دیدارِ فئیری میڈوز و نانگا پربت کا احوال

لاریب مرزا

محفلین
چڑھائی تو پھر بھی نسبتاً آسان ہے، خصوصاََ اگر آٹومیٹک گیئر والی گاڑی ہو تو مزید آسان ہے۔ لیکن اترائی تو ظالم ہے۔بابوسر ٹاپ سے لے کر کے کے ایچ تک ایک فٹ بھی شاہد ہی ایسا آتا ہو جہاں سلوپ نہ ہو۔ ہماری تحقیق کے مطابق یہ دنیا کی عظیم ترین اترائیوں (یا چڑھائیوں) والی پکی سڑکوں میں سے ایک ہے، کہ جس میں 32 کلومیٹر میں تقریباً 3200 میٹر یا دس ہزار فٹ اترنا یا چڑھنا پڑتا ہے۔
بابوسر سے بل کھاتی سڑک کا کچھ ایسا منظر دکھائی دیتا ہے۔ یہ ہمارے 2015 کے ٹرپ کی تصویر ہے۔
IMG_20180605_154112.jpg

ناران سائیڈ کا سین کچھ ایسا تھا۔
IMG_20180605_154129.jpg
زبردست، ہم نے اس سڑک پہ تصویر بنانے کی کوشش ہی نہیں کی تھی۔ طوطے جو اڑے ہوئے تھے۔ :p اوپر سے اس وقت ہم بیٹھے بھی فرنٹ سیٹ پہ ہوئے تھے تو چڑھائی، اترائی بالکل سامنے تھی۔ :oops: ہم دعا کر رہے تھے کہ یہ سڑک جلدی جلدی ختم ہو جائے۔ لیکن سڑک اتنی لمبی لگ رہی تھی کہ سمجھو شیطان کی آنت۔ چڑھائی ختم ہوئی تو اترائی گلے پڑ گئی۔ :cool: ہم نے تو کلمہ طیبہ کا ورد جاری رکھا، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ابھی گئے کہ ابھی۔ پہلی دفعہ جائیں تو کمزور دل لوگوں کا یہی حال ہوتا ہے۔ :)
آپ نے خود ڈرائیونگ کی تھی یہاں؟؟ :)
 
آخری تدوین:

یاز

فرنٹ سیٹ پہ بیٹھنا اور خود ڈرائیونگ نہ کر رہے ہونا تو مزید حوصلے کا کام ہے۔
میں نے خود ہی ڈرائیونگ کی تھی۔ اترائی پہ جاتے ہوئے بریک گرم ہونے کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ گئی تھی۔ اللہ نے کرم کیا جو بچت ہو گئی تھی۔
 
اللہ!! یہی وجہ ہے کہ بابوسر کی چڑھائی چڑھتے ہوئے راستے میں یونیفارم میں ملبوس ( شاید پولیس) کچھ لوگ کھڑے تھے جنہوں نے گاڑیوں کو لائن قطار روک رکھا تھا۔ کچھ دیر روکنے کے بعد وہ گاڑیوں کو جانے دے رہے تھے۔ استفسار کرنے پر یہی معلوم ہوا کہ انجن اور بریک کے گرم ہونے کی وجہ حادثات ہوتے ہیں۔ اور یہ حادثات سے بچنے کے لیے حفظ ماتقدم سمجھ لیں۔
 
زیک

مسافر

کونسے گیئر میں نیچے گئے تھے؟
 
لیکن چڑھتے ہوئے تو بریک گرم نہیں ہوتی
 
زیک

مسافر
آپ لوگ لینز پر سیر حاصل گفتگو جاری رکھیں کہ میں جھیل سیف الملوک ٹریک کا قصہ سنا لوں کہ ہن بس ریا نہیں جا ریا- شائد کچھ تصاویر (موبائل کی) کی بھی دستیاب ہو جائیں تو شامل کر دوں گا-
کدھر ہے آپ کا قصہ و تصاویر؟
 
آخری تدوین:
یہ تصویر :redheart: کمال است !!

waqar04.jpg

اور پھر یہ تحریر :brokenheart2: پشیمان کُن۔

آج رحمت نبی جیسا پاکستان سے محبت کرنے والا خوبصورت کردار کیا سوچتا ہو گا؟ ایک وجیہہ شخصیت کا مالک رحمت نبی کہ آسٹریلیا سے امریکہ تک کی خواتین اس کے پیچھے پاگل تھیں

دیامر کا پڑھا لکھا چہرہ جو ایک ایک درخت کے لیے اس قدر حساس تھا۔ ایک مشفق گائیڈ اور کوہ پیما کہ جس کا ذکر ہر قابل ذکر بین الاقوامی کوہ پیمائی کی کتابوں میں آتا ہے۔۔ وہ آج گلگت میں بستر پر ہے۔ اس کی جنت فیری میڈوز، کڑاھائیاں کھانے والوں۔۔ بھونپو بجانے والوں اور لڑکیوں پر آوازیں کسنے والوں کے ہاتھوں اجڑ چکی ہے ۔ وہ فیری میڈوز جو بین الاقوامی سروے گائیڈز میں پاکستان کی پہلے نمبر پر آنے والی منزل تھی جہاں دنیا بھر کا سیاح آنے کے خواب دیکھتا تھا، جہاں رات کے سناٹے دنیا پر گزرنے والے برفانی دور سے پہلے کے سناٹوں کی خبر دیتے تھے۔ جہاں نانگا پربت سے گرنے والے عظیم برفانی تودے خوفناک گڑگڑاہٹ پیدا کرتے تھے۔ جہاں کی دیومالائی داستانیں روح کو منور کرتی تھیں ۔ جہاں برف کے مینڈک اور برف کے سانپ تھے۔ جہاں کی عورتیں شوخ رنگ نہیں پہنتی تھیں کہ مبادا نانگا پربت کی کوئی پری حسد میں آکر کوئی نقصان ہی نہ پہنچا دے۔ جہاں دن کے دس بجے جب نانگا پربت کے دامن سے برف کے دھوئیں اٹھتے تھے تو مقامی خواتین بھی یہ کہہ کر روٹی پکانا شرو ع کرتی تھیں کہ نانگا پربت پر پریوں نے اپنے تندور تاپنا شرو ع کر دیے ہیں۔ سب خواب ہو گیا ہے۔

جنت کا رکھوالا بستر پر ہے اور فیری میڈوز تباہ ہو چکا ہے۔

جانتے ہو؟ فیری میڈوز تباہ ہو چکا ہے! - ہم سب
 
گوگل فوٹوز نے بتلایا ہے کہ آج کے روز پچھلے برس دیدارِ نانگا پربت شریف کا شرف حاصل ہوا۔

LRM-EXPORT-178704080760946-20190513-232641409.jpg
جدوں وی کوئی سیر سپاٹے آلی لڑی نظر آندی تے نال ای یاز پائین وی یاد آ جاندے۔ اودھی کوئی خیر خبر لیاؤ یارو۔۔۔۔خورے کتھے ٹُر گیا اے؟
 
مابدولت برادرم عبداللہ محمد سے لفظ " بعام " کے مفہوم سے آگاہی کے لیے مستفسر ہیں جو کہ تاحال دو بار مستعمل رہا ہے ! :):)
یہ مسئلہ دو تین سال قبل میرے ساتھ بھی تھا۔ پھر یاد نہیں کیا بدلا تو ٹھیک نظر آنے لگ گیا۔ مجھے عبداللہ کے مراسلے میں ط ع ا م (طعام) ہی دکھائی دے رہا ہے اور آپ کے مراسلے میں ب ع ا م (بعام)۔
 
Top