چودہویں سالگرہ کیسا ہے یہ اوتار؟

فرقان احمد

محفلین
آپ کا اوتار دیکھ کے لگتا ہے کہ "گجر دا کھڑاک" (پارٹ ٹو) تیاری کے مراحل میں ہے! :)
مریم افتخار نے اتنا پیارا اوتار لگایا ہوا ہے کہ تنقید کی گنجائش نہیں نکلتی! جہاں تک چوہدری صاحب کے صاحب زادے کا معاملہ ہے؛ اسے دیکھ کر ہمیں ایک ہی گانا یاد آتا ہے، وے بول سانول! :)
 
واقعی! میں نے اسے بڑا الٹا سیدھا کر کے دیکھ لیا۔ نہ کوئی تنقید و مزاح سوجھا نہ ہی پلے پڑا کہ یہ ہے کیا
لڑی کے ابتدائی مراسلے کے بعد میری نظر انتخاب اگلے اوتاری مراسلے کے لیے کچھ دیر اس کُڑی کے اوتار پر ٹھہری تھی۔ ابھی کچھ ہلکا پھلکا مراسلہ 'نکلنے' ہی لگا تھا کہ ایک ان چاہی کال آ گئی اور پانچ سات منٹ ذہن ادھر مصروف ہو گیا۔

لگتا ہے۔۔۔ مریم اوتاری مراسلے سے بچنے کے لیے مسلسل وظیفہ پڑھ رہی ہے۔
 
محمد عدنان اکبری نقیبی
16141.jpg

اس کی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فرازؔ
سونے والوں کی طرح جاگنے والوں جیسی
 

فرقان احمد

محفلین
Top