پھر ملاقات

سید عمران

محفلین
ملاقات کراچی محفلین بتاریخ ۲۵ اگست۲۰۱۹ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چھپا رستم تو آپ نے سنا ہوگا اب چھپا مفتی بھی سن لیجیے۔ لیکن پہلے تذکرہ سن لیجیے اس تذکرہ کی وجہ کا۔۔۔:):):)

اے خان کا فون آیا۔ میں پھر کراچی آگیا۔ آپ پھر ملاقات کریں۔ ہم نے سوچا اکیلے ملنے سے بہتر ہے کراچی کے احباب محفلین کو بھی شامل کرلیا جائے، ان سے ملے بھی کئی دن ہوگئے تھے۔۔۔ :daydreaming::daydreaming::daydreaming:

واٹس ایپ گروپ پر خبر دی اے خان بھی آئے ہوئے ہیں اور ہم کو ملے بھی کافی دن ہوئے ہیں۔ کیا خیال ہے اس اتوار کو مل نہ لیا جائے۔ نو بجے صبح ۔ جگہ وہی استعمال شدہ!!! :cool::cool::cool:

دعوت کی اطلاع جاتے ہی آمادگی کی اطلاع آنے لگیں۔ دو احباب کو ان کے ذاتی واٹس ایپ نمبر پر اطلاع دی۔ بھائی امان اللہ خان اور بھائی شیخ محمد نواز ۔۔۔

اتوار کو صبح آٹھ بجے اے خان کا فون آگیا۔ کہنے لگا میں نکل رہا ہوں۔ ہم نے کہا زیادہ ایفیشینسی نہ دکھاؤ اور آدھے گھنٹہ بعد ہمارے گھرآؤ۔ وہاں سے ساتھ روانہ ہوتے ہیں۔ وہ آدھے گھنٹے بعد اپنے گھر سے روانہ ہوئے۔ ٹھیک نو بجے نواز بھائی کا فون آگیا۔کہا مالک ہوٹل کے بالکل سامنے کھڑا ہوں۔ اس طرح ہمارے کل کے ونر ٹھہرے نواز بھائی جو ٹھیک وقت پر پہنچ گئے تھے ۔۔۔ :applause::applause::applause:

ہم نے کہا اے خان آیا ہی چاہتے ہیں، ان کے آتے ہی ہم نکلا ہی چاہتے ہیں ۔ اس دوران آپ ہمت و حوصلہ سے کام لیں۔ اور ہاں، گھبرانا بالکل نہیں ہے۔۔۔:D:D:D

ذرا دیر بعد فاخر رضا بھائی کا فون آگیا۔ میں تو پہنچ گیا، آپ کہاں تک پہنچے؟ ہم نے کہا ہر کوئی آپ کی طرح پہنچا ہوا نہیں ہے۔ ہم تھوڑی دیر میں پہنچیں گے۔ آپ کو نواز بھائی کا نمبر دیتے ہیں، ان سے رابطہ کریں، پھر دونوں مل کر ہمارے لیے جگہ گھیریں۔۔۔:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

تھوڑی دیر گزری تھی کہ امان اللہ بھائی کا فون آگیا۔ ہم نے فاخر بھائی والا عمل کاپی پیسٹ کیا۔ اس کے بعد محمد امین صدیق بھائی کو فون کیا۔ انہوں نے کہا میں بیس منٹ میں پہنچ رہا ہوں ۔ آپ میرا انتظار کرنا۔ اور میرے پہنچنے سے قبل ناشتہ نہ چٹ کرجانا۔ غالباً وہ ہماری بچپن والی اس حرکت سے خوفزدہ تھے ۔۔۔:p:p:p

ان سے فارغ ہو کر ہم نے اے خان کو فون کیا۔ وہ گھر کے قریب پہنچ گئے تھے۔ ہم باہر نکل آئے،وہ ہمارے سامنے نکل آئے۔پھر ہم دونوں ہوٹل جانے والے راستہ پر نکل آئے۔۔۔ :auto::auto::auto:

ہوٹل پہنچے تو دیکھا سب بے تکلفی سے گھلے ملے بیٹھے ہیں جیسے برسوں کی شناسائی ہو۔ ہم زندگی میں پہلی بار بھائی امان اللہ خان اور بھائی نواز سے ملے۔ ۔۔ :bighug::bighug::bighug:

تعارف ہوا تو معلوم ہوا امان اللہ بھائی مفتی ہیں۔ یہ تھے وہ چھپے مفتی جن کا شروع میں تذکرہ ہوا۔ تھوڑی دیر بعد کاؤ بوائے ہیٹ پہنے امین بھائی آگئے۔ امین بھائی اطمینان رکھیں، مجال ہے جو ہم نے آپ کی آمد سے قبل ناشتہ کے نام پر پانی کا ایک گھونٹ بھی پیا ہو۔اب بھوک زوروں پر تھی اور صبر کا یارا نہ تھا۔ لہٰذا ناشتہ کا آرڈر دے دیا ۔۔۔ :eat::eat::eat:

