فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے

جاسم محمد

محفلین
فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے
212215_8312775_updates.jpg

ن لیگ نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے ، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے، کوئی شرم اور حیا ہے؟ وفاقی وزیر فیصل واوڈا — فوٹو: سوشل میڈیا/ اسکرین گریب

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھ کر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے، کوئی شرم اور حیا ہے ؟ قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی۔

انہوں نے کہا کہ جب پی پی ترامیم لے کر آئی تھی تو جھاگ کی طرح واپس کیوں لیا؟

اس دوران پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ’اگر بوٹ سامنے رکھ کر یہ کہہ رہے ہیں کہ جو کرایا ہے فوج نے کرایا ہے تو ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ان کے کہنے پر نہیں فوج کے دباؤ پر ووٹ دیا ہے‘۔

اس صورتحال کے بعد قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے جاوید عباسی پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ حکومت کے آرمی ترمیمی ایکٹ بلز کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے حمایت کی تھی جس کے بعد یہ بلز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کثرتِ رائے سے منظور کرالیے گئے تھے۔

ان بلز کی جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر جماعتوں نے مخالفت کی تھی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی ارکان نے حمایت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کیا ہے؟
یکم جنوری کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دی جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کا طریقہ کار وضع کیاگیا۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں ایک نئے چیپٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، اس نئے چیپٹر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا نام دیا گیا ہے۔

اس بل میں آرمی چیف کی تعیناتی کی مدت تین سال مقررکی گئی ہے جب کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انہیں تین سال کی توسیع دی جا سکے گی۔

ترمیمی بل کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی مفاد اور ہنگامی صورتحال کا تعین کیا جائے گا، آرمی چیف کی نئی تعیناتی یا توسیع وزیراعظم کی مشاورت پر صدر کریں گے۔

'دوبارہ تعیناتی یا توسیع عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکے گی'
ترمیمی بل کے تحت آرمی چیف کی تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا توسیع عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکے گی اور نہ ہی ریٹائر ہونے کی عمر کا اطلاق آرمی چیف پر ہوگا۔

علاوہ ازیں ترمیمی بل کے مطابق پاک فوج، ائیر فورس یا نیوی سے تین سال کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا تعین کیا جائے گا جن کی تعیناتی وزیراعظم کی مشاورت سے صدر کریں گے۔

ترمیمی بل کے مطابق اگر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی پاک فوج سے ہوا تو بھی اسی قانون کا اطلاق ہو گا، ساتھ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو بھی تین سال کی توسیع دی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 28 نومبر 2019 کی رات 12 بجے مکمل ہورہی تھی اور وفاقی حکومت نے 19 اگست کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں3 سال کی نئی مدت کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا تھا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ سال 28 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت کیس کی سماعت کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
واؤڈا صاحب چاہتے تو بوٹ کو سر پر بھی رکھ سکتے تھے۔ ہم ان کے اس ادھورے سچ پر خفا اور نالاں ہیں!
ن لیگ نواز شریف کی نااہلیت کے بعد مسلسل فوج کے خلاف کمپین کرتی رہی۔ آج ڈیل کے بعد فوج کے حق میں کمپین کر رہی ہے۔ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے!
 

جاسم محمد

محفلین
آپ کا انصافین بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں۔ برا نہ مانیے گا۔
لگتا ہے آپ یہ پروگرام دیکھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔ واڈا کا موقف تھا کہ ہمارے بوٹ چاٹنے پر کسی کو ابہام نہیں تھا۔ لیکن ن لیگ اور پی پی پی نے کئی سالوں سے جو خود ساختہ کنفیوژن پیدا کی ہوئی تھی اسے ہم نے اب دور کر دیا ہے۔ یہ سنتے ساتھ ہی دونوں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شو سے فرار ہو گئے :)
 

جاسم محمد

محفلین
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم فوج کے حق میں ٹویٹ کر رہی ہے۔ بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔ اب وہ خلائی مخلوق، محکمہ زراعت، سلیکٹرز والا بیانیہ کدھر ہے؟

 

محمد وارث

لائبریرین
باقی جہاں تک نون لیگ کو شرمسار کرنے کی بات ہے تو ایک ذاتی تجربہ:

پچھلے بارہ سال سے میرے ایک کولیگ ہیں، کٹر نون لیگی۔ جب سے نون لیگ نے "ووٹ کو عزت دو" کو نعرہ بلند کیا تھا انہوں نے نون لیگ کے قصیدے سنا سنا کر جینا حرام کیا ہوا تھا۔ اس ترمیم کے بعد سے چپ سادھ لی ہے۔ بہت منہ کھولیں تو ارشاد فرماتے ہیں کہ "یہ سیاستدان سب ایک جیسے ہیں"۔ ایک دن میں نے تنگ آ کر کہہ دیا کہ شکر ہے جناب آپ بھی نواز شریف کو عرشوں سے اتار کر باقی سب سیاستدانوں کے برابر لے آئے! :)
 

