الف نظامی

لائبریرین
معلوم ہوتا ہے کہ ریڈیو کے نمائندے ہر گھر سے کان لگائے موجود ہوتے ہوں گے کیونکہ جب ٹی وی کی لائسنس فیس وصول کرنے والوں کو اس قدر جتن کرنے پڑتے تھے تو ریڈیو نمائندگان کا کیا حال ہوتا ہو گا۔ بر سبیل تذکرہ عرض ہے کہ ٹی وی لائسنس فیس کی وصولی پہلے پہل پی ٹی وی کے اہلکار کیا کرتے تھے، (ففٹی ففٹی شو کا ایک اِسکٹ الگ سے یاد آ گیا) بعدازاں انہوں نے ایک کمپنی ہائر کی، اور لائسنس فیس ادا کرنے والوں کے لیے قرعہ اندازی کا سلسلہ شروع کیا، اور بعد ازاں، ایک عبقری انہیں میسر آ گیا، جس نے لائسنس فیس بجلی کے بل میں ہی ڈال دی اور یوں پی ٹی وی اب قریب قریب ہر صارف سے بیٹھے بٹھائے لائسنس وصول کر لیتا ہے۔ تاہم، ریڈیو پاکستان کے مقدر میں تو شاید محرومیاں ہی رہیں۔
مطالبہ: ریڈیو پاکستان کی فیس بھی بجلی کے بل میں شامل کی جائے
 

جاسمن

لائبریرین
FB-IMG-1572882188986.jpg
 
Top