آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

بولے تو ٹاس کافی زیادہ اہم ہو گیا ہے۔۔۔

vbc.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
گویا محترمہ گرج چمک صاحبہ کرکٹ کے فروغ میں اسی طرح رکاوٹ بنی رہیں گی ۔۔۔!
جی لگ تو یہی رہا ہے۔ جیسا کہ آئی سی سی نے کہا، برطانیہ میں پچھلے سال جون میں صرف 2 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور اس سال اس سے کئی گنا زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ یہ انتہائی غیر متوقع بارشیں ہیں اور بلاشبہ ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا ہے انہوں نے۔
 
جاسم محمد

محفلین

غیر متوقع بارشیں تو نہیں کہہ سکتے کیونکہ پچھلے سال غیر متوقع طور پر بارشیں کم ہوئیں۔ عموما ہر سال اسی طرح بارشیں ہوتی ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
غیر متوقع بارشیں تو نہیں کہہ سکتے کیونکہ پچھلے سال غیر متوقع طور پر بارشیں کم ہوئیں۔ عموما ہر سال اسی طرح بارشیں ہوتی ہیں
جی یہ آئی سی سی کہہ رہا ہے: extremely unseasonable weather اور اسکی شرح بھی انہوں نے کی ہے کہ صرف پچھلے دو دنوں میں جون کے مہینے کی اوسط بارش سے دگنا سے بھی زائد بارش ہو چکی ہے۔

پھر پڑھیے!

62205942_10156320330432555_1978459036881780736_n.jpg
 
Top