خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ایم اے

معطل
ہمم۔۔۔ میں نے تو ایک طرز فکر کو واہیات کہا ہے۔ اگر فریق ثانی وہ طرز فکر نہیں رکھتا تو واہیات کا لفظ بھی اس پر لاگو نہیں ہوتا۔ ایسی صورت میں آپ کو یا فریق ثانی کو ایسا کیوں محسوس ہونا چاہیے کہ واہیات، فریق ثانی کو کہا گیا ہے؟
پھر اس کو کیا کہا جائے؟
میں اس دن کا منتظر رہوں گا جب آپ لوگ اس واہیات طرز فکر سے باہر نکل آئیں کہ آپ ہی اسلام ہیں اور آپ کے ساتھ اختلاف کرنے والا ہر شخص کافر۔
 
عدنان عمر

محفلین
مجھے آپ سے اس طرح کی کوئی بدگمانی نہیں ہے کہ آپ نے خاص طور پر مجھے لکھا ہے۔ لیکن کسی نہ کسی کو تو لکھا ہے جو کہ ان اقتباسات سے واضح نظر آ رہا ہے۔
کسی اقتباس سے صاف نظر نہیں آرہا۔ اگر کسی مباحثے کے درمیان کہا ہوتا تب بھی آپ کی بات میں وزن ہوتا۔ کیا آپ میرے اوپر کے مراسلوں میں 'کافر' کا لفظ دکھا سکتے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
پھر اس کو کیا کہا جائے؟
جی بالکل۔ یہ ایک واہیات طرز فکر ہی ہے کہ کسی کو یہ لگے کہ وہ ہی اسلام ہے اور اس کے ساتھ اختلاف کرنے والا ہر شخص کفر ہے۔ آپ کو ایک واہیات طرز فکر کو واہیات کہنے سے اتنا مسئلہ کیوں ہے؟
 
ایم اے

معطل
کیا آپ اس بات سے متفق نہیں کہ اپنی ذات کو اسلام اور اپنی ذاتی رائے سے اختلاف کو کفر سمجھنا ایک واہیات طرز فکر ہے؟ کیا آپ کے خیال میں یہ کوئی لائق تحسین طرز فکر ہے؟
یہ کام جب آپ خود ہی کررہے ہیں، اور دوسرے فریق نے ایسا کچھ نہیں کہا تو کیا آپ خود کو قصور وار ٹھہرانا پسند فرمائیں گے یا اب بھی بس دوسروں پر انگلیاں اٹھاکر خود کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں؟
 
ایم اے

معطل
جی بالکل۔ یہ ایک واہیات طرز فکر ہی ہے کہ کسی کو یہ لگے کہ وہ ہی اسلام ہے اور اس کے ساتھ اختلاف کرنے والا ہر شخص کفر ہے۔ آپ کو ایک واہیات طرز فکر کو واہیات کہنے سے اتنا مسئلہ کیوں ہے؟
پہلے آپ اپنی گفتگو میں انتشار ختم کریں پھر بات ہوسکتی ہے۔ آپ کا موضوع بار بار بدل رہا ہے۔
براہ راست اور بالواسطہ میں فرق سمجھیں۔ آپ نے براہ راست واہیات کہا، جب کہ فریق ثانی نے عمومی انداز اختیار کیا۔
اگر آپ دوسروں پر طعنہ زنی کرسکتے ہیں تو دوسرے پر اعتراض کرنے کی جرات کیسے کرلیتے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
کسی اقتباس سے صاف نظر نہیں آرہا۔ اگر کسی مباحثے کے درمیان کہا ہوتا تب بھی آپ کی بات میں وزن ہوتا۔ کیا آپ میرے اوپر کے مراسلوں میں کافر کا لفظ دکھا سکتے ہیں؟
آپ نے مباحثے کے دوران ہی کہا ہے جان من۔
یہ وہ تبصرہ تھا جس کے جواب میں آپ نے خود کو "اسلام" قرار دیا۔ واضح نظر آ رہا ہے کہ سیاق و سباق فیمینسٹس ہی ہے اور یہ باقی کی گفتگو سے ہی منسلک ہے۔
بجا فرمار ہے ہیں جناب آپ !

