آج کی تازہ بہ تازہ گرم خبریں

جاسم محمد

محفلین
ایسا ہر کرپٹ کے ساتھ ہونا چاہیے اور ایک ساتھ ہونا چاہیے، اس کی شروعات حکومت میں شامل کرپٹ مافیا سے شروع ہو تو میں حکومت کے ساتھ ہوں، اس کے بعد رائے ونڈ کی طرف بھی جانا۔ کسی اکیلے مفرور کے خلاف اسے انتقامی کاروائی کے طور پر دیکھا جائے گا۔ مفرور جس کا شاید پورا گھرانہ اس ملک میں موجود نہیں ہے۔ اس پراپرٹی کا کیس چل رہا ہے، عدالت نے اس گھر کو بیچنے پر پابندی لگائی ہے۔ اب اس گھر میں پناہ گاہ بنا کر عدالت کا مذاق اڑانے کا جس نے مشورہ دیا ہے اس کا تو کچھ نہیں جانا لیکن حکومت کو آگے چل کر بھگتنا پڑے گا۔ عدالت کچھ نہ بھی کرے تو ایسے اقدامات سے انتقام کی بو ہی آئے گی۔
عدالتیں تو الحمدللہ اشرافیہ کے گھر کی لونڈیاں ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تم اگلے سال 2021 کی بات کرتے ہو، جس رفتار اور جس تناسب سے بیروزگاری بڑھ رہی ہے، مجھے تو یہ 2022 کے آخر تک بھی جاتی نظر نہیں آتی۔ آخری سال 2023 میں شاید بجلی گیس اور مہنگائی میں کمی کی جائے کیونکہ ووٹ بھی تو لینے ہوں گے ناں۔ لیکن ایسا تبھی ممکن ہے کہ عوام نے انہیں وقت دیا تو، مجھے تو مزید 3 ماہ بعد عوام باہر نکلتی نظر آ رہی ہے، اگلے بجٹ کے بعد معاملہ مزید گرم ہو گا کیونکہ اگلے بجٹ میں 6800 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ عوام کو بس کسی ایسے موقعے کا انتظار ہے شاید فضل الرحمان یا شہباز شریف یا کوئی اور بھی ہو سکتا ہے، ایک بار ایسا ہوا تو عوام یہ بھول کر کہ کس نے کیا کیا تھا صرف مہنگائی کے خلاف باہر نکلے گی، پھر معاملہ مشکل ہو جائے گا
زرداری دور میں مہنگائی مسلسل 10 فیصد سے زیادہ تھی۔ جب اس وقت عوام باہر نہیں نکلی تو اب کیا نکلے گی۔
inflation.jpg
 
زرداری دور میں مہنگائی مسلسل 10 فیصد سے زیادہ تھی۔ جب اس وقت عوام باہر نہیں نکلی تو اب کیا نکلے گی۔
inflation.jpg

کہا جاتا ہے کہ اس دور میں میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے تجوریوں کے مو کھول دے گئے تھے نیوز انکار کی چاندی ہوئی تھی وہ چپ رہے

اس بار غلبان ایسا نہیں کیا جا رہا ہے
 
جاسم محمد

محفلین

زیرک

محفلین
زرداری دور میں مہنگائی مسلسل 10 فیصد سے زیادہ تھی۔ جب اس وقت عوام باہر نہیں نکلی تو اب کیا نکلے گی۔
جیسے تم لوگ نواز شریف اسحاق ڈار کی پالیسیوں اور اپنی نالائقی کی وجہ سے مشکل میں ہو،پی پی پی کے پہلے دو سال مشرف کی سابقہ پالیسیوں اور اسحاق ڈار کی کاوشوں سے برے چل رہے تھےمگر بعد میں قابو میں آ گئے تھے۔ اس وقت مہنگائی ضرور ہوئی تھی،جس کی وجہ تیل کی بڑھتی قیمتیں تھی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں۔ اب تو آئل کی قیمتیں کم تر سطح پر آ گئی ہیں لیکن پھر بھی عوام کا اس کا ثمر نہیں مل رہا۔ اسلیے تم لوگوں پر لخ دی بنتی ہے۔
 
زیرک

محفلین
عدالتیں تو الحمدللہ اشرافیہ کے گھر کی لونڈیاں ہیں۔
نااہل لعنتیوں کو پتہ بھی تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے، عدلیہ اسے بیچنے پر پابندی بھی لگا چکی ہے، لیکن پھر بھی انگلی کر دی۔ اب لگا ناں جائے نازک پہ ٹیکا، لو اب مزے۔ اب عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے ڈھونڈو کوئی قربانی کا بکرا، تمہارا بڑبولا تو یہ کام کرنے سے رہا۔
 