جلد ہی حلوہ پوری، قیمہ اور مغز نہاری آگئے۔ پوریاں سالن آیا تو فاخر بھائی نے کہا یہ کیا مذاق ہے۔ حلوہ پوری میں حلوہ کہاں ہے؟ کہا حلوہ کا الگ سے آرڈر دیں ۔ انہوں نے حلوہ کا الگ سے آرڈر دیا۔ حلوہ الگ سے آگیا۔ تھوڑی دیر بعد خالد محمود چوہدری بھائی کو بھی جوش اٹھا۔ انہوں نے منیجر کو بلوایا اور پوچھا یہ کیا ہے؟ اس نے کہا پراٹھا۔ انہوں نے کہا آئندہ پراٹھے کے نام پر اس شے کو بنانا بند کردیں۔ اس نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا جو حکم جناب۔ ناشتہ کے بعد چائے آئی۔ ہم نے خالد بھائی سے کہا چائے میں پاؤڈر کا دودھ ڈالا گیا ہے۔ ذرا بھی اچھا ذائقہ نہیں۔ آپ فوراً منیجر کو بلوا کر چائے بھی بند کروادیں۔:LOL::LOL::LOL:

چائے اور پراٹھے کے علاوہ ہر ڈش لذیز تھی۔ سب نے خوب سیر ہوکر کھایا۔ کھانے کے دوران اچھی گپ شپ رہی۔ دو نئے مہمان بھی اس طرح شامل رہے کہ اجنبیت کا کوئی احساس نہ تھا۔۔۔ :happy::happy::happy:

ناشتے کے تھوڑی دیر بعد امان اللہ بھائی اُٹھ کھڑے ہوئے۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مصروفیات کی بنا پر میں ناشتے کے بعد چلا جاؤں گا ۔ امان بھائی کے جانے کے بعد سب ہل پارک روانہ ہوئے۔ امین بھائی ہوں اور محفل گائیکی نہ ہو۔ ایں خیال است و محال است وغیرہ۔۔۔

ہل پارک میں سنگی چھتری تلے امین بھائی کی پرسوز آواز سے لطف اندوز ہوئے۔ موسم سہانا تھا، آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا تھا اور ہوا تیز تھی۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کچھ دیر ادھر اُدھر کی باتیں کیں۔ اگلی ملاقات پہ ملنے کا ارادہ کیا۔ اور گلے مل کر خوشی خوشی اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے!!!
:wave::wave::wave:
 
آخری تدوین:
ملاقات کراچی محفلین بتاریخ ۲۵ اگست۲۰۱۹ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چھپا رستم تو آپ نے سن ہوگا اب چھپا مفتی بھی سن لیجیے۔ لیکن پہلے تذکرہ سن لیجیے اس تذکرہ کی وجہ کا۔۔۔:):):)

اے خان کا فون آیا۔ میں پھر کراچی آگیا۔ آپ پھر ملاقات کریں۔ ہم نے سوچا اکیلے ملنے سے بہتر ہے کراچی کے احباب محفلین کو بھی شامل کرلیا جائے، ان سے ملے بھی کئی دن ہوگئے تھے۔۔۔ :daydreaming::daydreaming::daydreaming:

واٹس ایپ گروپ پر خبر دی اے خان بھی آئے ہوئے ہیں اور ہم کو ملے بھی کافی دن ہوئے ہیں۔ کیا خیال ہے اس اتوار کو مل نہ لیا جائے۔ نو بجے صبح ۔ جگہ وہی استعمال شدہ!!! :cool::cool::cool:

دعوت کی اطلاع جاتے ہی آمادگی کی اطلاع آنے لگیں۔ دو احباب کو ان کے ذاتی واٹس ایپ نمبر پر اطلاع دی۔ بھائی امان اللہ خان اور بھائی شیخ محمد نواز ۔۔۔

اتوار کو صبح آٹھ بجے اے خان کا فون آگیا۔ کہنے لگا میں نکل رہا ہوں۔ ہم نے کہا زیادہ ایفیشینسی نہ دکھاؤ اور آدھے گھنٹہ بعد ہمارے گھرآؤ۔ وہاں سے ساتھ روانہ ہوتے ہیں۔ وہ آدھے گھنٹے بعد اپنے گھر سے روانہ ہوئے۔ ٹھیک نو بجے نواز بھائی کا فون آگیا۔کہا مالک ہوٹل کے بالکل سامنے کھڑا ہوں۔ اس طرح ہمارے کل کے ونر ٹھہرے نواز بھائی جو ٹھیک وقت پر پہنچ گئے تھے ۔۔۔ :applause::applause::applause:

