آپ کے پسندیدہ ادیب

بافقیہ

محفلین
شوکت صدیقی
اقلیم علم
اقلیم علم بھی میرے لئے بالکل نئے ہیں۔ اگر تعارف ہوجائے تو کیا بہتر ہو:۔
حقیقت یہ ہے کہ اس زمانے میں گوگل نے ہر چیز آسان بنادی ہے۔ لیکن فورم پر اگر احباب تعارف کرتے ہیں تو کم وقت میں ایک جچی تلی اور وقیع رائے حاصل ہوجاتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
آپی جان! آپ کی تو باتیں ہمیں اس دور کے اعتبار سے افسانوی لگتی ہیں۔ سن کر ہزاروں من مٹی کے نیچے دبا یہ دل اچھل کر زمین پر کھلی فضا میں آجاتا ہے۔ پھر گردش زمانہ کی علم دشمنی اور جہالت پروری اُسے وہیں بلکہ اس سے بھی نیچے دفن کردیتا ہے۔
بچوں کی تربیت میں آپ کا کردار اس زمانے میں علم دوست حلقوں کے لئے قابل رشک ہے۔

حیرت ہوتی ہے: کیوں باذوق اور اہل علم حضرات کی اولاد بے ذوق بلکہ بد ذوق نکلتی ہے!:cry:

آپ نے تو شرمندہ کر دیا۔ کیا ہم اور ہماری تربیت!
حق ہا!
بس اللہ ہی ہے جو نظامِ ہستی چلائے جا رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اقلیم علم بھی میرے لئے بالکل نئے ہیں۔ اگر تعارف ہوجائے تو کیا بہتر ہو:۔
حقیقت یہ ہے کہ اس زمانے میں گوگل نے ہر چیز آسان بنادی ہے۔ لیکن فورم پر اگر احباب تعارف کرتے ہیں تو کم وقت میں ایک جچی تلی اور وقیع رائے حاصل ہوجاتی ہے۔

جاسوسی اور سسپینس ڈائجسٹ کے قاری کے لیے یہ نام نئے نہیں۔ ویسے یہ اقلیم علیم ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
""شہاب نامہ"" محترم کی مشہور ترین کتاب جو کہ حقیقت میں اپنے آپ میں خود ایک تاریخ ہے یہ داستان ہے ایک ایسے شخص کی جس نے متحدہ ہندوستان دیکھا اور پاکستان بنتے بھی دیکھا اور پاکستان کے پہلے 3،4سربراہان کا سیکرٹری بھی رہا سوائے قائد کے۔""یاخدا ""آپ کا مشہور زمانہ افسانہ اور ""ماں جی"" لازوال خاکہ ہے۔

یہ تینوں میں نے پڑھے ہیں اور میرے بھی پسندیدہ ہیں۔ میرے بیٹے نے بھی تینوں پڑھ لیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
عبداللہ حسین صاحب کا ناول " ادس نسلیں"" اردو ادب کے مشہور ادباء کی بھی پسند رہا ہے۔ناول کہاں ہے صاحب قلم نے خود کو نچوڑ کے رکھ دیا ہے۔

میری "اداس نسلیں" کوئی صاحبِ شوق لے گیا اور یہ بھی نہ کیا کہ بدلے میں "مسرور نسلیں" دے جاتا۔:D
 

شمشاد

لائبریرین
مشتاق احمد یوسفی
مستنصر حسین تارڑ
بانو قدسیہ
اشفاق احمد
ابن انشاء
پطرس بخاری
مولانا ابوالکلام آزاد
قراۃ العین حیدر
کرنل محمد خان
سعادت حسن منٹو
ممتاز مفتی
قدرت اللہ شہاب
ڈپٹی نذیر احمد
آغا بابر
نسیم حجازی
الطاف حسین حالی
شوکت صدیقی
انتظار حسین
اسلم راہی
نسیم حجازی
مظہر کلیم ایم اے
آغا شورش کاشمیری
علیم الحق حقی
ڈاکٹر شان حق حقی
ڈاکٹر یونس بٹ
شفیق الرحمٰن
علامہ شبلی نعمانی
کنہیا لال کپور
سید سلیمان ندوی
جیمز ہیڈلے چیز
ارل اسٹینلے گارڈنر

ان سبکو پڑھا ہے، کسی کو کم اور کسی کو زیادہ
 

فہیم

لائبریرین
مشتاق احمد یوسفی
مستنصر حسین تارڑ
بانو قدسیہ
اشفاق احمد
ابن انشاء
پطرس بخاری
مولانا ابوالکلام آزاد
قراۃ العین حیدر
کرنل محمد خان
سعادت حسن منٹو
ممتاز مفتی
قدرت اللہ شہاب
ڈپٹی نذیر احمد
آغا بابر
نسیم حجازی
الطاف حسین حالی
شوکت صدیقی
انتظار حسین
اسلم راہی
نسیم حجازی
مظہر کلیم ایم اے
آغا شورش کاشمیری
علیم الحق حقی
ڈاکٹر شان حق حقی
ڈاکٹر یونس بٹ
شفیق الرحمٰن
علامہ شبلی نعمانی
کنہیا لال کپور
سید سلیمان ندوی
جیمز ہیڈلے چیز
ارل اسٹینلے گارڈنر

ان سبکو پڑھا ہے، کسی کو کم اور کسی کو زیادہ
شمشاد بھائی آپ کی لسٹ میں مظہر کلیم کا نام ہے
جبکہ ابن صفی کا نہیں
کیا آپ نے ابن صفی کو پڑھا نہیں یا پھر آپ کو پسند نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابن صفی کو بھی پڑھا تھا اور بہت پہلے پڑھا تھا۔ پھر چھوڑ دیا۔
جیمز ہیڈلے چیز اور ارل صتینلے گارڈنر کے تراجم پڑھے پھر عمران سیریز اور حمیدی فریدی کو بھول گیا۔
 

بافقیہ

محفلین
انتون چیخوف کا ناول "گھاس کے میدانوں میں" انتظار حسین کے ترجمے کے ساتھ۔
روسی ادب اور انتظار حسین دونوں کے ساتھ پہلا تجربہ ہے۔ دیکھیں !کیا تلاطم برپا کرتا ہے!!!
 
Top