برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

جاسم محمد

محفلین
ویسے یہ خبر واقعی اہم ہے اور اس صورت میں سچ مچ اس کی اہمیت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اگر آپ کوئی ٹھوس ثبوت بھی سامنے رکھیں کہ پراپرٹی واقعی ملک ریاض کو شریف فیملی نے ٹرانسفر کی۔ ابھی تک آپ نے عمر چیمہ کی ایک ای میل ہی شیئر کی ہے جو کہ انہوں نے پاناما لیکس سے جڑے افراد کو ضرور کی تھی تاہم اس سے یہ کیسے ثابت ہوا کہ یہ پراپرٹی ملک ریاض حسین کو فروخت کی گئی۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک ریاض کی امریکا اور برطانیہ میں ذاتی پراپرٹیز بھی ہیں۔
یوکے پروپریٹرشپ رجسٹری کی رسید بھی حاضر ہے جس کے مطابق حسن نواز نے اس ٹرانسفر کے عوض 4کروڑ پاؤنڈ لئے تھے۔
 
فرقان احمد

محفلین
یوکے پروپریٹرشپ رجسٹری کی رسید بھی حاضر ہے جس کے مطابق حسن نواز نے اس ٹرانسفر کے عوض 4کروڑ پاؤنڈ لئے تھے۔
شاید آپ کی بات درست ہو تاہم یہ مصدقہ کاغذات نہیں ہیں۔ اگر یہ کاغذات درست ہوں تو اس معاملے کے حوالے سے حکومت کو تہہ تک جانا چاہیے۔ یہ جعلی کاغذات بھی ہو سکتے ہیں اور اصل بھی؛ کیا کہا جائے!
 
بالکل جی۔ غیر مصدقہ کاغذات ہی کی وجہ سے یوکے کی نیب نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی ریکوری کی ہے۔ پوری دنیا غلط کہہ رہی ہے۔ صرف سویلین بالا دستی والے ٹھیک کہتے ہیں کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔

The NCA has accepted a settlement offer in region of £190 million which includes a UK property, 1 Hyde Park Place, London, W2 2LH, valued at approximately £50 million and all of the funds in the frozen accounts
The assets will be returned to the State of Pakistan
NCA agrees £190m settlement after frozen funds investigation - National Crime Agency
 
جان

محفلین
مثبت خبر ہے تاہم ابھی پاکستانی اکاؤنٹ میں کچھ بھی نہیں آیا اور اس کی اصل صورتحال بھی منظر عام پہ نہیں آئی، ابھی پی ٹی آئی پروپیگنڈہ ٹیم اپنا کام کرنے میں مصروف ہے!
 
فرقان احمد

محفلین
بالکل جی۔ غیر مصدقہ کاغذات ہی کی وجہ سے یوکے کی نیب نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی ریکوری کی ہے۔ پوری دنیا غلط کہہ رہی ہے۔ صرف سویلین بالا دستی والے ٹھیک کہتے ہیں کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔
یوکے نے جو ریکوری کی ہے، کیا وہ حسین نواز سے کی ہے؟
 
جان

محفلین
بالکل جی۔ غیر مصدقہ کاغذات ہی کی وجہ سے یوکے کی نیب نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی ریکوری کی ہے۔ پوری دنیا غلط کہہ رہی ہے۔ صرف سویلین بالا دستی والے ٹھیک کہتے ہیں کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔
جو فرقان صاحب نے بات کی وہ بالکل منطقی ہے، آپ نے چونکہ بہت سے فورم جوائن کیے ہوئے ہیں لہذا خبریں ادھر، ادھر سے پکڑ کے یہاں پیسٹ کیے جاتے ہیں حالانکہ فورم سے ملنے والے مواد کے اتنے ہی غلط ہونے کے امکانات ہیں جتنے صحیح ہونے کے لیکن وہی بات کہ لگی لگائی پہ چلنے والے، سوچنے سمجھنے اور عقلی استدلال سے پیدل لوگوں کو سمجھانا بھی اپنے وقت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
مثبت خبر ہے تاہم ابھی پاکستانی اکاؤنٹ میں کچھ بھی نہیں آیا اور اس کی اصل صورتحال بھی منظر عام پہ نہیں آئی، ابھی پی ٹی آئی پروپیگنڈہ ٹیم اپنا کام کرنے میں مصروف ہے!
آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹس کی تفاصیل پارٹیز کے مابین خفیہ رکھی جاتی ہے۔ جو کہ قانون میں جائز ہے۔ ملک ریاض خود یہی کہہ رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یوکے نے جو ریکوری کی ہے، کیا وہ حسین نواز سے کی ہے؟
جی بالکل۔ کیونکہ پروپریٹرشپ رجسٹر میں 30 مارچ 2016 کو بھی حسن نواز کا ہی نام درج ہے۔ یعنی پراپرٹی کے اصل مالک وہی ہیں۔ جبکہ فرنٹ مین ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض:
EK3eDCWX0AoSK0s

