جاپانی گنتی

عرفان سعید

محفلین
جاپانی زبان میں گنتی کو موجودہ زبانوں کی آسان ترین گنتی میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ جاپانی میں جب گنتی سیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ ہماری اردو زبان میں گنتی تو اچھی خاصی مشکل ہے۔ اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔ اردو میں 1 سے 100 تک کی گنتی میں وہ تمام اعداد جن کا آخری ہندسہ مشترک ہے، انہیں دیکھیں۔
7 سات
17 سترہ
27 ستائیس
37 سینتیس
47 سینتالیس
57 ستاون
67 سٹرسٹھ
77 ستتر
87 ستاسی
97 ستانوے

ہماری چونکہ مادری اور قومی زبان ہے تو ہم سیکھ گئے۔ لیکن کسی غیر اہلِ زبان کے لیے یہ گنتی سیکھنا اچھا خاصا جان جوکھوں کا کام ہو گا۔ اب ایک نظر جاپانی گنتی پر ڈالتے ہیں۔ یہاں معاملہ انتہائی سادہ ہے۔ اگر 1 سے 10 تک گنتی ازبر ہو گئی تو سمجھیں 1 سے 99 تک کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کے بعد 100، 1000، 10000 وغیرہ کے نام جاپانی میں یاد کر لیے تو سمجھیں بیڑا پار ہے۔

جاپانی میں 1 سے 10 تک

1 اِچی (جیسے اردو میں لکھا جا رہا ہے ویسے ہی بالکل اردو لہجے پر پڑھا جائے گا۔)
2 نی (جیسے نانی میں نی)
3 سان (جیسے کسان میں سان)
4 یَون
5 گو
(گو نواز گو والا)
6 رَوکُو (روکوں کا ں ہٹا کر)
7 نانا (بالکل نانا جان والا)
8 ہاچِی (جب چاچی کی ہائے نکلے تو بنا ہاچی)
9 کِیُو (کیوں کا ں ہٹا کر)
10 جُو (جوں کا ں ہٹا کر)

یاد کرنا اتنا مشکل بھی نہیں۔ ایک ہی سانس میں یہ ہائیکو نما نظم پڑھیں

اِچی نی سان یَون گو
روکُو نانا
ہاچِی کِیُو جُو

اب آگے بہت آسان ہے۔ آسانی کی خاطر اعراب مزید نہیں لگا رہا۔

11 کو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ 10 اور 1 ہے۔ اس منطق پر جاپانی میں گیارہ کو کیا کہیں گے؟
جی بالکل ٹھیک سمجھے!

10 ہوتا ہے جو
1 ہوتا ہے اچی
11: جو اچی

آگے چلیں تو
12: جو نی
13: جو سان
14: جو یون
15: جو گو
16: جو کیو
17: جو نانا
18: جو ہاچی
19: جو کیو

اب 20 کیا ہو گا؟

20 کو سمجھ سکتے ہیں کہ یہ 2 مرتبہ 10 ہے۔
2 ہوتا ہے نی
10 ہوتا ہے جو

تو 20 ہو گا نی جو

دھیان میں رہے کہ
12: جو نی
20: نی جو

20 سے آگے وہی ترتیب جو 11 سے چلی تھی۔
21: نی جو اچی
22: نی جو نی
23: نی جو سان
24: نی جو یون
25: نی جو گو
26: نی جوروکو
27: نی جو نانا
28: نی جو ہاچی
29: نی جو کیو

اب آپ بتائیں 30 کو جاپانی میں کیا کہیں گے؟

31 سے 40 تک جاپانی میں گنتی لکھیں۔
 
آخری تدوین:
30 سان جو
31: سان جو اچی
32: سان جو نی
33: سان جو سان
34: سان جو یون
35: سان جو گو
36: سان جو روکو
37: سان جو نانا
38: سان جو ہاچی
39: سان جو کیو
40: یون جو
 
