دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

فرقان احمد

محفلین
شکر ہے، پہلی شادی کے لیے کوئی ایسی، یا ملتی جلتی شرط عائد نہ کی گئی ہے ۔۔۔! وگرنہ، لڑکی کو، لڑکی کے اماں ابا وغیرہ کو منانے کے بعد بی بی کونسل کو بھی منانا پڑتا ۔۔۔!
 
محمد وارث

لائبریرین
شکر ہے، پہلی شادی کے لیے کوئی ایسی، یا ملتی جلتی شرط عائد نہ کی گئی ہے ۔۔۔! وگرنہ، لڑکی کو، لڑکی کے اماں ابا وغیرہ کو منانے کے بعد بی بی کونسل کو بھی منانا پڑتا ۔۔۔!
پہلی شادی کے لیے حکومت بھی جانتی ہے کہ لڑکے کے اپنا ابا اماں نے پہلے ہی بہت شرطیں لگائی ہوتی ہیں۔ کبھی اے خان صاحب ادھر آئے تو ان سے پوچھیے گا۔ :)
 
فلسفی

محفلین
:jokingly:
فلسفی بھائی اب ذرا آستین چڑھالیجیے۔:D
بھائی ہمارا تو حساب کتاب بھی فلسفیانہ ہوتا ہے۔

مثلا وارث بھائی نے کہا "دس پندرہ" یعنی

10 +15 = 25
25 طاق عدد ہے، جبکہ زوجین یعنی میاں اور بیوی، 2 یعنی جفت عدد بنتا ہے۔ لہذا مساوات کا تقاضا ہے کہ 25 کے عدد میں ایک کم یا اضافہ کر کے اس کو جفت بنا دیا جائے۔ ہم سب کیونکہ ازواج کی تعداد میں اضافے کے قائل ہیں لہذا ایک عدد بڑھا کر طاق عدد کو جفت یعنی 26 بنا لیتے ہیں۔
اب نکالیے اوسط یعنی 2 / 26 = 13

:p

بوقت ضرورت مزید "فلسفہ" استعمال کر کے کسی بھی عدد کو بڑھایا یا گھٹایا جا سکتا ہے۔ :D
 
م حمزہ

محفلین
گھٹانے کے پیچھے دنیا پڑی ہے۔ خاص طور سے یہ مصالحتی کونسل۔ آپ تو بڑھانے کی بات کریں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم نے سن رکھا ہے ایک عالم دین سے کہ دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت اسلام میں ضروری نہیں ہے، یہ صرف پاکستانی قانون میں ہے ۔

اور یہ مصالحتی کونسل وغیرہ تو بہت بعد کی بات ہیں۔

تاہم فی الحال کوئی حوالہ ہمارے پاس دستیاب نہیں ہے۔

ہاں البتہ ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں باہمی انصاف کو بہت زیادہ اہم قرار دیا گیا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت اسلام میں ضروری نہیں ہے، یہ صرف پاکستانی قانون میں ہے ۔
دین میں ایسی کوئی تصریح نہیں۔
البتہ کسی معاشرتی بگاڑ سے بچاؤ کے لیے کوئی قانون سازی کی جائے تو اس کو خلافِ اسلام قرار دینے کی کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دین میں ایسی کوئی تصریح نہیں۔
البتہ کسی معاشرتی بگاڑ سے بچاؤ کے لیے کوئی قانون سازی کی جائے تو اس کو خلافِ اسلام قرار دینے کی کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی۔

میرا خیال ہے کہ دوسری شادی سے معاشرتی بگاڑ نہیں ہوتا۔

بلکہ دوسری شادی کی ضرورت ہوتے ہوئے ، دوسری شادی کی اجازت یا ماحول نہ ہونے کے باعث "معاشرتی بگاڑ" کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اتنا تو آپ بھی سمجھتے ہوں گے۔
 
ہر بار ہمیں (د قیانوسی مسلمانوں کو ) سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، جتنی بار (((وہ))) قوانین سے ہماری روایات اور مذہب کی دھجیاں اڑائیں۔ ابھی پاکستانی لبرلز خود کو مظلوم بھی سمجھتے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
میرا خیال ہے کہ دوسری شادی سے معاشرتی بگاڑ نہیں ہوتا۔

بلکہ دوسری شادی کی ضرورت ہوتے ہوئے ، دوسری شادی کی اجازت یا ماحول نہ ہونے کے باعث "معاشرتی بگاڑ" کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اتنا تو آپ بھی سمجھتے ہوں گے۔
میرے تبصرے کی نوعیت بالکل عمومی تھی کہ دین میں اس معاملے میں معاشرتی سطح پر قانون سازی کی جاسکتی ہے۔
معاشرتی بگاڑ پیدا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس موضوع پر بحث ہو سکتی ہے، اور اگر بات کی جائے تو ہو سکتا ہے کہ دونوں طرف کے قوی دلائل مل جائیں۔
البتہ معاشرتی بگاڑ کی تعریف ہمارے معاشرے میں کچھ اور ہوگی ، عرب میں کچھ اور ، مغرب میں کچھ اور۔ اس کا لحاظ رکھنا ضروری ہو گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے تبصرے کی نوعیت بالکل عمومی تھی کہ دین میں اس معاملے میں معاشرتی سطح پر قانون سازی کی جاسکتی ہے۔
معاشرتی بگاڑ پیدا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس موضوع پر بحث ہو سکتی ہے، اور اگر بات کی جائے تو ہو سکتا ہے کہ دونوں طرف کے قوی دلائل مل جائیں۔
مالبتہ معاشرتی بگاڑ کی تعریف ہمارے معاشرے میں کچھ اور ہوگی ، عرب میں کچھ اور اور مغرب میں کچھ اور۔ اس کا لحاظ رکھنا ضروری ہو گا۔

ہمارا فی الحال دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ :)

اس لئے ہم ایک طویل بحث کا ڈول ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

باقی احباب کے لئے بھی ہماری یہی تجویز ہے کہ اپنے دلائل زوجہء اول اور مصالحتی کونسل کے لئے بچا کر رکھیں۔ :)
 
Top