آخری تدوین:

حکومت عدالت کی ہے ملک میں؟ ویسے عدالت نے بیچنے سے روکا تھا نہ کہ وہاں پناہ گاہ کھولنے سے۔
 
زیرک

محفلین
حکومت عدالت کی ہے ملک میں؟ ویسے عدالت نے بیچنے سے روکا تھا نہ کہ وہاں پناہ گاہ کھولنے سے۔
کبھی ہائی کورٹ کا سٹے آرڈر دیکھا ہے؟ اس کے مندرجات پڑھے ہیں؟ عدالتی stay order کا مطلب کسی بھی جائیداد کو (as it is, where it is) رکھنا ہوتا ہے۔ اسحاق ڈار کے گھر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سٹے آرڈر دیا ہوا تھا، مگر کسی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے شوق میں قانونی مشورہ کرنا بھول گئے یا کسی نے عمران خان کو کانٹوں بھری جھاڑی میں دھکا دیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کسی کے گھر کو پناہ گاہ بنانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی بھی ہے جو کھلی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
 
پاکستان کا عدالتی نظام ملاحظہ کریں:
نیب عدالت حکم دیتی ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے اثاثہ جات کی منی ٹریل نہیں دی، ملک سے فرار ہے اس لئے ان کو ضبط کرکے نیلام کیا جائے۔ جواب میں اسحاق ڈار کی بیگم عدالت میں پٹیشن دائر کرتی ہے کہ گلبرگ والا مکان اسے 1989 میں زبانی کلامی بطور حق مہر دیا گیا تھا اس لئے مکان کی ضبط کو روکا جائے۔ لیکن احتساب عدالت اس زبانی کلامی والی دلیل کو رد کر کے اپنا اصل حکم برقرار رکھتی ہے۔
Court rejects plea by Dar's wife against auction of Lahore house - Pakistan - DAWN.COM

جب احتساب عدالت میں فیصلہ ہو گیا تو اسے رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پٹواری جج اطہر من اللہ کے پاس ہو بہو یہی پٹیشن دائر کی گئی جس نے توقع کے عین مطابق احتساب عدالت کے فیصلہ پر اسٹے آرڈر دے دیا۔
IHC stays auction of Ishaq Dar’s house

اس دوران پنجاب حکومت نے مکان کی نیلامی روک کر اسے پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا تاکہ جب تک کاروائی عدالت میں چل رہی ہے یہ مکان فلاح عامہ کیلئے استعمال ہوتا رہے۔ لیکن قومی چور خاندان کو یہ فیصلہ بھی پسند نہیں آیا اور کل اپنے کوٹھے لوہار ہائی کورٹ میں پٹیشن ڈال کر اس اقدام پر بھی آج اسٹے آرڈر حاصل کر لیا ہے۔
LHC stays conversion of Ishaq Dar’s house into shelter home - Pakistan - DAWN.COM

مگر کسی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے شوق میں قانونی مشورہ کرنا بھول گئے یا کسی نے عمران خان کو کانٹوں بھری جھاڑی میں دھکا دیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کسی کے گھر کو پناہ گاہ بنانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی بھی ہے جو کھلی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
عدالت سے مفرور اسحاق ڈار پچھلے 3 سال سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسی لئے احتساب عدالت نے اس کے اثاثے ضبط کر کے فروخت کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ لیکن انتقام عمران خان لے رہا ہے ۔ جیسی قوم ویسے حکمران :)
Court orders auction of Dar’s properties - Newspaper - DAWN.COM
 
جاسم محمد

محفلین
اور روپے ڈالر کے مبادلے کی شرح میں جس سیانے نے سب سے بڑی کمی کی ہے اس کھوتے کا نام بھی جانتے ہو گے؟
یہ کمی تو پچھلی حکومت کو کرنی چاہئے تھی کیونکہ ان کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے تھے۔ چونکہ انہوں نے نہیں کی تو مجبورا اس حکومت کو کرنی پڑی ہے تاکہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچ سکے۔ اور عوام پچھلی حکومت کے کرتوت بھول کر موجودہ حکومت کو گالیاں نکالے۔
20181013-asc531.png
 
