اردو کتب: یونیکوڈ فارمیٹ میں

ہم میں سے اکثر لوگوں کو یونیکوڈ فارمیٹ میں کتابوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے لیکن یہ مواد مختلف ویب سائٹس پر بکھرا ہوا ہے اور ہمیں بہت سی ویب سائٹس کا علم بھی نہیں۔ اس لیے خیال آیا کہ جن جن ویب سائٹس یونیکوڈ کتب جمع کی گئی ہیں ان سب کے لنکس ایک لڑی میں یکجا ہوجائیں تو ایک سہل الحصول وسیع لائبریری بن سکتی ہے۔
اس لیے احباب سے درخواست ہے کہ یونیکوڈ کتب کی جو ویب سائٹ ان کے علم میں آئے ازراہِ کرم اس کا لنک یہاں دے دیں۔
بہتر ہوگا کہ ویب کا نام لکھ کر لنک دیں۔ اس سے اس ویب کا علم فوری طور پر ہوجاتا ہے۔

الف عین فرقان احمد سروش وغیرہ احباب۔
 
فرقان احمد

محفلین
محترم عبید انصاری بھیا! سروش صاحب نے تو انتہائی سرعت کے ساتھ قریب قریب سبھی روابط حاضر کر دیے۔ فی الوقت ایک ربط مزید ہاتھ لگا ہے تاہم ابھی یہ پڑتال نہیں کی جا سکی ہے کہ اس میں یونی کوڈ کتب موجود ہیں یا نہیں ۔۔۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے تو دیکھ لیجیے گا ۔۔۔! :) ربط
 
کچھ لنکس جو دیکھے ہیں ان میں تو پی ڈی ایف کتب ظاہر ہو رہی ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
سروش بھائی اور فرقان احمد بھائی کا بہت شکریہ۔ کِیپ اٹ اَپ۔۔۔۔ :)
فی الوقت سروش صاحب کے مقابلے میں ہمارا عالم وہی ہے کہ لہو لگا کر شہیدوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ :) کوشش رہے گی کہ سروش صاحب کی دسترس سے محفوظ رہ جانے والی ویب سائٹس کی شراکت کی جائے ۔۔۔! امکان کافی کم معلوم ہوتا ہے ویسے ۔۔۔! :)
 
الف عین

لائبریرین
@ سروش کی مجوزہ سائٹس میں پی ڈی ایف فائلیں ہی ہیں، اور جب تک ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے تب تک پتہ نہیں چلتا کہ کس فارمیٹ میں ہیں۔ مکتبہ السنہ کا تو صرف خالی صفحہ منہ چڑا رہا ہے ۔
تعجب ہے کہ میری پرانی برقی کتابیں سب بھول چکے!( ربط دستخط میں )
 
الف عین سر کیا آپ کی مراد یہ لنکس ہیں؟ آپ کے دستخط سے ہی لیے تھے۔
 
سروش

محفلین
مکتبہ السنہ کا تو صرف خالی صفحہ منہ چڑا رہا ہے ۔
Screenshot_1.png

یہ تو ہے ہی ساری یونیکوڈ میں
 
طارق راحیل

محفلین
السلام علیکم
بچوں کا کوئی انسائیکلوپیڈیا یونیکوڈ میں دستیاب نہیں؟
ہو سکے تو اس کی بھی کوشش کیجئے
عین نوازش ہوگی
 
طارق راحیل

محفلین
Top