'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

فرقان احمد

محفلین
پوری ڈرامہ سیریل کا نچوڑ صرف اس ایک جملہ میں قید ہے: عورت فطرتا وفادرار ہوتی ہے اور جو وفادار نہیں وہ دو ٹکے کی عورت ہے! :)
ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ دبنگ اداکار جو کہ اُس وقت رائٹر بھی تھا، ایک دن ملک کا مقبول ترین ڈراما رائٹر بن جائے گا وگرنہ ہم ان کو زیادہ سنجیدگی سے لیتے۔ خلیل صاحب جب اداکاری کرتے تھے، تب بھی انتہائی جذباتی انداز میں مکالمات کی ادائیگی کیا کرتے تھے۔ مکالمات تب بھی ان کے اپنے ہوتے تھے۔ یہ شاید دو عشرے قبل کی بات ہے۔ اب جب اچانک ان کا نام ایک بار پھر سامنے آیا، تو خیال آیا کہ کہیں یہ وہی موصوف نہ ہوں؛ اور وہی نکلے۔ بہرصورت، یہ بات درست ہے کہ عورت وفا کی علامت ہے تاہم جو وفا دار نہیں، وہ تو موصوف کے نزدیک عورت ہی نہیں؛ دو ٹکے کا ہونا تو الگ معاملہ ہے۔ یہ تو ڈائیلاگ ہم نے ان کو خود ایک ٹی وی شو میں بولتے دیکھا ہے۔ خیال رہے کہ ہمارا گزارا کٹ پیس پر چلتا ہے۔ قسطوں قسطوں میں یہ ڈراما دیکھنے کی کوشش کریں گے۔ آخر خلیل میاں بھٹو کے دیوانے ہیں تو ہم بھی ان کے دیوانے ٹھہرے!
 
جاسم محمد

محفلین
دانش کی ناگہانی موت پر دھرنا دینا چاہیے

دانش کے قُل ہونے چاہیں یا نہیں؟ بریلوی اور اہلحدیث طبقات میں گھمسان کی جنگ شروع۔

بریلوی حضرات کا مؤقف ہے کہ دانش نے جب مونٹی سے سنا کہ مہوش تعویذ اور وظیفہ کررہی ہے تو وہ بھاگا چلا آیا۔ عملیات پر اتنا یقین صرف بریلوی ہی رکھ سکتا ہے۔

دوسری جانب اہلحدیث طبقے کا مؤقف ہے کہ جس طرح ایک پچھلی قسط میں دانش نے یہ کہا تھا کہ شرک تو اللہ بھی معاف نہیں کرتا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دانش پکا توحیدی تھا۔

بریلوی اور اہلحدیث کے اکابرین کے درمیان آج مناظرہ ہوگا!!! بقلم خود باباکوڈا
 
جاسم محمد

محفلین
خلیل الرحمن قمر ہماری قوم کے بچوں کو رلا رہا ہے۔
خلیل الرحمٰن کو آپ کہاں ملا رہے ہیں، یہ ڈرامہ بازی ختم ہوئی تو چند مہینوں کے بعد ہی لوگ بھول بھال جائیں گے، غالب اور اقبال حافظوں میں نقش ہو چکے ہیں، ٹائم ٹیسٹ سے گزر چکے ہیں!
کاش اس قوم کے بچے غالب اور اقبال سے بھی اتنے ہی زیادہ متاثر ہوتے جتنا وہ اس دو ٹکے کے ڈرامہ سیریل سے ہوئے ہیں :)
ویسے اس ڈرامہ میں رومی کا کردار سب سے دلچسپ تھا۔ یہ آئیڈیا شاید اس سے پہلے کسی کو نہ آیا ہوگا کہ کمسن بچوں کو بھی رشتے کروانے کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے :)
0519-F527-90-ED-4290-9093-B9-E52-B34139-D.jpg
 