فرقان احمد

محفلین
واڈا کا موقف تھا کہ ہمارے بوٹ چاٹنے پر کسی کو ابہام نہیں تھا۔
بصد شوق، شغل فرمائیں! اب ہم کیا برکت کی دعا دیں؟ کوئی ایسا کام فیصل صاحب نے نہیں کیا جس کی ستائش کی جائے۔ اپوزیشن پارٹیاں اپنے کیسز سے جان چھڑانے کے لیے ایسا کر رہی ہوں گی، تاہم، آپ کس لیے بوٹ چاٹنے کے شوق کا اظہار فرما رہے ہیں! کوئی وضاحت!؟؟؟؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
واوڈا کی حرکت پر
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے

فیصل واوڈا کی انتہائی شرمناک حرکت ہے، ایسے شخض کو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا یا رہنا چاہیئے!
بالکل غیر اخلاقی حرکت ہے اور ایک وفاقی وزیر کو زیب نہیں دیتی۔ البتہ جس ڈھٹائی سے ن لیگ اور پی پی پی والے “ووٹ کو عزت دو” کا ڈرامہ کرتے رہے ہیں۔ ان کو ایکسپوز کرنے کا اس سے بہتر اور کوئی طریقہ موجود نہیں تھا۔
بوٹ کو سامنے دیکھتے ہی پی پی پی کے سینیر قمر زمان قائرہ تھر تھر کانپنے لگے۔ اور کچھ اول فول بک کر ۵ منٹ کے اندر اندر شو سے رفو چکر ہو گئے۔ اپنے لیگی کولیگ کو بھی ساتھ لے گئے :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
حیرت ہے کہ واوڈا کی اس حرکت پر اتنا کیوں شور مچا ! (اگر چہ مذموم ہی ہے ، بھلا اس کی کون تعریف کرے گا )
اپنی ٹی وی چینلوں کی روایتوں میں واوڈا کی یہ حرکت کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل تو کوئی صاحب (یا شاید صاحبہ اگر مجھے درست یاد ہو) ایک پروگرام میں لوٹا بھی پیش کر چکے ( یا چکی) ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ بوٹ کی چوٹ گہری زیادہ تھی ورنہ یہ نکٹے سیاسی صدا کار اگر چاہیں تو کیا کچھ ہضم نہیں کر سکتے ۔
 

فرقان احمد

محفلین
حیرت ہے کہ واوڈا کی اس حرکت پر اتنا کیوں شور مچا ! (اگر چہ مذموم ہی ہے ، بھلا اس کی کون تعریف کرے گا )
اپنی ٹی وی چینلوں کی روایتوں میں واوڈا کی یہ حرکت کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل تو کوئی صاحب (یا شاید صاحبہ اگر مجھے درست یاد ہو) ایک پروگرام میں لوٹا بھی پیش کر چکے ( یا چکی) ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ بوٹ کی چوٹ گہری زیادہ تھی ورنہ یہ نکٹے سیاسی صدا کار اگر چاہیں تو کیا کچھ ہضم نہیں کر سکتے ۔
عاطف بھیا اگر ایک عام سیاست دان بوٹ لے بھی آئے تو اس کی اس قدر اہمیت نہ ہے تاہم اگر کوئی وزیر مشیر ٹی وی پروگرام میں اس طرح کی مذموم حرکت کرے تو اس کے قبیح اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں یا ہو سکتے ہیں۔ یہ روایت پختہ ہو گئی تو کل کلاں کیا بعید کہ مخالفین تحریک انصاف کے خلاف کوئی ایسا مواد ہاتھ میں پکڑ کر لے آئیں جو انہیں ناگوار گزرے۔ اس لیے، ایسی حرکت کی مذمت ہی کی جانی چاہیے، اور وہ بھی بھرپور انداز میں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھیا اگر ایک عام سیاست دان بوٹ لے بھی آئے تو اس کی اس قدر اہمیت نہ ہے تاہم اگر کوئی وزیر مشیر ٹی وی پروگرام میں اس طرح کی مذموم حرکت کرے تو اس کے قبیح اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں یا ہو سکتے ہیں۔ یہ روایت پختہ ہو گئی تو کل کلاں کیا بعید کہ مخالفین تحریک انصاف کے خلاف کوئی ایسا مواد ہاتھ میں پکڑ کر لے آئیں جو انہیں ناگوار گزرے۔ اس لیے، ایسی حرکت کی مذمت ہی کی جانی چاہیے، اور وہ بھی بھرپور انداز میں۔
فرقان بھائی ۔آپ کی بات سے بالکل انکار نہیں ۔ یہ ایک انتہائی مذموم حرکت ہے ۔
لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہماری اخلاقی حالت اس واقعے سے کہیں زیادہ مخدوش اور کھوکھلی ہے ۔
 
Top