تاہم یہ ایک حیران کن بات ہے کہ "عورت مارچ" سے قبل کئی نئے "جہادی "محفل میں تشریف لاتے ہیں ۔ اور ہمارے "ڈیفالٹ جہادی" کے دست و بازو بنتے ہیں ۔ اس تشویش کا اظہار ہم نے اپنے اسٹیٹس پر بھی کیا تھا۔

عین ممکن ہے کہ یہ محض اتفاق ہو لیکن یہ اتفاق بھی حسبِ سابق ہے۔ :)
آپ کا جواب یہ تھا جس میں آپ نے لبرلز (اور سیاق و سباق کے لحاظ سے فیمنسٹس) کو ملحدین تک کے ساتھ ایک امت قرار دیتے ہوئے اپنے لیے "اسلام" کا لفظ استعمال کیا۔ اب ملحد مسلمان تو ہوتا نہیں۔ صاف پتہ چلتا ہے کہ آپ لبرل اور سوشلسٹ تک کو کافر کی کیٹیگری میں رکھ رہے ہیں۔
‏جس طرح امت مسلمہ ایک ہوتی ہے اسی طرح لبرل، ملحد، سیکیولر، کمیونسٹ، سوشلسٹ وغیرہ وغیرہ اوپر نیچے کے کچھ فکری اختلافات کیساتھ ایک امت ہوتے ہیں خاص طور پہ جب انکے مدمقابل فریق "اسلام" ہو۔ (منقول)
اس پر پھر اپنے ہر دلعزیز سید عمران صاحب لقمہ دیتے ہیں۔
الکفر ملۃ واحدۃ۔۔۔
اسلام کے خلاف سارا کفر ایک قوم ہوجاتا ہے!!!
اور آپ اس کے ساتھ مکمل اتفاق کرتے ہیں، جس کی ابتداء "بے شک" کے لفظ کے ساتھ ہوتی ہے۔
بے شک... مولانا ظفر علی خاں کے الفاظ میں:
نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
کفر کا لفظ واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔

اگر اس کے بعد آپ اپنے ہی الفاظ سے انکاری ہو جاتے ہیں تو کیا کہا جا سکتا ہے۔
کم از کم پڑھنے والے اتنے بے وقوف نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کا خاص طور پر اقتباس لے کر جواب میں لکھے گئے تبصروں کو ایک دوسرے سے کٹا ہوا مان لیں جیسا آپ چاہتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ نے مباحثے کے دوران ہی کہا ہے جان من۔
یہ وہ تبصرہ تھا جس کے جواب میں آپ نے خود کو "اسلام" قرار دیا۔ واضح نظر آ رہا ہے کہ سیاق و سباق فیمینسٹس ہی ہے اور یہ باقی کی گفتگو سے ہی منسلک ہے۔

آپ کا جواب یہ تھا جس میں آپ نے لبرلز (اور سیاق و سباق کے لحاظ سے فیمنسٹس) کو ملحدین تک کے ساتھ ایک امت قرار دیتے ہوئے اپنے لیے "اسلام" کا لفظ استعمال کیا۔ اب ملحد مسلمان تو ہوتا نہیں۔ صاف پتہ چلتا ہے کہ آپ لبرل اور سوشلسٹ تک کو کافر کی کیٹیگری میں رکھ رہے ہیں۔

اس پر پھر اپنے ہر دلعزیز سید عمران صاحب لقمہ دیتے ہیں۔

اور آپ اس کے ساتھ مکمل اتفاق کرتے ہیں، جس کی ابتداء "بے شک" کے لفظ کے ساتھ ہوتی ہے۔

کفر کا لفظ واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔

اگر اس کے بعد آپ اپنے ہی الفاظ سے انکاری ہو جاتے ہیں تو کیا کہا جا سکتا ہے۔
کم از کم پڑھنے والے اتنے بے وقوف نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کا خاص طور پر اقتباس لے کر جواب میں لکھے گئے تبصروں کو ایک دوسرے سے کٹا ہوا مان لیں جیسا آپ چاہتے ہیں۔

ہمارے اقتباس اور آپ کے جواب میں کوئی مطابقت ہمیں سمجھ نہیں آئی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ کا بنیادی عقیدہ کیا ہے؟

