تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے

سید ذیشان

محفلین
یہ ان پیج کا فارمیٹ تو بڑا بیہودہ سا ہے۔ انگریزی اور اردو ہندسوں والی فائلوں کے بیچ ایسے فرق ہیں جو کسی ٹھیک سے انجنئیر کیے گئے سافٹوئیر اور اس کے فائل فارمیٹ میں نہ ہوتے۔ شاید مقصد یہ ہے کہ کوئی اس کو ریورس انجنئیر نہ کر لے۔
اس پر اگر پہلے کوئی کام کر چکا ہے تو براہ مہربانی اس کا ربط دے دیں۔
اس کے لئے رانا بھائی سے رجوع کریں۔ وہ ایک سافٹ وئیر پہلے بنا چکے ہیں۔ :)
 
رانا

محفلین
اس کے لئے رانا بھائی سے رجوع کریں۔ وہ ایک سافٹ وئیر پہلے بنا چکے ہیں۔ :)
بہت شکریہ ذیشان بھائی۔:) لیکن میں نے جو سافٹویئر بنایا تھا اس میں انپیج کی فارمیٹنگ کی بجائے اس کی اینکوڈنگ کے مسائل سے نپٹا تھا کیونکہ میرا مقصود صرف سادہ متن حاصل کرنا تھا۔ اس وقت بہرحال مجھے بھی ضرورت محسوس ہوئی تھی کہ فارمیٹنگ پر بھی کچھ مغزماری کرنی چاہئے لیکن کیونکہ اصل کام متن حاصل کرنے والا ہوچکا تھا لہذا مزید توجہ نہیں دے سکا۔
البتہ محفل پر ہی پاک انپیج کنورٹر کے دھاگے میں شائد فارمیٹنگ پر کچھ بات ہوئی تھی۔ اگر وہاں تفصیل نہ بھی ہو تو ابرار حسین صاحب نے بہرحال اس کے لئے فارمیٹنگ پر کافی کام کیا تھا۔ اب ان سے پتہ نہیں کوئی رابطے میں ہے یا نہیں وہ بھی کافی عرصہ ہوا محفل پر نظر نہیں آئے۔
 
رانا

محفلین
یہ ایک لنک دیکھیں کسی نے فارمیٹنگ پر ادھورا کام کرنے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ شائد کوئی کام کی بات پتہ لگ سکے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ ان پیج کا فارمیٹ تو بڑا بیہودہ سا ہے۔ انگریزی اور اردو ہندسوں والی فائلوں کے بیچ ایسے فرق ہیں جو کسی ٹھیک سے انجنئیر کیے گئے سافٹوئیر اور اس کے فائل فارمیٹ میں نہ ہوتے۔ شاید مقصد یہ ہے کہ کوئی اس کو ریورس انجنئیر نہ کر لے۔
اس پر اگر پہلے کوئی کام کر چکا ہے تو براہ مہربانی اس کا ربط دے دیں۔
اگر سیدھا ان پیج فائل سے متن پڑھنا مشکل کام ہے تو کاپی پیسٹ پر بھی کوشش کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ان پیج 3،2 یونیکوڈ ہے۔ جہاں سے متن کاپی کر کے دیگر پروگرامز اور دیگر پروگرامز سے کاپی کر کے واپس ان پیج میں لایا جا سکتا ہے۔ مسئلہ صرف فارمیٹنگ کا ہے جو ان پیج کے اندر رہتے ہوئے ہی کاپی پیسٹ ہوتی ہے۔ اگر کاپی پیسٹ ڈیٹا میں سے فارمیٹنگ کی انفارمیشن کسی طرح حاصل کر لی جائے۔ تو بھی اس دیرینہ مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
اگر کاپی پیسٹ ڈیٹا میں سے فارمیٹنگ کی انفارمیشن کسی طرح حاصل کر لی جائے۔ تو بھی اس دیرینہ مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے۔
اس کا اختیار ان پیج کے پاس خود ہو گا جو کلپ بورڈ کو اپنی مرضی کی شکل میں ڈیٹا دے رہا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
یہ ایک لنک دیکھیں کسی نے فارمیٹنگ پر ادھورا کام کرنے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ شائد کوئی کام کی بات پتہ لگ سکے۔
تھوڑی تلاش سے معلوم ہوا کہ یہ ان صاحب کی ریپازیٹری ہے، چنانچہ ویب سائٹ پر موجود ای میل ایڈریس پر ایک مراسلہ بھیجا ہے۔
 
رانا

محفلین

محمد سعد

محفلین
آصف اثر
حضرت، ہماری گفتگو کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ آپ لیٹ ہو گئے۔ اب اگلے موقع کا انتظار کریں۔ فی الحال ہم جو کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہمیں کرنے دیں۔
مدد کا موقع دے کر تو دیکھ لیا کہ آپ کسی تعمیری کام کا یا اس میں مدد کرنے کا کتنا شوق رکھتے ہیں۔ اب براہ مہربانی ہمارا وقت ضائع کر کے رکاوٹیں نہ ڈالیں۔ عین نوازش ہو گی۔
 
آصف اثر

معطل
آصف اثر
حضرت، ہماری گفتگو کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ آپ لیٹ ہو گئے۔ اب اگلے موقع کا انتظار کریں۔ فی الحال ہم جو کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہمیں کرنے دیں۔ اب براہ مہربانی ہمارا وقت ضائع کر کے رکاوٹیں نہ ڈالیں۔ عین نوازش ہو گی۔
میاں آپ کی ”صلاحیتیں“ اتنی جلدی لٹک سکتی ہیں!:confused::eek:
 
آصف اثر

معطل
خیر، آپ کا مقصد سمجھ آ گیا ہے۔ آپ کسی طرح سے کھینچ تان کر بات اس پر لانا چاہے ہیں کہ چونکہ فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنس میں محمد علی جناح یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ایک پروفیسر کے تھیسس کے موضوعات پر اعتراض ہے تو فزکس ڈیپارٹمنٹ کے سعد کو بھی کچھ نہیں آتا۔
یہ بھی گول ہوگیا۔:cool:

محمد سعد نے کہا:
:love:
 
محمد سعد

محفلین
میرے محفل کے عزیز دوستو! مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ جانو کے گزشتہ برے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے دل پر پتھر رکھ کر اس کے ساتھ دوستی ختم کرنی پڑ رہی ہے۔ میرا خیال تھا کہ جانو کچھ سیکھ کر اپنا رویہ بہتر بنائے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ آج سے جانو میرے لیے ریٹائر ہو گیا ہے اور اب میں اس کو جانو (ر) لکھا کروں گا۔
48535472042_477805db73_o.jpg
 
تیس مار خان کا مارکیٹ میں نیا اعلان!:D
 
Top