کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل

یاسر شاہ

محفلین
غزل


کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں
پُر ہے شکم ،بفضل و کرم عافیت سے ہیں


جالب وفات پا چکے، ہم عافیت سے ہیں
اس دور کے سب اہل قلم عافیت سے ہیں


طائف میں کون ہے جو چلے گا لہولہان؟
سب داعیانِ دیں کے قدم عافیت سے ہیں


اسلام کی سزا ہے تو کشمیریوں کو ہے
یاں قائلانِ ہندو دھرم عافیت سے ہیں


سجدے میں سر ہے اور زباں پر خدا کا نام
دل اک صنم کدہ ہے ،صنم عافیت سے ہیں


دنیا میں ہو رہا ہے جو، اپنی بلا سے، ہو
ہم تو ہیں خیریت سے ،بلم عافیت سے ہیں


برباد کب کے ہو چکے ،پروا ذرا نہیں
ہم جیسے اس جہان میں کم عافیت سے ہیں


آبا پہ اک قیامتِ صغریٰ گزر گئی
شاؔہ آپ تو خدا کی قسم عافیت سے ہیں

 
غزل


کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں
پُر ہے شکم ،بفضل و کرم عافیت سے ہیں


جالب وفات پا چکے، ہم عافیت سے ہیں
اس دور کے سب اہل قلم عافیت سے ہیں


طائف میں کون ہے جو چلے گا لہولہان؟
سب داعیانِ دیں کے قدم عافیت سے ہیں


اسلام کی سزا ہے تو کشمیریوں کو ہے
یاں قائلانِ ہندو دھرم عافیت سے ہیں


سجدے میں سر ہے اور زباں پر خدا کا نام
دل اک صنم کدہ ہے ،صنم عافیت سے ہیں


دنیا میں ہو رہا ہے جو، اپنی بلا سے، ہو
ہم تو ہیں خیریت سے ،بلم عافیت سے ہیں


برباد کب کے ہو چکے ،پروا ذرا نہیں
ہم جیسے اس جہان میں کم عافیت سے ہیں


آبا پہ اک قیامتِ صغریٰ گزر گئی
شاؔہ آپ تو خدا کی قسم عافیت سے ہیں

خوبصورت۔
 

میم الف

محفلین
ما شاء اللہ!
آپ کے کرافٹ سے زیادہ میں آپ کے تخلیقی جذبے کی قدر کرتا ہوں۔
آپ کی تقریباً کل شاعری ہی (جو میری نظر سے گزری) مصلحانہ مضامین سے مملو ہے۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
ما شاء اللہ!
آپ کے کرافٹ سے زیادہ میں آپ کے تخلیقی جذبے کی قدر کرتا ہوں۔
آپ کی تقریباً کل شاعری ہی (جو میری نظر سے گزری) مصلحانہ مضامین سے مملو ہے۔
شکریہ م ا (ں )جی :)
نوازش خان صاحب:)
سبحان اللہ سبحان اللہ کیا عمدہ غزل ہے سبحان اللہ
فرحان بھائی جزاک الله خیر :)
 

ربیع م

محفلین
غزل


کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں
پُر ہے شکم ،بفضل و کرم عافیت سے ہیں


جالب وفات پا چکے، ہم عافیت سے ہیں
اس دور کے سب اہل قلم عافیت سے ہیں


طائف میں کون ہے جو چلے گا لہولہان؟
سب داعیانِ دیں کے قدم عافیت سے ہیں


اسلام کی سزا ہے تو کشمیریوں کو ہے
یاں قائلانِ ہندو دھرم عافیت سے ہیں


سجدے میں سر ہے اور زباں پر خدا کا نام
دل اک صنم کدہ ہے ،صنم عافیت سے ہیں


دنیا میں ہو رہا ہے جو، اپنی بلا سے، ہو
ہم تو ہیں خیریت سے ،بلم عافیت سے ہیں


برباد کب کے ہو چکے ،پروا ذرا نہیں
ہم جیسے اس جہان میں کم عافیت سے ہیں


آبا پہ اک قیامتِ صغریٰ گزر گئی
شاؔہ آپ تو خدا کی قسم عافیت سے ہیں

زبردست
 
Top