سین خے

محفلین
دیکھ لی آخری قسط۔

رومی کا کردار پرانے وقتوں کی رشتے کرانے والی محلے کی حجن بوا کا رہا۔

عجیب بچہ ہے۔ پہلے زبردستی باپ کی منگنی کرائی۔ پھر ماں کے پاس ملنے باپ گیا تو استانی کو فون کر کے کہہ رہا ہے کہ دل دھک دھک کر رہا ہے یا دل تیز چل رہا یا معلوم نہیں کیا بولا تھا :confused: یاد بھی نہیں۔ اس بچے کے ڈائیلاگ جیسے ہی آتے تھے تو حیران و پریشان ہونے میں ہی وقت نکل جاتا تھا :eek: اور تو اور باپ کو کہہ رہا تھا کہ اتنے ڈیشنگ لگ رہے ہو کہ ماما آنے نہیں دیں گی :censored:

یعنی مصنف کو ایسا بچے چاہیں۔ یہ ہے دماغ میں صاحب کے امیج ایسے بچوں کی جن کے والدین کے درمیان علحیدگی ہو گئی ہو o_O واہ بھئی!

اس کے بعد دانش کو پڑ گیا دل کا دورہ۔ ارے یہ کیسا دل کا صاف ستھرا دورہ تھا جس میں نہ قے ہوئی اور نہ ہی اللہ توبہ کچھ اور(n) انسان کے منہ سے الفاظ نہیں نکل رہے ہوتے ہیں اور دانش نے اس دوران پوری ٢٢ ٢٣ اقساط کی سمری پیش کر دی۔ حد ہو گئی:cautious: کسی میڈیکل سٹوڈینٹ سے بھی یہ گفٹڈ حضرت اگر پوچھ لیتے کہ کیا کیا ہوتا ہے دل کے دورے میں تو اتنی جاہل عکس بندی کرنے کی نوبت نہیں آتی :noxxx: گوگل کرنا تو دور کی بات، یو ٹیوب پر کوئی ویڈیو تک لگتا ہے پوری ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے کی دیکھنے کی زحمت نہیں کی!:doh: نا معلوم کیسا ڈائیریکٹر تھا کہ چند بوندیں پسینے کی بھی نہیں دکھا سکا:hypnotized: استغفر اللہ!!!

اور اس کے بعد وہ آئی سی یو دکھایا تھا؟ :doh: حد ہوتی ہے جہالت کی! کبھی کریٹیکل مریض اس پوری ٹیم میں سے کسی نے دیکھے ہیں۔ مریض نے آکسیجن ماسک نکال دیا اور ڈاکٹرز کھڑے دیکھ رہے ہیں۔ ایسی حرکتوں پر فوراً ہاتھ باندھ دئیے جاتے ہیں کیونکہ پہلی ترجیح مریض کی جان بچانا ہوتی ہے نا کہ اس کے ڈائیلاگ پورے ہونے دینے کی!!!!! :nailbiting::hypnotized:

اور آخر میں رومی بوا انگوٹھی لےجا کر استانی کو واپس کر دیتا ہے۔ :silent3:

:beating:
 
سین خے

محفلین
خیر آن آ سیرئیس نوٹ ہمارے میڈیا کا یہ قومی المیہ ہے کہ یہ اپنے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ مصنف اور اس پوری ٹیم کو ایک بہترین موقع ملا تھا کہ وہ ایسے بچوں کی "حقیقی" ذہنی حالت دکھاتے۔ یہ دکھاتے کہ ایسے حالات میں بچے کتنا suffer کرتے ہیں۔

جہاں تک دانش کو ہارٹ اٹیک ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے یہ بہت حد تک حقیقت سے قریب ہے کیونکہ جو بیچارے برداشت کرتے ہیں اصل تکلیف وہ کم ہی survive کر پاتے ہیں البتہ وقت کے ساتھ ساتھ بیمار ہوتے ہوئے دکھایا ہوتا تو زیادہ حقیقی معلوم ہوتا۔