عباس اعوان

محفلین
جاپانی زبان میں گنتی کو موجودہ زبانوں کی آسان ترین گنتی میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ جاپانی میں جب گنتی سیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ ہماری اردو زبان میں گنتی تو اچھی خاصی مشکل ہے۔ اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔ اردو میں 1 سے 100 تک کی گنتی میں وہ تمام اعداد جن کا آخری ہندسہ مشترک ہے، انہیں دیکھیں۔
7 سات
17 سترہ
27 ستائیس
37 سینتیس
47 سینتالیس
57 ستاون
67 سٹرسٹھ
77 ستتر
87 ستاسی
97 ستانوے

ہماری چونکہ مادری اور قومی زبان ہے تو ہم سیکھ گئے۔ لیکن کسی غیر اہلِ زبان کے لیے یہ گنتی سیکھنا اچھا خاصا جان جوکھوں کا کام ہو گا۔ اب ایک نظر جاپانی گنتی پر ڈالتے ہیں۔ یہاں معاملہ انتہائی سادہ ہے۔ اگر 1 سے 10 تک گنتی ازبر ہو گئی تو سمجھیں 1 سے 99 تک کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کے بعد 100، 1000، 10000 وغیرہ کے نام جاپانی میں یاد کر لیے تو سمجھیں بیڑا پار ہے۔

جاپانی میں 1 سے 10 تک

1 اِچی (جیسے اردو میں لکھا جا رہا ہے ویسے ہی بالکل اردو لہجے پر پڑھا جائے گا۔)
2 نی (جیسے نانی میں نی)
3 سان (جیسے کسان میں سان)
4 یَون
5 گو
(گو نواز گو والا)
6 رَوکُو (روکوں کا ں ہٹا کر)
7 نانا (بالکل نانا جان والا)
8 ہاچِی (جب چاچی کی ہائے نکلے تو بنا ہاچی)
9 کِیُو (کیوں کا ں ہٹا کر)
10 جُو (جوں کا ں ہٹا کر)

یاد کرنا اتنا مشکل بھی نہیں۔ ایک ہی سانس میں یہ ہائیکو نما نظم پڑھیں

اِچی نی سان یَون گو
روکُو نانا
ہاچِی کِیُو جُو

اب آگے بہت آسان ہے۔ آسانی کی خاطر اعراب مزید نہیں لگا رہا۔

11 کو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ 10 اور 1 ہے۔ اس منطق پر جاپانی میں گیارہ کو کیا کہیں گے؟
جی بالکل ٹھیک سمجھے!

10 ہوتا ہے جو
1 ہوتا ہے اچی
11: جو اچی

آگے چلیں تو
12: جو نی
13: جو سان
14: جو یون
15: جو گو
16: جو کیو
17: جو نانا
18: جو ہاچی
19: جو کیو

اب 20 کیا ہو گا؟

20 کو سمجھ سکتے ہیں کہ یہ 2 مرتبہ 10 ہے۔
2 ہوتا ہے نی
10 ہوتا ہے جو

تو 20 ہو گا نی جو

دھیان میں رہے کہ کہ
12: جو نی
20: نی جو

20 سے آگے وہی ترتیب جو 11 سے چلی تھی۔
21: نی جو اچی
22: نی جو نی
23: نی جو سان
24: نی جو یون
25: نی جو گو
26: نی جوروکو
27: نی جو نانا
28: نی جو ہاچی
29: نی جو کیو

