاسم محمد

محفلین
بحوالہ نیویارک ٹائمز۔ ہاہاہاہا
اپنی صفائی ، اپنی ہی بلیوں سے

یہ ایسا ہی ہے جیسے تمہارے ٹرول گروپ کے رکن تمہاری پوسٹوں کو مثبت ریٹنگ دیں۔
چینی اخبار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا مریض 17 نومبر 2019 کو سامنے آیا تھا۔ کہہ دو یہ بھی جھوٹ ہے۔
China’s first confirmed Covid-19 case traced back to November 17
 
الف نظامی

لائبریرین
چین:
لاک ڈاون: موجود
متاثرہ مریضوں کی تعداد 81439
اموات 3300
شرح اموات: 4 فیصد

امریکہ:
لاک ڈاون: غیر موجود (قرنطینہ کی ضرورت نہیں :ٹرمپ)
متاثرہ مریضوں کی تعداد:135,502
اموات: 2384
شرح اموات: 1.7 فیصد

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کہہ دو یہ بھی جھوٹ ہے
 
بندہ پرور

محفلین
چینی اخبار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا مریض 17 نومبر 2019 کو سامنے آیا تھا۔ کہہ دو یہ بھی جھوٹ ہے۔
China’s first confirmed Covid-19 case traced back to November 17
جاسم بھائی ، آپ کے دیے ہوئے لنک پر جانے کے بعد ایک ویڈیو دیکھنے کو ملی جس میں
چائنہ ایک ہیرو کی طرح سب کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی امداد کرتا دکھائی دے
رہا ہے ۔ ' کیا یہ کھلا تضاد نہیں '! ( بقول سہیل وڑائچ )
 
زاہد لطیف

محفلین
چین:
لاک ڈاون: موجود
متاثرہ مریضوں کی تعداد 81439
اموات 3300
شرح اموات: 4 فیصد

امریکہ:
لاک ڈاون: غیر موجود (قرنطینہ کی ضرورت نہیں :ٹرمپ)
متاثرہ مریضوں کی تعداد:135,502
اموات: 2384
شرح اموات: 1.7 فیصد

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کہہ دو یہ بھی جھوٹ ہے
اس سے آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
مدرسوں اور گھروں میں بیٹھ کر اپنی خود ساختہ لیباٹریرز میں تیارکردہ تھیوریز سے ذرا ہٹ کر کچھ سائنسی جریدوں اور سائیٹ کا بھی مطالعہ کرلیں ۔ دین کے معاملے میں تو لوگوں کو ویسے ہی گمراہ کرتے رہتے ہیں مگر یہ یاد نہیں رہاکہ سائنس مذہب کی طرح گھر کی کھیتی نہیں ہے کہ جو بھی کہہ دیا وہ صحیح ہوگا۔ چند ایک اور لنکز حاضر ہیں ، پڑھیں یا کسی سے ترجمہ کرا کر اس مسئلے کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔
اور ہاں کسی نے یہاں کہا تھا کہ اسرائیل کا پیدا کردہ وائرس ہے کہ ابھی تک اسرائیل سے کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے ۔ تو عرض ہے کہ اب تک ساڑھے تین ہزار سے زیادہ مریض اسرائیل میں سامنے آچکے ہیں ۔

The proximal origin of SARS-CoV-2
 
Top