ایک ہی ڈائیلاگ اچھا لگا۔ دانش محوش کو کہتا ہے کہ آپ نے بے وفائی کی ہے آپ موو آن کرو پہلا وفادار ہی کیوں چاہئے؟ ہونا آئیڈیلی ایسا ہی چاہئے۔ بہتر یہی تھا کہ محوش جان چھوڑتی اور موو آن کرتی۔ جب خود چھوڑ دیا تو پیچھے کیا پڑنا؟ اس کو بھی اپنی زندگی گزارنے دیتی۔ اس کو بھی خوش ہونے دیتی۔ لیکن خیر محوش کا کردار بہت خود غرض دکھایا ہے۔ یقیناً ایسے کردار بھی بستے ہیں۔

دانش اور محوش کی کریکٹر ڈیولپمینٹ مجموعی طور پر اچھی تھی۔ ڈائیلاگز کے ذریعے ہمیں بار بار ان کرداروں کی اچھائیاں اور برائیاں باور کرانے کی بہرحال ضرورت نہیں تھی۔
 
عرفان سعید

محفلین
دیکھ لی آخری قسط۔

رومی کا کردار پرانے وقتوں کی رشتے کرانے والی محلے کی حجن بوا کا رہا۔

عجیب بچہ ہے۔ پہلے زبردستی باپ کی منگنی کرائی۔ پھر ماں کے پاس ملنے باپ گیا تو استانی کو فون کر کے کہہ رہا ہے کہ دل دھک دھک کر رہا ہے یا دل تیز چل رہا یا معلوم نہیں کیا بولا تھا :confused: یاد بھی نہیں۔ اس بچے کے ڈائیلاگ جیسے ہی آتے تھے تو حیران و پریشان ہونے میں ہی وقت نکل جاتا تھا :eek: اور تو اور باپ کو کہہ رہا تھا کہ اتنے ڈیشنگ لگ رہے ہو کہ ماما آنے نہیں دیں گی :censored:

یعنی مصنف کو ایسا بچے چاہیں۔ یہ ہے دماغ میں صاحب کے امیج ایسے بچوں کی جن کے والدین کے درمیان علحیدگی ہو گئی ہو o_O واہ بھئی!

اس کے بعد دانش کو پڑ گیا دل کا دورہ۔ ارے یہ کیسا دل کا صاف ستھرا دورہ تھا جس میں نہ قے ہوئی اور نہ ہی اللہ توبہ کچھ اور(n) انسان کے منہ سے الفاظ نہیں نکل رہے ہوتے ہیں اور دانش نے اس دوران پوری ٢٢ ٢٣ اقساط کی سمری پیش کر دی۔ حد ہو گئی:cautious: کسی میڈیکل سٹوڈینٹ سے بھی یہ گفٹڈ حضرت اگر پوچھ لیتے کہ کیا کیا ہوتا ہے دل کے دورے میں تو اتنی جاہل عکس بندی کرنے کی نوبت نہیں آتی :noxxx: گوگل کرنا تو دور کی بات، یو ٹیوب پر کوئی ویڈیو تک لگتا ہے پوری ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے کی دیکھنے کی زحمت نہیں کی!:doh: نا معلوم کیسا ڈائیریکٹر تھا کہ چند بوندیں پسینے کی بھی نہیں دکھا سکا:hypnotized: استغفر اللہ!!!

اور اس کے بعد وہ آئی سی یو دکھایا تھا؟ :doh: حد ہوتی ہے جہالت کی! کبھی کریٹیکل مریض اس پوری ٹیم میں سے کسی نے دیکھے ہیں۔ مریض نے آکسیجن ماسک نکال دیا اور ڈاکٹرز کھڑے دیکھ رہے ہیں۔ ایسی حرکتوں پر فوراً ہاتھ باندھ دئیے جاتے ہیں کیونکہ پہلی ترجیح مریض کی جان بچانا ہوتی ہے نا کہ اس کے ڈائیلاگ پورے ہونے دینے کی!!!!! :nailbiting::hypnotized:

