سہ ماہی مجلہ "اردو محفل" آن لائن پیش کردیا گیا ہے

ہم اردومحفل فورم کے منتظمین ، مدیران اور سہ ماہی جریدہ "اردو محفل" کی اشاعت میں شامل تمام محفلین کو اس بہترین اور شاندار کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اردو ادب کی دنیا میں یہ ایک زبردست قدم ہے۔ محبان اردو ادب کی لیے یہ سہ ماہی جریدہ زبردست تحفہ ہے۔
 
بہت عمدہ۔
یہ یقیناً اردو محفل کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جس کے لیے سب سے پہلے میں خراجِ تحسین پیش کروں گا محمداحمد بھائی کو، کہ جنھوں نے اس خوبصورت مجلے کا خواب دیکھا۔
اور پھر سب سے زیادہ مبارکباد اور داد کے مستحق محمد خلیل الرحمٰن بھائی ہیں، کہ جنھوں نے اس خواب میں رنگ بھرنے کے لیے انتہائی عرق ریزی سے مواد اکٹھا کیا اور اس خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اور استادِ محترم اعجاز عبید کا بھی شکر گزار ہوں کہ ہمیشہ کی طرح شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شمارے کو پبلش کیا۔
امید ہے کہ یہ سلسلہ اچھے انداز سے آگے کی جانب بڑھے گا۔ محفلین سے گزارش ہے کہ شمارہ پڑھ کر اس میں بہتری کے لیے اپنی قیمتی آرا سے آگاہ کیجیے۔
اور ہاں، آئندہ شمارہ کے لیے اپنی تخلیقات یہاں پیش کرنا مت بھولیے گا۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خلیل بھائی ، مجلے کی پہلی اشاعت پر مبارکباد قبول کیجئے ۔ نثر و نظم کا اچھا انتخاب اور امتزاج ہے ۔ آپ کی مدیرانہ صلاحیتوں کا تو جواب نہیں لیکن مجلے کی صورت دیکھ کر مایوسی ہوئی ۔ پی ڈی ایف اور ورڈ دونوں صورتوں میں ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھا لیکن فارمیٹنگ کسی میں بھی درست نہیں ۔ غزلوں کو روایتی انداز میں صفحے کے درمیان میں لکھنے کے بجائے دائیں طرف سے شروع کیاگیا ہے ۔ نثر اور نظم دونوں ہی کو جسٹیفائی نہیں کیا گیا ۔ چنانچہ نثر کی سطور اور نظم کے مصرع چھوٹے بڑے ہیں ۔ لگتا ہے کہ جریدہ بہت عجلت میں تیار کیا گیا ہے ۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت عمدہ۔
یہ یقیناً اردو محفل کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جس کے لیے سب سے پہلے میں خراجِ تحسین پیش کروں گا محمداحمد بھائی کو، کہ جنھوں نے اس خوبصورت مجلے کا خواب دیکھا۔
اور پھر سب سے زیادہ مبارکباد اور داد کے مستحق محمد خلیل الرحمٰن بھائی ہیں، کہ جنھوں نے اس خواب میں رنگ بھرنے کے لیے انتہائی عرق ریزی سے مواد اکٹھا کیا اور اس خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اور استادِ محترم اعجاز عبید کا بھی شکر گزار ہوں کہ ہمیشہ کی طرح شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شمارے کو پبلش کیا۔
امید ہے کہ یہ سلسلہ اچھے انداز سے آگے کی جانب بڑھے گا۔ محفلین سے گزارش ہے کہ شمارہ پڑھ کر اس میں بہتری کے لیے اپنی قیمتی آرا سے آگاہ کیجیے۔
اور ہاں، آئندہ شمارہ کے لیے اپنی تخلیقات یہاں پیش کرنا مت بھولیے گا۔ :)

اس مراسلے کی رو سے چند ایک القابات سے نوازنے لگا ہوں ۔
مخیل مشرق محفل محمد احمد ۔
قائد اعظم محفل ۔ محمد خلیل الرحمٰن ۔
اور
قائد ملت محفل الف عین
 
ہم تو خیر رہتے ہی مغرب میں ہیں۔
:)
ہم ابھی لغت میں ہی سر کھپا رہے تھے کہ الفاظ کے معانی سمجھ سکیں، ادھر آپ پی بھی گئے، چھلکا بھی گئے۔

ذرادم لیجے تاکہ عاطف بھائی محفلینِ مغرب کے لیے بھی کچھ القابات ایجاد کرسکیں۔
 
Top