آپ کے پسندیدہ ادیب

جاسمن

لائبریرین
جبران صاحب کو تفصیلی پڑھنے اور جاننے کاموقع تو نہیں ملا لیکن سنا ہے کہ بہت اعلی پائے کے لکھاری اور فلسفی تھے۔ایک بار کہیں سے ایک رسالہ ہاتھ لگا جس پر لکھا تھا "" زرد پتے"" تصنیف "" خلیل جبران"" اب یہ تو واقفان ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ واقعی انہی کا ہے یاکسی اور کا لیکن طرز تحریر انتہائی خوبصورت تھا۔

مجھے یاد آرہا ہے کہ شاید ان ہی کی ہے۔
 
بافقیہ

محفلین
خلیل جبران صاحب کی کسی کتاب کا کوئی مستند اردو ترجمہ موجود ہو تو آتش شوق کو پٹرول سے بجھا کر ثواب دارین حاصل کریں۔
کتابیں کافی ترجمہ ہوکر آئی ہیں۔ مگر اپنے ٹھیٹ مزاج کے باعث کہ ہر زبان کا ادب اس کی اپنی زبان میں پڑھا جائے۔ اسلئے وہ کتابیں دیکھ تو لیں مگر یاد نہیں۔
یاد آرہا ہے تین سال قبل دہلی کے عالمی کتاب میلے میں کئی ان کی کتابیں دیکھیں جو اردو میں ترجمہ ہو کر آئی تھیں
 
محمداحمد

کون کون سی زبان میں کتابیں پڑھ لیتے ہیں آپ؟
 
محمداحمد

لائبریرین
صرف عربی کی بات کررہا ہوں۔ عربی زبان کا اپنا لطف ہے۔ اور مجھے کسی صورت اس کے ہوتے ہوئے اس کا ترجمہ پڑھنا قبول نہیں۔ اور بس
یعنی عربی پر آپ کو عبور ہے۔

ماشاءاللہ!

اگر آپ تحریر کی زبان سے واقف ہوں تو پھر ترجمہ پڑھنے کی کیا ضرورت! :)
 
بافقیہ

محفلین
میرے پاس جبران خلیل جبران کی تمام تصنیفات ہیں۔ انگریزی کتابیں بھی معرب ہیں۔ لیکن پڑھی نہیں ۔ کیونکہ اگر موقع ملے تو اصل زبان میں پڑھوں گا۔
جاکر دیکھوں گا ۔ آیا یہ کتاب عربی سے ترجمہ شدہ ہے یا انگریزی سے۔
 
بافقیہ

محفلین
رشید احمد صدیقی کا ذکر ابھی تک کسی نے نہیں کیا۔
آپ اپنی تحریروں کے ساتھ خطوط نگاری میں بہت مشہور ہیں۔ گنج ہائے گراں مایہ اور رشید احمد صدیقی کے خطوط وغیرہ کچھ کچھ پڑھی ہیں۔

ایک اچھے شاعر بھی ہیں۔ جدید و جاوداں آپ کا شعری مجموعہ ہے۔

یوں تو الفاظ ہیں اظہار مطالب کیلئے
لوگ الفاظ میں مطلب کو چھپا دیتے ہیں

آپ ہی کاشعر ہے۔
 
یاقوت

محفلین
میری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے ایک کتاب ""راجہ گدھ"" از ""بانو قدسیہ"" ہے احباب سے گزارش ہے راجہ گدھ پر اپنی اپنی آراء سے نوازیں۔
 
یاقوت

محفلین
آپ اپنی تحریروں کے ساتھ خطوط نگاری میں بہت مشہور ہیں۔ گنج ہائے گراں مایہ اور رشید احمد صدیقی کے خطوط وغیرہ کچھ کچھ پڑھی ہیں۔

ایک اچھے شاعر بھی ہیں۔ جدید و جاوداں آپ کا شعری مجموعہ ہے۔

یوں تو الفاظ ہیں اظہار مطالب کیلئے
لوگ الفاظ میں مطلب کو چھپا دیتے ہیں

آپ ہی کاشعر ہے۔
کیا کہنے بہت خوبصورت شعر ہے۔ دراصل میں نے رشید صاحب کا تذکرہ مولانا علی میاں کے قلم سے پڑھا ہے انہوں نے بھی بڑی وارفتگی سے تذکرہ لکھا ہے رشید صاحب کا۔
 
آخری تدوین:

بافقیہ

محفلین
آپ اپنی تحریروں کے ساتھ خطوط نگاری میں بہت مشہور ہیں۔ گنج ہائے گراں مایہ اور رشید احمد صدیقی کے خطوط وغیرہ کچھ کچھ پڑھی ہیں۔

ایک اچھے شاعر بھی ہیں۔ جدید و جاوداں آپ کا شعری مجموعہ ہے۔

یوں تو الفاظ ہیں اظہار مطالب کیلئے
لوگ الفاظ میں مطلب کو چھپا دیتے ہیں

آپ ہی کاشعر ہے۔

اچانک یاد آیا کہ آپ کوثر تخلص کرتے تھے۔

عجب امتحاں ہے کوثر یہ تمیز خیر و شر بھی
وہی آگ دے اجالا ، وہی بستیاں جلادے
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ اپنی تحریروں کے ساتھ خطوط نگاری میں بہت مشہور ہیں۔ گنج ہائے گراں مایہ اور رشید احمد صدیقی کے خطوط وغیرہ کچھ کچھ پڑھی ہیں۔

ایک اچھے شاعر بھی ہیں۔ جدید و جاوداں آپ کا شعری مجموعہ ہے۔

یوں تو الفاظ ہیں اظہار مطالب کیلئے
لوگ الفاظ میں مطلب کو چھپا دیتے ہیں

آپ ہی کاشعر ہے۔
"خنداں" ان کے مزاحیہ مضامین کی عمدہ کتاب ہے۔
 
Top