ہم نے کہا اے خان آیا ہی چاہتے ہیں، ان کے آتے ہی ہم نکلا ہی چاہتے ہیں ۔ اس دوران آپ ہمت و حوصلہ سے کام لیں۔ اور ہاں، گھبرانا بالکل نہیں ہے۔۔۔:D:D:D

ذرا دیر بعد فاخر رضا بھائی کا فون آگیا۔ میں تو پہنچ گیا، آپ کہاں تک پہنچے؟ ہم نے کہا ہر کوئی آپ کی طرح پہنچا ہوا نہیں ہے۔ ہم تھوڑی دیر میں پہنچیں گے۔ آپ کو نواز بھائی کا نمبر دیتے ہیں، ان سے رابطہ کریں، پھر دونوں مل کر ہمارے لیے جگہ گھیریں۔۔۔:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

تھوڑی دیر گزری تھی کہ امان اللہ بھائی کا فون آگیا۔ ہم نے فاخر بھائی والا عمل کاپی پیسٹ کیا۔ اس کے بعد محمد امین صدیق بھائی کو فون کیا۔ انہوں نے کہا میں بیس منٹ میں پہنچ رہا ہوں ۔ آپ میرا انتظار کرنا۔ اور میرے پہنچنے سے قبل ناشتہ نہ چٹ کرجانا۔ غالباً وہ ہماری بچپن والی اس حرکت سے خوفزدہ تھے ۔۔۔:p:p:p

ان سے فارغ ہو کر ہم نے اے خان کو فون کیا۔ وہ گھر کے قریب پہنچ گئے تھے۔ ہم باہر نکل آئے،وہ ہمارے سامنے نکل آئے۔پھر ہم دونوں ہوٹل جانے والے راستہ پر نکل آئے۔۔۔ :auto::auto::auto:

ہوٹل پہنچے تو دیکھا سب بے تکلفی سے گھلے ملے بیٹھے ہیں جیسے برسوں کی شناسائی ہو۔ ہم زندگی میں پہلی بار بھائی امان اللہ خان اور بھائی نواز سے ملے۔ ۔۔ :bighug::bighug::bighug:

تعارف ہوا تو معلوم ہوا امان اللہ بھائی مفتی ہیں۔ یہ تھے وہ چھپے مفتی جن کا شروع میں تذکرہ ہوا۔ تھوڑی دیر بعد کاؤ بوائے ہیٹ پہنے امین بھائی آگئے۔ امین بھائی اطمینان رکھیں، مجال ہے جو ہم نے آپ کی آمد سے قبل ناشتہ کے نام پر پانی کا ایک گھونٹ بھی پیا ہو۔اب بھوک زوروں پر تھی اور صبر کا یارا نہ تھا۔ لہٰذا ناشتہ کا آرڈر دے دیا ۔۔۔ :eat::eat::eat:

جلد ہی حلوہ پوری، قیمہ اور مغز نہاری آگئے۔ پوریاں سالن آیا تو فاخر بھائی نے کہا یہ کیا مذاق ہے۔ حلوہ پوری میں حلوہ کہاں ہے؟ کہا حلوہ کا الگ سے آرڈر دیں ۔ انہوں نے حلوہ کا الگ سے آرڈر دیا۔ حلوہ الگ سے آگیا۔ تھوڑی دیر بعد خالد محمود چوہدری بھائی کو بھی جوش اٹھا۔ انہوں نے منیجر کو بلوایا اور پوچھا یہ کیا ہے؟ اس نے کہا پراٹھا۔ انہوں نے کہا آئندہ پراٹھے کے نام پر اس شے کو بنانا بند کردیں۔ اس نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا جو حکم جناب۔ ناشتہ کے بعد چائے آئی۔ ہم نے خالد بھائی سے کہا چائے میں پاؤڈر کا دودھ ڈالا گیا ہے۔ ذرا بھی اچھا ذائقہ نہیں۔ آپ فوراً منیجر کو بلوا کر چائے بھی بند کروادیں۔:LOL::LOL::LOL:

چائے اور پراٹھے کے علاوہ ہر ڈش لذیز تھی۔ سب نے خوب سیر ہوکر کھایا۔ کھانے کے دوران خوب گپ شپ رہی۔ دو نئے مہمان بھی اس طرح شامل رہے کہ اجنبیت کا کوئی احساس نہ تھا۔۔۔ :happy::happy::happy:

ناشتے کے تھوڑی دیر بعد امان اللہ بھائی اُٹھ کھڑے ہوئے۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مصروفیات کی بنا پر میں ناشتے کے بعد چلا جاؤں گا ۔ امان بھائی کے جانے کے بعد سب ہل پارک روانہ ہوئے۔ امین بھائی ہوں اور محفل گائیکی نہ ہو۔ ایں خیال است و محال است وغیرہ۔۔۔