اور آخر میں رومی بوا انگوٹھی لےجا کر استانی کو واپس کر دیتا ہے۔ :silent3:

:beating:
میں نے تو ایک سیکنڈ بھی نہیں دیکھا۔ آپ کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ میں نے بہت "دانش"مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔
:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دانش ہارٹ اٹیک سے مرا یا غم سے ؟ کیا غم سے بھی ہارٹ اٹیک ہوتے ہیں ؟
کیا اس کی کوئی کارڈئیک ہسٹری بھی تھی ؟
ویسے اتنا بھی کیا غم ؟
 
واقعی دل کے دورہ کی ایکٹنگ کیلئے تربیت نواز شریف سے حاصل کرنی چاہئے تھی جنہیں اب تک ۴ سے زائد بار ہارٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ رومی کا کردار مریم نواز والا تھا :)
 
جاسم محمد

محفلین
ایک ہی ڈائیلاگ اچھا لگا۔ دانش محوش کو کہتا ہے کہ آپ نے بے وفائی کی ہے آپ موو آن کرو پہلا وفادار ہی کیوں چاہئے؟ ہونا آئیڈیلی ایسا ہی چاہئے۔ بہتر یہی تھا کہ محوش جان چھوڑتی اور موو آن کرتی۔ جب خود چھوڑ دیا تو پیچھے کیا پڑنا؟ اس کو بھی اپنی زندگی گزارنے دیتی۔ اس کو بھی خوش ہونے دیتی۔ لیکن خیر محوش کا کردار بہت خود غرض دکھایا ہے۔ یقیناً ایسے کردار بھی بستے ہیں۔
دانش نے مہوش سے یہ بھی کہا تھا کہ تمہاری بے وفائی کو میں نے معاف کر دیا لیکن اب تم بھی تو مجھے معاف کرو۔ اور پھر ساتھ ہی ہارٹ اٹیک ہو گیا :(
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے تو ایک سیکنڈ بھی نہیں دیکھا۔ آپ کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ میں نے بہت "دانش"مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔
:)
دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں۔ ایک وہ جنہوں نے اس ڈرامے کی تمام اقساط دیکھیں اور دوسرے وہ جنہوں نے ایک بھی قسط نہیں دیکھی۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
دانش ہارٹ اٹیک سے مرا یا غم سے ؟ کیا غم سے بھی ہارٹ اٹیک ہوتے ہیں ؟
کیا اس کی کوئی کارڈئیک ہسٹری بھی تھی ؟
ویسے اتنا بھی کیا غم ؟
جب دل ٹوٹتا ہے تو ڈپریشن ہوتا ہے۔ جب زیادہ دل ٹوٹتا ہے تو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے :)
ویسے دل ٹوٹنا میڈیکل سائنس سے ثابت شدہ بیماری ہے۔
Takotsubo cardiomyopathy - Wikipedia
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جب دل ٹوٹتا ہے تو ڈپریشن ہوتا ہے۔ جب زیادہ دل ٹوٹتا ہے تو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے :)
ویسے دل ٹوٹنا میڈیکل سائنس سے ثابت شدہ بیماری ہے۔
Takotsubo cardiomyopathy - Wikipedia
ارے یار ایک بات بتاؤ ۔ اب کیا انسان پر یہ وقت آن پہنچا ہے کہ دل ٹوٹنے کو بھی سائنس سے ثابت کرنا پڑے گا ؟
جس کا دل ٹوٹتا ہے اس سے پوچھو ذرا ۔
 
عام یہی خیال کیا جاتا ہے کہ دل کا ٹوٹنا ایک ذہنی کیفیت ہے۔ جس پر انسان قابو پر کر میدان زندگی آگے نکل سکتا ہے۔ البتہ میڈیکل سائنس کے مطابق دل ٹوٹنا براہ راست دل کے مسلز پر اثر کرتا ہے۔ اور اگر ذہنی کیفیت برقرار رہے تو ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے
 
Top