برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

جاسم محمد

محفلین
الیکشن میں دھاندلی کرواتے وقت اسٹیبلشمنٹ کا خیال تھا کہ کچھ پاپولر ووٹ اور کچھ دھاندلی، نیازی صاحب کو برتری مل جائے گی۔ نتیجہ آیا تو پاپولر ووٹ غائب. تب لوٹوں کو گھیرنا پڑا۔ یوں نیازی صاحب اقتدار کی کرسی پر براجمان ہوئے۔

اب اسٹیبلشمنٹ کو کچھ کچھ اندازہ ہوچلا ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں۔ نیازی صاحب کو تو کچھ نہیں آتا۔ اب ادھر ادھر بھی دیکھ رہے ہیں۔
اسی لئے نواز شریف کو فرار کروایا گیا اور جلد ہی مریم نواز کو ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا۔ کیونکہ ڈھیٹ پنجابی ان دونوں پر مرتے ہیں۔ یہ نہیں ہوں گے تو پارٹی کے دیگر لیڈران کو اسٹیبلشمنٹ کی لائن پر چلنے کیلئے آمادہ کر لیا جائے گا۔ فی الحال بہت کم پارٹی لیڈرز اپنا سافٹویر اپڈیٹ کرنے کے حق میں۔ اور جب تک وہ مان نہیں جاتے ان گرفتاریوں کا سلسلہ چلتا رہے گا :)
 

جاسم محمد

محفلین
اور یوں انصاف کا بول بالا ہوا اور ساتھ میں تحریکِ انصاف کے 'کرپشن'، 'انصاف'، منی لانڈرنگ'، 'مافیا'، 'میرٹ' کے نعروں کا بھی! مبارک باد قبول کیجیے!
بول بالا = منہ کالا

برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ کو خفیہ رکھنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسٹاف رپورٹر جمعرات 26 دسمبر 2019
1930647-ponds-1577381637-572-640x480.jpg

رازداری شق کے باعث کابینہ کو بند کمرے میں نوٹ پر بریفنگ دی گئی، درخواست میں موقف


کراچی: برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

شہری محمود اختر نقوی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کے تحت پاکستان کو 190 ملین ملے، وفاقی کابینہ نے مفاہمت کے’’ نوٹ‘‘ کے پیرا نمبر 10 کو خُفیہ رکھنے کا حکم دیا ہے، پیرا نمبر 10 کے ساتھ نوٹ لکھا گیا کہ اسے خفیہ رکھا جائے۔

دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رازداری شق کے باعث کابینہ کو بند کمرے میں نوٹ پر بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری وزارت کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کو طلب کرکے معلومات لی جائیں۔ کابینہ سے پوچھا جائے کہ پیرا نمبر 10 کو خفیہ رکھنے کی کیا وجوہات ہیں؟ 22 کروڑ کے سامنے تفصیلات آنا نہایت ضروری ہے ہیں۔
 
Top