تحریک انصاف کو چاہیے وہ انفو گرافک پر مبنی یو ٹیوب چینل بنانے پر بھی توجہ دے

ان کی افسیل ویب سائٹ بھی ایک سال پیشتر سہی طرح مین تین نہیں کی جار رہی تھی
 
زیرک

محفلین
یہ کمی تو پچھلی حکومت کو کرنی چاہئے تھی کیونکہ ان کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے تھے۔ چونکہ انہوں نے نہیں کی تو مجبورا اس حکومت کو کرنی پڑی ہے تاکہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچ سکے۔ اور عوام پچھلی حکومت کے کرتوت بھول کر موجودہ حکومت کو گالیاں نکالے۔/QUOTE]
گدھا پہلوان کی اس حرکت یعنی روپے کی قدر میں کمی نے ہی روپے کو چاروں خانے چِت کیا ہے، بے چارہ روپیہ ایسا گرا ہے کہ اب اٹھ نہیں پا رہا۔
 
زیرک

محفلین
جو لگاتا ہے وہ کماتا ہے اور اندر کی بار باہر پہنچاتا ہے
خبر تھی کہ وفاقی حکومت کے وفاقی اداروں کے حوالے سے بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں، جس کے تحت کئی ادارے ختم، کچھ ضم اور اور کچھ ادارے صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق 8 ادارے ختم،35 ضم ، 14صوبوں کو منتقل،43 کی نجکاری کی جائے گی (اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں)۔ یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو دوہری شہریت کی اجازت بھی دی جائے گی(یہ ہے اصل خطرے والی بات)۔ وفاقی حکومت کے ملازمین کو دہری شہریت رکھنے کا مطلب جہاں اپنا حساس ڈیٹا کسی کے حوالے کرنے کا خطرہ مول لینا ہے وہیں آپ یوں بھی سمجھ لیں کہ جس جس نے اے ٹی ایم نے عمران خان کے لیے بیرون ملک چندہ جمع کیا ان سب کو اعلٰی عہدوں پر تعینات کر کے پے بیک کرنا بھی تو ہو سکتا ہے ناں، وہ کیا کہتے ہیں جو لگاتا ہے وہ کماتا ہے یہ نہ بھی ہو تو اندر کی بار باہر پہنچاتا ہے، اس سے بھی خطرناک وہ ہے جو ان کو اندر کا راستا دکھاتا ہے۔ یہ تو صاف صاف گھر کی چابی کسی اور کے ہاتھ دینے والے بات ہو گئی ناں۔
حکومت کے بڑے فیصلے، کئی ادارے ختم، کئی ضم، کئی پرائیویٹائز کرنیکا فیصلہ
 
جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف کو چاہیے وہ انفو گرافک پر مبنی یو ٹیوب چینل بنانے پر بھی توجہ دے
ان کی افسیل ویب سائٹ بھی ایک سال پیشتر سہی طرح مین تین نہیں کی جار رہی تھی
تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے مہنگائی پر یہ اینی میٹڈ انفو گرافک پیکیج بنایا تھا۔ شاید آپ نے دیکھا ہو؟
 
جاسم محمد

محفلین
گدھا پہلوان کی اس حرکت یعنی روپے کی قدر میں کمی نے ہی روپے کو چاروں خانے چِت کیا ہے، بے چارہ روپیہ ایسا گرا ہے کہ اب اٹھ نہیں پا رہا۔
ڈالر 164 سے 154 روپے پر واپس آیا ہے اور وہ بھی مارکیٹ میں بغیر ڈالر پھینکے۔
Screenshot-2020-02-10-Pakistan-Rupee-2001-2020-Data-2021-2022-Fo.png
 
دوست آپ فیس بک لنک شیر کر رہے ہیں

میں بات کر رہا ہوں تحریک انصاف کی یوٹیوب پر دھیان نہ دینے کی

اس کی کیا وجہ ہے ہمیں کچھ انڈیپنڈنٹ یوٹیوب چینل تو دکھائی دیتی ہیں پر تحریک انصاف کی جانب سے ایک بھرپور کاوش نہیں دکھائی دیتی
 
جاسم محمد

محفلین
یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو دوہری شہریت کی اجازت بھی دی جائے گی(یہ ہے اصل خطرے والی بات)۔
سابقہ حکومت میں وزیر دفاع سے لے کر وزیر اعظم تک کے پاس دوسرے ممالک کے اقامے تھے۔ جب اس وقت کچھ نہیں ہوا تو اب کیسا ڈر و خطرہ؟
 
Top