اب آپ بتائیں 30 کو جاپانی میں کیا کہیں گے؟

31 سے 40 تک جاپانی میں گنتی لکھیں۔
دلچسپ۔
ہانگ کانگ کی چینی زبان کینٹونیز میں بھی گنتی بنانے کا ہو بہو یہی فارمولا ہے۔ نیز چند اعداد کے الفاظ بھی ملتے جلتے ہیں۔
2: ای
3:سام
9:گاؤ
10: سَپ
93: گاؤ سپ سام
کینٹونیز الفاظ کا تلفظ تھوڑا مختلف اور مشکل ہے، کیونکہ ہر لفظ ایک مخصوص آہنگ پر ہوتا ہے۔عمومی طور پر 6 مختلف آہنگ (Tones)ہیں، اور ہر لفظ میں آواز کے ساتھ اس آہنگ کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے، ورنہ لفظ اور مطلب کچھ کا کچھ بن جاتا ہے۔
مثلاً لفظ ای (مطلب2) کا دوسرا حصہ ی، حلق کی گہرائی سے نکالنا پڑتا ہے، اور یہ آہنگ(Tone) نمبر 6 ہے۔
 
عدنان عمر

عرفان سعید بھائی! اگر جاپانی زبان بھی جاپانی گنتی جتنی آسان ہے تو ہم سیکھنے کے لیے تیار ہیں۔:)
 
عرفان سعید

محفلین
دلچسپ۔
ہانگ کانگ کی چینی زبان کینٹونیز میں بھی گنتی بنانے کا ہو بہو یہی فارمولا ہے۔ نیز چند اعداد کے الفاظ بھی ملتے جلتے ہیں۔
2: ای
3:سام
9:گاؤ
10: سَپ
93: گاؤ سپ سام
کینٹونیز الفاظ کا تلفظ تھوڑا مختلف اور مشکل ہے، کیونکہ ہر لفظ ایک مخصوص آہنگ پر ہوتا ہے۔عمومی طور پر 6 مختلف آہنگ (Tones)ہیں، اور ہر لفظ میں آواز کے ساتھ اس آہنگ کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے، ورنہ لفظ اور مطلب کچھ کا کچھ بن جاتا ہے۔
مثلاً لفظ ای (مطلب2) کا دوسرا حصہ ی، حلق کی گہرائی سے نکالنا پڑتا ہے، اور یہ آہنگ(Tone) نمبر 6 ہے۔
دلچسپ!
میری لیب میں کچھ چائنیز سٹوڈنٹ تھے، جن سے گفت و شنید کے دوران معلوم ہوا کہ چینی زبان میں چار Intonations تھے۔ cantonese اس سے بھی زیادہ پیچیدہ معلوم ہو رہی ہے۔ جاپانی میں صرف دو ہی Intonations ہیں، جس کے باعث اسے بولنا بہت آسان ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اکتالیس سے پچاس میں بھی گن لیتا ہو ۔
یون جو اچی
یون جو نی
یون جو سان
یون جو یون
یون جو گو
یون جو روکو
یون جو نانا
یون جو ہاچی
یون جو کیو
پچاس۔ یعنی گو جو۔
 
عباس اعوان

محفلین
دلچسپ!
میری لیب میں کچھ چائنیز سٹوڈنٹ تھے، جن سے گفت و شنید کے دوران معلوم ہوا کہ چینی زبان میں چار Intonations تھے۔ cantonese اس سے بھی زیادہ پیچیدہ معلوم ہو رہی ہے۔ جاپانی میں صرف دو ہی Intonations ہیں، جس کے باعث اسے بولنا بہت آسان ہے۔
جی ، Cantonese میں ان کی تعداد 6 ہے (کچھ صورتوں میں اصل تعداد 9 ہے)۔ بولنے اور سننے میں بھی Cantonese زبان، چین کی Mandarinسے کہیں زیادہ خوبصورت ہے، صوتی طور پر Cantonese زیادہ فصیح، متنوع اور خوبصورت ہے۔
 
معلوماتی تحریر !
ایسا ہی کوئی آسا ن سا طریقہ اُردُو گنتی کے لئے بھی نکال لیں تاکہ بیچارے بدیسی لوگوں کو بھی ہماری زبان کی گنتی سیکھنا آسان لگے۔
 
Top