چودہویں سالگرہ نشہ ہرن تو نہ ہو گیا!

ویسے فرقان احمد بھائی صحیح معنوں میں سمجھ نہیں آیا کہ کسے ٹیگ کرنا ہے؟
کیا صرف ہزار مراسلے پورے ہونے والوں کو ٹیگ کرنا ہے؟
یا جو اب غیر فعال ہیں ان کو ٹیگ کرنا ہے؟
یا جو ضرورت سے زیادہ فعال ہیں، ان کوٹیگ کرنا ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین

کم از کم ایک سو مراسلات کرنے والوں کو ٹیگ کرنا ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
ایک ہزار مراسلات مکمل ہو جائیں تو محفل انتظامیہ عام طور پر یہ اطلاع نامہ 'روانہ' کرتی ہے کہ 'آپ کو فورم کا نشہ ہو گیا ہے'۔ تاہم، نشہ کی لت لگنے کے باوجود بعض محفلین اڑن چھو ہو جاتے ہیں، تاہم، ہمارے نزدیک ایک سو مراسلات ہی نشہ طاری کر دینے کے لیے کافی ہیں۔ آپ نے یوں کرنا ہے کہ فعال اور غیر فعال اراکین کے نام لکھنے ہیں جنہوں نے ایک سو سے زائد مراسلات مکمل کیے۔ بہتر ہو گا کہ انہیں ٹیگ بھی کر دیا جائے۔ اس بہانے نشے کے عادی محفلین کی فہرست مفت میں مرتب ہو جائے گی۔ اُمید ہے، معزز محفلین اس لڑی میں شرکت کر کے اسے پذیرائی بخشیں گے۔ (y)
محمد تابش صدیقی صاحب! معاملہ یہ ہے کہ ایک سو مراسلات کرنے والے اردو محفل کی مبادیات سے کافی حد تک آگاہ ہو جاتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ انہیں اس محفل کا مستقل حصہ بنانے کی کوشش کی جائے۔ :)
 
Top