برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

جاسم محمد

محفلین
برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا
03 د سمبر ، 2019

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے) نے پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین کے منجمد اکاؤنٹس کی تحقیقات کی تصفیے کے لیے 19 کروڑ پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی ہے۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق ’این سی اے نے پاکستان کے ایک بڑے پراپرٹی ٹائیکون خاندان کی پیش کش قبول کر لی ہے۔ یہ پیش کش پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں قبول کی گئی ہے۔‘
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اگست 2019 میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ نے 12 کروڑ پاؤنڈز کے آٹھ آکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے۔ یہ احکامات دسمبر 2018 میں دو کروڑ پاؤنڈز کی تحقیقات کے نتیجے میں جاری کیے گئے تھے۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی پیش کش قبول کی ہے جس میں 5 کروڑ پاؤنڈز مالیت کی لندن میں ہائیڈ پارک پراپرٹی اور منجمد اکاؤنٹس میں تمام فنڈز شامل ہیں۔
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
کوئی حساب لگا کر بتائے کہ کتنے ارب بنے پاکستانی روپوں میں !
میں اس " لوٹی ہوئی دولت" سے اپنا حصہ قومی کرنسی میں وصول کرتے ہوئے خوشی کروں گا اور اسی پہ ہی قناعت کروں گا :in-love::sneaky:
 

جاسم محمد

محفلین
ملک ریاض ابھی بھی ڈھیٹ ہڈی ہے۔ پیسے برطانیہ کی نیب نے ریکور کروائے ہیں۔ اور شریفوں کو بچانے کیلئے ٹویٹر پر حیلے بہانہ کر رہا ہے کہ یہ سول میٹر ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
ن لیگی لفافے عمر چیمہ نے 5 مارچ 2016 کو حسین نواز کو ای میل کی کہ آپ کے خلاف آفشور اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں۔
26 مارچ 2016 کو حسین نواز نے متعلقہ اثاثے اپنے فرنٹ مین ملک ریاض کو ٹرانسفر کر دیں۔
3 اپریل2016 کو پاناما لیکس منظر عام پر آگئی ۔
لیکن ایک ڈھیلے کی کرپشن ابھی ثابت نہیں ہوئی :)
 

جاسم محمد

محفلین
لفافی عمر چیمہ جس نے پاناما سکینڈل بریک کیا، وہ ابھی بھی شریفوں کا دفاع کر رہا ہے۔ لعنت ہو ایسی صحافت پر
 

فرقان احمد

محفلین
26 مارچ 2016 کو حسین نواز نے متعلقہ اثاثے اپنے فرنٹ مین ملک ریاض کو ٹرانسفر کر دیں۔
حسین نواز نے یہ پراپرٹی ملک ریاض کو ٹرانسفر کی؛ اس کا کوئی ثبوت بھی شیئر کیجیے۔ ابھی تک کی خبر کےمطابق، ملک ریاض حسین سے یہ رقم وصول کی جائے گی اور اس کی جملہ ذمہ داری صرف ان پر ہی عائد کی گئی ہے۔ حسین نواز کا کہیں پر کوئی نام نہیں۔ اگر یہ کڑیاں ملا دیجیے تو آپ کے بیانیے میں مزید وزن پیدا ہو جائے گا وگرنہ یہ تو محض گمان ہے کہ یہ پراپرٹی ملک ریاض نے حسین نواز سے لی تھی۔ اس کاآخر ثبوت کہاں ہے؟ ویسے یہ خبر واقعی اہم ہے اور اس صورت میں سچ مچ اس کی اہمیت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اگر آپ کوئی ٹھوس ثبوت بھی سامنے رکھیں کہ پراپرٹی واقعی ملک ریاض کو شریف فیملی نے ٹرانسفر کی۔ ابھی تک آپ نے عمر چیمہ کی ایک ای میل ہی شیئر کی ہے جو کہ انہوں نے پاناما لیکس سے جڑے افراد کو ضرور کی تھی تاہم اس سے یہ کیسے ثابت ہوا کہ یہ پراپرٹی ملک ریاض حسین کو فروخت کی گئی۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک ریاض کی امریکا اور برطانیہ میں ذاتی پراپرٹیز بھی ہیں۔
کوئی حساب لگا کر بتائے کہ کتنے ارب بنے پاکستانی روپوں میں !
میں اس " لوٹی ہوئی دولت" سے اپنا حصہ قومی کرنسی میں وصول کرتے ہوئے خوشی کروں گا اور اسی پہ ہی قناعت کروں گا :in-love::sneaky:
آپ کو تقریباََ ڈیڑھ سو روپیہ مل سکتا ہے اگر حکومت اس رقم کو عوام میں تقسیم کرنے کا فیاضانہ اعلان کرے۔
 

جاسم محمد

محفلین
حسین نواز نے یہ پراپرٹی ملک ریاض کو ٹرانسفر کی؛ اس کا کوئی ثبوت بھی شیئر کیجیے۔ ابھی تک کی خبر کےمطابق، ملک ریاض حسین سے یہ رقم وصول کی جائے گی اور اس کی جملہ ذمہ داری صرف ان پر ہی عائد کی گئی ہے۔ حسین نواز کا کہیں پر کوئی نام نہیں۔ اگر یہ کڑیاں ملا دیجیے تو آپ کے بیانیے میں مزید وزن پیدا ہو جائے گا وگرنہ یہ تو محض گمان ہے کہ یہ پراپرٹی ملک ریاض نے حسین نواز سے لی تھی۔ اس کاآخر ثبوت کہاں ہے؟
ثبوت یوکے لینڈ رجسٹری میں موجود ہے جس کے مطابق 21 مارچ 2016 کو پاناما سکینڈل پبلک ہونے سے قبل حسن نواز نے یہ پراپرٹی ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کو ٹرانسفر کر دی تھی۔
 
آخری تدوین:
Top