صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا یاد کروا دیا شگفتہ۔ اللہ عمر، صحت اور کامیابیوں میں برکت ڈالے، تقریبا گیارہ سال سے میرے بھتیجا صاحب ہر دوسرے روز ایک نیا لفظ دریافت کروانے کا باعث بن رہے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ سب کچھ آخر میں آ کر ۔۔۔'اس لڑکے/لڑکی کا میں کیا کروں۔۔' پر منتج ہوتا ہے۔
ویسے آپ سنائیں بھانتیجگان پارٹی کے کیا حالات ہیں؟
آمین۔
کیسی ہیں فرحت اور کہاں ہیں؟

ہو جائے کوئی تخلیق فرحت اس پر
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہن جی میرے صرف بھتیجے اور بھتیجیاں ہیں، بھانجے بھانجیوں سے اللہ تعالیٰ نے مجھے نہیں نوازا سو یہ نیا لفظ میرے لیے تو کار آمد نہ ہوا۔ :)
محمد وارث بھائی، بھتیجے اور بھتیجیوں سے تعلقات کے بارے میں راوی کیا کہتا ہے؟
 
کب چھٹیاں ہو رہی ہیں؟ میری بیٹی کا تو اگلے ہفتے فائنلز ویک اور پھر ختم
یہاں پبلک اسکولوں میں چھٹیاں جون کے وسط میں شروع ہوتی ہیں۔ پچھلے برس عید سے ٹھیک ایک روز قبل ہوئی تھی، اس دفعہ 13 جون اسکول کا آخری دن ہو گا۔ البتہ ہم اس دفعہ عید کے روز سفر میں ہوں گے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
یہاں پبلک اسکولوں میں چھٹیاں جون کے وسط میں شروع ہوتی ہیں۔ پچھلے برس عید سے ٹھیک ایک روز قبل ہوئی تھی، اس دفعہ 13 جون اسکول کا آخری دن ہو گا۔ البتہ ہم اس دفعہ عید کے روز سفر میں ہوں گے۔ :) :) :)
کدھر کا قصد ہے؟

میرا بھی عید پر سفر کا پلان بن رہا ہے۔
 
Top