EK3t-KJJWw-AEEq-FS.jpg

شریفوں نے اس پراپرٹی سے اپنی ملکیت چھپانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جو فرقان صاحب نے بات کی وہ بالکل منطقی ہے، آپ نے چونکہ بہت سے فورم جوائن کیے ہوئے ہیں لہذا خبریں ادھر، ادھر سے پکڑ کے یہاں پیسٹ کیے جاتے ہیں حالانکہ فورم سے ملنے والے مواد کے اتنے ہی غلط ہونے کے امکانات ہیں جتنے صحیح ہونے کے لیکن وہی بات کہ لگی لگائی پہ چلنے والے، سوچنے سمجھنے اور عقلی استدلال سے پیدل لوگوں کو سمجھانا بھی اپنے وقت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے!
ظاہر ہے سب ہی غلط ہیں۔ یوکے نیشنل کرائم ایجنسی ، یوکے لینڈ رجسٹری، یوکے پروپریئرٹی رجسٹری، پاکستانی نیب، عدالتیں، جے آئی ٹی۔
صرف قطری خط اور سویلین بالا دستی والے سچ بول رہے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
جی بالکل۔ کیونکہ پروپریٹرشپ رجسٹر میں 30 مارچ 2016 کو بھی حسن نواز کا ہی نام درج ہے۔ یعنی پراپرٹی کے اصل مالک وہی ہیں۔ جبکہ فرنٹ مین ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض:
EK3eDCWX0AoSK0s

EK3t-KJJWw-AEEq-FS.jpg

شریفوں نے اس پراپرٹی سے اپنی ملکیت چھپانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے۔
ظاہر ہے سب ہی غلط ہیں۔ یوکے نیشنل کرائم ایجنسی ، یوکے لینڈ رجسٹری، یوکے پروپریئرٹی رجسٹری، پاکستانی نیب، عدالتیں، جے آئی ٹی۔
صرف قطری خط اور سویلین بالا دستی والے سچ بول رہے ہیں۔
درست بھی ہو سکتے ہیں اور غلط بھی۔ :) اگر یو کے پروپریئرٹی رجسٹری کے ہیں تو کم از کم آن لائن ربط ہی فراہم کر دیجیے۔ ارے باباا! یہ کہیں سے تو پکڑ میں آئیں۔ شک شبہ کی گنجائش تو رہنےدیجیے؛ حتمیت اور قطعیت کا معاملہ ہےتو اسےدو جمع دو چار کی طرح واضح ہونا چاہیے۔
 
جاسم محمد

محفلین

جان

محفلین
ظاہر ہے سب ہی غلط ہیں۔ یوکے نیشنل کرائم ایجنسی ، یوکے لینڈ رجسٹری، یوکے پروپریئرٹی رجسٹری، پاکستانی نیب، عدالتیں، جے آئی ٹی۔
صرف قطری خط اور سویلین بالا دستی والے سچ بول رہے ہیں۔
اگر سارے صحیح بھی ہوں تو اس سے حکومت کی نااہلی پہ ذرا بھی اثر نہیں پڑتا۔ حکومت کل بھی نااہل تھی آج بھی نااہل ہے۔ ن لیگ کرپٹ ہے تو وہ اس کی جوابدہ ہے، آپ نااہل ہیں تو آپ بھی جواب دہ ہیں، ہمارا واسطہ فی الوقت حکومت وقت سے ہے اور اس کے ماضی میں حکومت میں آنے سے قبل بلند و بالا وعدوں اور دعووں کی تکمیل سے ہے۔ اگرچہ میں ن لیگ کے حق میں کبھی نہیں رہا اور اس پر پی ٹی آئی سے کئی گنا زیادہ تنقید کی ہے لیکن میں کرپشن کو نااہلی پہ اور آزادی کو سینسرشپ پہ ہر حال میں ترجیح دوں گا۔ ایک کرپٹ ڈرائیور نااہل اناڑی سے ہر صورت بہتر ہے! خان صاحب حکومت میں ہی نہ آ پاتے اگر میڈیا اور صحافت پہ آج کی طرح قدغن ہوتا!
 
جاسم محمد

محفلین
خان صاحب حکومت میں ہی نہ آ پاتے اگر میڈیا اور صحافت پہ آج کی طرح قدغن ہوتا، بے حیا اور نااہل حکومت!
وہ تو ان کو حکومت میں لانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے خود ہی غیرمعمولی میڈیا پروجیکشن کروائی تھی۔ کیونکہ جتنے زیادہ ریکارڈ سرکاری اشتہارات پچھلی حکومت نے میڈیا کو والوں کو دئے تھے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ کا ڈنڈا نہ ہوتا تو وہ سارا وقت نواز شریف کے ہی قصیدے پڑھتے رہتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آزادی کو سینسرشپ پہ ہر حال میں ترجیح دوں گا۔
آج یہ خبر سارا دن سوشل میڈیا پر چلتی رہی اور سوائے ایک صحافی اینکر کے کسی اور نے اسے اپنے پرائم ٹائم پروگرام میں چلانے کی زحمت نہیں کی۔کونسی سنسرشپ؟ کس نے روکا اس خبر کی کوریج سے؟ وہی مافیا جو میڈیا ہاؤسز کو لفافے دیتے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
کوئی حساب لگا کر بتائے کہ کتنے ارب بنے پاکستانی روپوں میں !
میں اس " لوٹی ہوئی دولت" سے اپنا حصہ قومی کرنسی میں وصول کرتے ہوئے خوشی کروں گا اور اسی پہ ہی قناعت کروں گا :in-love::sneaky:
اس رقم کو پاکستان کی آبادی پر تقسیم کریں تو کل 190 روپے بنتے ہیں۔ آپ کو یہ رقم مبارک ہو۔ ;)
 
Top