ہل پارک میں سنگی چھتری تلے امین بھائی کی پرسوز آواز سے لطف اندوز ہوئے۔ ادھر اُدھر کی باتیں کیں۔ اگلی ملاقات پہ ملنے کا ارادہ کیا۔ اور گلے مل کر خوشی خوشی اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے!!!
:wave::wave::wave:
ماشاءاللہ ،
کراچی محفلین نے محبت اور اپنائیت کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ، زبردست انداز میں عبداللہ بھائی کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے ۔
ہماری طرف سے ملاقات میں شریک تمام محفلین کا شکریہ ۔
 
سید عمران بھائی کو کل کا اجتماع یکجا کرنے پر مبارکباد!
تمام لوگوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی بشمول سید عمران بھائی، فاخر رضا بھائی، خالد محمود چوہدری صاحب، مابدولت محمد امین صدیق صاحب، امان اللہ خان بھائی اور اے خان سے۔
امید ہے اگلی ملاقات پر ناشناس بھائیوں سے بھی ملاقات ہو جائے گی۔
 
بھئی کراچی کے علاوہ دوسرے شہروں اور ممالک سے تعلق رکھنے والے احباب بھی اس پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ لہذٰا گھبرانا نہیں ہے اور "کھٹ" سے تبصرہ "جڑ" دینا ہے۔
 
تمام لوگوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی بشمول سید عمران بھائی، فاخر رضا بھائی، خالد محمود چوہدری صاحب، مابدولت محمد امین صدیق صاحب، امان اللہ خان بھائی اور اے خان سے۔
برادرم اے خان شاید ابھی بھائی یا صاحب کے منصب پر نہیں پہنچ پائے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
سید عمران بھائی کو کل کا اجتماع یکجا کرنے پر مبارکباد!
تمام لوگوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی بشمول سید عمران بھائی، فاخر رضا بھائی، خالد محمود چوہدری صاحب، مابدولت محمد امین صدیق صاحب، امان اللہ خان بھائی اور اے خان سے۔
امید ہے اگلی ملاقات پر ناشناس بھائیوں سے بھی ملاقات ہو جائے گی۔
سب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ کس سے مل کر کیسا لگا اور کس کو کیسا پایا؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ کراچی والے بڑے ملنسار ثابت ہوئے ہیں ۔ :)

استثنائی مثالیں ہو سکتی ہیں لیکن ہمیں جمہور عوام کو ہی مد نظر رکھنا چاہیے۔ :)
 
سب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ کس سے مل کر کیسا لگا اور کس کو کیسا پایا؟؟؟
تمام محفلین سے جو ملاقات کیلئے موجود تھے، مل کر نہایت دلی خوشی محسوس ہوئی۔ خصوصاََ "بزرگ" حضرات نے محفل کوچار چاند لگا دیئے۔
محترم و مکرمی جناب محمد امین صدیق صاحب کے راگ سن کر بہت اچھا لگا۔
حتیٰ کے ایک پرندہ بھی ان کی خوبصورت آواز کے سحر میں ہمارے قریب آبیٹھا جسے میں نے آناً فاناً کیمرے کی آنکھ میں قید کردیا۔
عمران بھائی کی شخصیت کے بارے میں اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میرا جواب ہو گا۔ "سنجیدگی اور کم گوئی" سید عمران بھائی پر ختم ہے۔:beauty:
اس کے علاوہ جناب خالد محمود چوہدری صاحب نے ڈرائیونگ کے جوہر دکھائے۔ آپ بڑے ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔
امان اللہ خان بھائی کے بارے میں جب علم ہوا کہ موصوف مفتی کے منصب پر فائز ہیں تو خوشی ہوئی۔ اللّٰہ تعالیٰ انکے علم و عمل میں مزید برکتیں دے۔
فاخر رضا بھائی نے بھی ڈرائیونگ کے کےفرائض انجام دیئے آپ ہی کے ذریعے علم ہوا کہ جناب ماشاء اللّٰہ طبیب ہیں۔ انہوں نے میری تصحیح فرمائی کہ ادیب رضوی صاحب جمعرات تک تو حیات تھے۔ حالانکہ میں انہیں پچھلی کئی جمعراتوں سے آنجہانی سمجھتا آرہا تھا۔
اے خان کے بارے میں یہی کہوں گا کہ اللّٰہ تعالٰی ان کے علم و عمل میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ چھوٹی عمر والے محفلین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔
لکھنے کو اور بھی بہت کچھ یے لیکن میرے موبائل کی بیٹری جواب دے رہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔
 
Top