دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے تبصرے کی نوعیت بالکل عمومی تھی کہ دین میں اس معاملے میں معاشرتی سطح پر قانون سازی کی جاسکتی ہے۔
معاشرتی بگاڑ پیدا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس موضوع پر بحث ہو سکتی ہے، اور اگر بات کی جائے تو ہو سکتا ہے کہ دونوں طرف کے قوی دلائل مل جائیں۔
البتہ معاشرتی بگاڑ کی تعریف ہمارے معاشرے میں کچھ اور ہوگی ، عرب میں کچھ اور اور مغرب میں کچھ اور۔ اس کا لحاظ رکھنا ضروری ہو گا۔
نہ صرف یہ بھلی بات ہے بلکہ وسیع، گہرے اور دور رس اثرات کے امکانات رکھتی ہے ۔
آج کل کیا کیمسٹری سے اینتھروپولوجی کی طرف فکری ہجرت ہو رہی ہے ؟
مجھے کچھ اور مراسلوں سے بھی اس کا اندازہ ہوا تھا
 

عرفان سعید

محفلین
ہمارا فی الحال دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ :)

اس لئے ہم ایک طویل بحث کا ڈول ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

باقی احباب کے لئے بھی ہماری یہی تجویز ہے کہ اپنے دلائل زوجہء اول اور مصالحتی کونسل کے لئے بچا کر رکھیں۔ :)
میرا ارادہ بے شک فی الحال نہیں لیکن خواہش بدرجہ اتم دل میں موجزن ہے۔
اسی وجہ سے میں کوئی طویل بحث نہیں کرنا چاہتا کہ کہیں خالص عقلی بنیادوں پر ہمارے ارمانوں کا محل نہ مسمار ہو جائے!
:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ حالیہ ہی ہیں کوئی خاص مثال ابھی ذہن میں نہیں البتہ ہیں ضرور ۔ فرائض منصبی پر ہوں سو ہلکا پھلکا ہی لکھ سکتا ہوں ۔
ویسے تو فرائض منصبی کے بعد مزید ہلکا پھلکا اور ناکارہ ہوجاتا ہوں ۔ :)
 

شکیب

محفلین
آہ!
نہ چھڑک زخموں پر نمک اب اے ظالم
اس قانون کے ہاتھوں تنگ آکر کسی دن عرب کے صحراؤں میں پہنچ جاؤں گا!
مغرب میں پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کی صریحاً اجازت نہیں ہے :)
قانونی طور پر نہیں ہے لیکن دوسری شادی کو "نکاح" کہہ کے کرنے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔
آزاد چائے والا کی پولی گیمی ڈاٹ کام اور سیکنڈ وائف ڈاٹ کام کے ذریعے برطانیہ میں ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔
حیلہ بھی بتا دیا ہے اور ویب سائٹس بھی۔ مطبخی آلات حرب سے بچنا آپ کے ذمے۔
 

سروش

محفلین
تینوں ابراہیمی مذاہب(اسلام، یہودیت، عسائیت) میں شرعی طور پر ایک سے زیادہ شادی کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ، اسی طرح ہندو مت میں بھی مذہبی طور پر ایک سے زائد شادیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے ، البتہ قوانین کے تحت پابندی ضرور ہے ۔ تیونس وہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں ایک سے زیادہ شادی کرنے پر صریحاً پابندی ہے ۔
 

فلسفی

محفلین
ہمارا فی الحال دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ :)

اس لئے ہم ایک طویل بحث کا ڈول ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

باقی احباب کے لئے بھی ہماری یہی تجویز ہے کہ اپنے دلائل زوجہء اول اور مصالحتی کونسل کے لئے بچا کر رکھیں۔ :)
ہمیں تو پہلی اتنی اچھی ملی ہے کہ بےاختیار اس جیسی تین اور لانے کو دل کرتا ہے۔ لیکن پہلی نے صاف کہہ دیا ہے کہ ایسا کرنے پر ہمارا "تیجہ" بھی ہوسکتا ہے۔ لہذا جان بچانے کی غرض سے ایک پر اکتفا کیے ہوئے ہیں۔

بہتر حوروں کے بارے میں البتہ ہم نے بیگم سے صاف کہہ دیا ہے کہ جنت میں انھیں اپنا دل بڑا کرنا پڑے گا۔ لیکن نہ جانے کیوں بیگم صاحبہ کو ہمارے "جنتی" ہونے میں ہی تردد ہے۔
 

فلسفی

محفلین
72 حوروں کا ذکر زبان زدِ عام تو سنا لیکن اس تعداد کے مستند ہونے میں کچھ شبہ ہے۔
آپ خواہ مخواہ سنجیدہ نہ ہوں۔ میرا مراسلہ ازراہ تفنن ہی تھا۔ یہ الگ بات ہے اگر آپ تعداد کے چکر میں پڑ کر سنجیدگی کی حد عبور کر کے تخیل کے میدان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور تخیل کی تسکین کے لیے کوئی حوالہ چاہتے ہوں۔ :p
 

جاسم محمد

محفلین
ہر بار ہمیں (د قیانوسی مسلمانوں کو ) سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، جتنی بار (((وہ))) قوانین سے ہماری روایات اور مذہب کی دھجیاں اڑائیں۔ ابھی پاکستانی لبرلز خود کو مظلوم بھی سمجھتے ہیں۔
حتمی فیصلہ معزز جج نے اس قسم کے متعدد کیسز سامنے آنےکے بعد ہی صادر کیا ہے۔ اس میں لبرل قانون سازی کہاں سے درمیان میں آگئی؟
اس قسم کے پریکٹکل فیصلوں سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنی مذہبی روایات سے پیدا ہونے والے سماجی مسائل عام عدالتوں میں لے کر نہ جائیں۔
 
Top