محفلین کے اختیارات

لاریب مرزا

محفلین
ابھی ایک اور حل ملا ہے۔ محفل پر آپ کی شکایات کے نام سے ایک خفیہ زمرہ موجود ہے۔
آپ کی شکایات
یہاں بنائے گئے دھاگے اور پیغامات کسی اور کو نظر نہیں آتے سوائے انتظامیہ کے۔ اس زمرے کو بطور ڈرافٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بھئی کوئی ایسی جگہ بھی ہونی چاہیے جو انتظامیہ کےاختیارات سے باہر ہو۔ :)
 
اردو آئی ٹی ٹیوٹوریل کی ذیل میں مضامین کی ادارت کا زمرہ موجود ہے جو اسی مقصد کے لیے بنایا گیا تھا کہ لوگ اس میں مضامین پر کام کر سکیں اور جب مضمون مکمل ہو جائے تو لڑی کو رپورٹ کر دیں کہ اسے متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیا جائے۔ اس دوران وہ لڑی فقط متعلقہ اراکین عملہ اور صاحب لڑی کی رسائی میں ہو گی۔ :) :) :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین

اس میں متعلقہ اراکین سے کیا مراد ہوئی؟
نیز اس طرح بھی لڑی پرائیویٹ تو نہیں ہوگی۔
کیا نظام میں ایسا کوئی پروویژن نہیں یا وضع کرنا ممکن نہیں ؟
 
Top