مطلع برائے اصلاح

عزیزان گرامی، آداب!

کل شب ایک مطلع سوجھا، پھر چلتے پھرتے اس کی مخلتف صورتیں ذہن میں آتی گئیں، جن میں سے کچھ "شارٹ لسٹ" کی ہیں۔ آپ حضرات ملاحظہ کیجئے اور اپنی ثمین آراء سے آگاہ کیجئے۔ اساتذہ سے توجہ کی خوصوصی درخواست ہے، تاہم دعوت سب دوستوں کے لئے عام ہے ۔۔۔ آئیے اور ہاتھ صاف کیجئے :)

1۔ تمہارا ہو تو گیا، تم پہ مگر مر نہ سکا
بہت ملال ہے یہ معجزہ میں کر نہ سکا

2۔ تمہارا ہو تو گیا، تم پہ مگر مر نہ سکا
بس ایک معجزہ یہ عشق میں کر نہ سکا

3۔ تمہارا ہو تو گیا، تم پہ مگر مر نہ سکا
بہت ملال ہے میں عشق امر کر نہ سکا

4۔ تمہارا ہو تو گیا، تم کو اپنا کر نہ سکا
پر اس شکست کے صدمے سے کیوں میں مر نہ سکا

5۔ تمہارا ہو نہ سکا، تم کو اپنا کر نہ سکا
پر اس شکست کے صدمے سے بھی میں مر نہ سکا

دعاگو،
راحلؔ
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
افسوس مجھے کوئی پسند نہیں آیا
پہلے تینوں مطلع بحر سے خارج ہیں بلکہ دو بحروں کو خلط ملط کر دیا گیا ہے کہ اس بحر میں (مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن) میں مفاعلن کے فاع پر مگر یا امر نہیں آ سکتے، دوسرا حرف ساکن کا محل ہے
چوتھے پانچویں مطلع میں اپنا کرنا محاورہ کے خلاف لگتا ہے کہ محاورہ 'اپنا بنانا' ہے، دونوں میں 'پر' بمعنی مگر بھی اچھا نہیں
 
افسوس مجھے کوئی پسند نہیں آیا
پہلے تینوں مطلع بحر سے خارج ہیں بلکہ دو بحروں کو خلط ملط کر دیا گیا ہے کہ اس بحر میں (مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن) میں مفاعلن کے فاع پر مگر یا امر نہیں آ سکتے، دوسرا حرف ساکن کا محل ہے
چوتھے پانچویں مطلع میں اپنا کرنا محاورہ کے خلاف لگتا ہے کہ محاورہ 'اپنا بنانا' ہے، دونوں میں 'پر' بمعنی مگر بھی اچھا نہیں

جناب استاد محترم اعجاز صاحب، آداب
آپ نے تفصیلی جائزہ لیا اور تفصیل سے جواب دیا، جس کے لئے میں ممنون و متشکر ہوں۔ آپ نے پہلی تین صورتوں میں عروضی سقم کی جانب درست توجہ دلائی، میں واقعی کبھی کبھار اس بحر کو خلط کردینے کا مرتکب ہوجاتا ہوں، زیادہ تر تقطیع کرکے تسلی کرلیتا ہوں مگر کبھی کبھار سستی اور کاہلی آڑے آجاتی ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا :)

آخری دو صورتوں کی بابت بھی آپ کی رائے سے اتفاق کئے بغیر چارہ نہیں، آپ درست فرماتے ہیں، اپنا بنانا ہی صحیح محاورہ ہے، میں یہ بات جانتا بھی تھا مگر ردیف کی بندش کے ہاتھوں مجبور تھا سو چور دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کر بیٹھا :) بہرحال، آپ کے تبصرے کے بعد ایک صورت یہ سجھائی دی ہے، اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

تمہارا ہو تو گیا تھا میں، تم پہ مر سکا
بس ایک معجزہ یہ عشق میں میں کر نہ سکا
یا پھر
بہت ملال ہے یہ معجزہ میں کر نہ سکا

دعاگو،
راحلؔ
 

الف عین

لائبریرین
اب درست ہے مطلع، دونوں متبادل میں دوسرا بہتر پے۔ پہلے میں 'میں میں' کا تنافر ہے
 
Top