وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے معاملے پر قوم سے خطاب کرنے کا اعلان

عرفان سعید

محفلین
ہ کام اتنا آسان نہیں۔ کورونا کے مریضوں کی طرح بعض منجھے ہوئے محفلین بھی کوچہ قرنطینہ سے فرار ہو کر نئی شناخت سے واپس آنے میں کافی مہارت رکھتے ہیں
کوچۂ قرنطینہ تو خیر ابھی محفل میں بنا نہیں۔
البتہ دارالمعطلین سے کچھ محفلین بار بار نیا جنم لیتے رہے ہیں۔
آپ سے بہتر اس تناسخ کو کون سمجھ سکتا ہے۔
:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوچۂ قرنطینہ تو خیر ابھی محفل میں بنا نہیں۔
البتہ دارالمعطلین سے کچھ محفلین بار بار نیا جنم لیتے رہے ہیں۔
آپ سے بہتر اس تناسخ کو کون سمجھ سکتا ہے۔
:)
محفل کی انتظامیہ خواہ مخواہ ہی دس پانچ مراسلوں پر فورمی نشے کے تمغے بانٹتی پھرتی ہے جبکہ اصل حقداروں کا یہ حال ہے ۔ غیر منصف نا اہل انتظامیہ ۔ ہونہہ ۔
نیا نام پہلے ہی سے سوچ لوں :)
 
سید عمران

محفلین
محفل کی انتظامیہ خواہ مخواہ ہی دس پانچ مراسلوں پر فورمی نشے کے تمغے بانٹتی پھرتی ہے جبکہ اصل حقداروں کا یہ حال ہے ۔ غیر منصف نا اہل انتظامیہ ۔ ہونہہ ۔
نیا نام پہلے ہی سے سوچ لوں :)
آپ کو نئی آئی ڈی کی پیشگی مبارک باد!!!
:D:D:D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جتنے مرضی قافیے ملائیں، جاسم کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
:)
فی الجملہ نسبتے بہ تو کافی بود مرا
بلبل ہمیں کہ قافیہ گل بود بس است

میرے لیے تجھ سے نسبت ہی بہت ہے
بلبل کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اس کا قافیہ گل سے ملا جاتا ہے۔
 
آورکزئی

محفلین
جی جناب خطاب تو ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلاصہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھبرائیں نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ویسے جاسم صاحب ہم گھبرائیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
خاص کر تفتان والے معاملے پر۔۔۔۔۔۔ یا بلوچستان کے قرنطینہ کے معاملے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ کیا کریں ہم؟؟
 
رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
 
آورکزئی

محفلین
پہلے سے ہی کہہ رہا ہوں سخت اقدامات کرنے ہونگے۔۔۔۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سید زلفی بخاری اور علی زیدی کے پریشیر پر تفتان سے بندے لائے گئے ۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سید زلفی بخاری اور علی زیدی کے پریشیر پر تفتان سے بندے لائے گئے ۔۔۔
شاید پاکستان میں یہ معیار صحافت بن چکا ہے کہ بغیر کسی کا موقف سنے اس پر الزامات کی بوچھاڑ کر دو صرف اس لئے کہ وہ حکومت میں ہے۔ زلفی بخاری، علی زیدی اہل تشیع سے تعلق رکھتے ہیں اوروفاقی وزیر ہیں کا یہ مطلب نہیں نکلتا کہ وہ جان بوجھ کر پورے پاکستان میں یہ وائرس پھیلائیں گے۔
 
سید ذیشان

محفلین
پہلے سے ہی کہہ رہا ہوں سخت اقدامات کرنے ہونگے۔۔۔۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سید زلفی بخاری اور علی زیدی کے پریشیر پر تفتان سے بندے لائے گئے ۔۔۔
لوگوں کو ہسپتالوں میں ایسولیشن وارڈز میں پہلے دن سے داخل کرنا چاہئے تھا۔ تفتان میں 5 5 لوگوں کو ایک ساتھ رکھا گیا، اور جن حالات میں رکھا گیا اس سے یہ وائرس مزید پھیلا۔
 
Top