سوال کے جواب میں سوال؟

یہ قرعہ فال ہمارے نام کیوں نکل آیا؟

جب آپ کسی کے عقیدے پر اعتراض کرتے ہیں تو اصولی طور پر سب سے پہلے آپ کو اپنا عقیدہ بیان کرنا چاہیے۔ اسی لئے مذکورہ سوال کیا تھا۔

نہ کہ اس لئے کہ آپ اس سوال کو ہماری طرف واپس بھیج دیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
آپ کا جواب یہ تھا جس میں آپ نے لبرلز (اور سیاق و سباق کے لحاظ سے فیمنسٹس) کو ملحدین تک کے ساتھ ایک امت قرار دیتے ہوئے اپنے لیے "اسلام" کا لفظ استعمال کیا۔ اب ملحد مسلمان تو ہوتا نہیں۔ صاف پتہ چلتا ہے کہ آپ لبرل اور سوشلسٹ تک کو کافر کی کیٹیگری میں رکھ رہے ہیں
اچھا نکتہ نکالا آپ نے۔ فیمنسٹس یقیناً لبرل ہوتے ہیں، لیکن اس سے یہ مطلب کہاں نکلتا ہے کہ اسلام سے مدمقابل فیمنسٹس، لبرلز، سوشلسٹس، کمیونسٹس، کافر ہوتے ہیں۔
دونوں باتوں میں فرق سمجھیے۔ ایک ہوتے ہیں غیر مسلم، یعنی ہندو، عیسائی، سکھ، یہودی، ملحد، وغیرہ۔
دوسرے ہوتے ہیں ہمارے اپنے مسلمان بھائی اور بہن، جو فکری گمراہی کے باعث فیمنسٹ، لبرل، سوشلسٹ، کمیونسٹ بن جاتے ہیں۔
اب چونکہ اسلام میں کسی 'ازم' (موجودہ 'ہیومن ازم' کے فتنے سمیت) کی گنجائش نہیں، اس لیے فکری گمراہی کے شکار مسلم اپنے اپنے 'ازموں' کے مبلغ ہونے کی وجہ سے اپنے اپنے ازموں کے اعتبار سے اینٹی اسلام بن جاتے ہیں۔ البتہ غیر اسلامی نظریات کا ساتھ دیتے ہوئے بھی یہ لوگ کافر نہیں کہلائے جا سکتے۔
امید ہے کہ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میرے مراسلے میں اسلام کے مدمقابل فریقوں سے کیا مراد ہے اور یہ بھی کہ یہ فریق بدقسمتی سے مسلمان بھی ہو سکتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ دھاگے میں موجودہ گفتگو کا عنوان سے یا عنوان کے پس منظر سے کوئی براہِ راست تعلق باقی نہیں رہا ہے۔ :)

سو بہتر ہوگا کہ احباب مزید اچھی اچھی لڑیاں شروع کریں تاکہ محفل کی یہ رونق بحال رہے اور سمت مثبت ہو جائے۔ :p:):in-love:
 
عدنان عمر

محفلین
کفر کا لفظ واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔

اگر اس کے بعد آپ اپنے ہی الفاظ سے انکاری ہو جاتے ہیں تو کیا کہا جا سکتا ہے۔
کم از کم پڑھنے والے اتنے بے وقوف نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کا خاص طور پر اقتباس لے کر جواب میں لکھے گئے تبصروں کو ایک دوسرے سے کٹا ہوا مان لیں جیسا آپ چاہتے ہیں۔
امید ہے کہ گزشتہ مراسلے سے میرا نقطہِ نظر آپ پر واضح ہو گیا ہوگا۔ پھر بھی تشنگی ہو تو میں برا مانے بغیر آپ کے مزید سوالات کے جواب دینے کو تیار ہوں۔
 
عدنان عمر

محفلین
محمد سعد ہمارے بھائی ہیں۔ اگر انھیں ہمارے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے تو ہم کراچی سے "اڑ" کر ان کے شہر جا کر انھیں منانے کو تیار ہیں۔
بس ہمارے ریٹرن کرائے اور قیام و طعام کا انتظام میزبان کے سر ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top