سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

جان

محفلین
کسی بھی چیز کے وجود کا ثابت نہ کر پانا بھی یہ دلیل نہیں ہو سکتا کہ وہ چیز نہیں ہے۔ اللہ پاک تمام کائنات کی حدود و قیود سے آزاد ہیں یا یوں سمجھ لیجیےAllah is beyond existence۔
بقول اکبر الہ آبادی۔۔۔۔
عقل میں جو گھر گیا لا انتہا کیوں کر ہوا
جو سما میں آ گیا پھر وہ خدا کیوں کر ہوا​
 

احمد محمد

محفلین
یہی اصل نکتہ ہے مگر اکثر اہل ایمان اس کی یہ تشریح کرتے ہیں کہ واقعتا شہید کا جسم خاکی تا قیامت صحیح سالم رہتا ہے۔

بحث سے اجتناب فرما کر مختصر سا جواب دیجئے گا کہ:-

ہو سکتا ہے یہ تشریح درست ہو تو بتائیں اس تشریح سے ہمارے یا آپ کے ایمان میں کوئی کمی یا زیادتی ممکن ہے؟؟؟

اچھا چلیں ایک اور نظر ڈالتے ہیں۔ اسی لڑی میں کسی صاحب نے پہلے ہی بقرہ کی آیت نمبر 154 کا حوالہ دیا ہوا ہے تو فی الحال اسی آیتِ مبارکہ کے مفہوم کا اعادہ کر لیتے ہیں:-

اور جو اللہ کی راہ میں (یعنی دین کے واسطے) قتل ہوتے ہیں ان (کی ایسی فضیلت ہے کہ ان) کی نسبت یوں بھی مت کہو کہ وہ (معمولی یا عام مردوں کی طرح) مردے ہیں بلکہ وہ لوگ (ایک ممتاز حیات کے ساتھ) زندہ ہیں لیکن تم (اپنے موجودہ یعنی دنیاوی زندگی کے) حواس سے (ان کی اس حیات کا) ادراک نہیں کر سکتے۔

یعنی کسی کو زندہ و جاوید رکھنے کے لیے اللہ تعالی پر ہرگز لازم نہیں کہ وہ اس کے دنیاوی جسم کو بھی تروتازہ یا زندہ رکھے۔

اللہ تعالی کسی اور طرح سے بھی انہیں زندہ و جاوید رکھ سکتا ہے اور اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اس (اور) طرز کی زندگی کو سمجھنے کا شعور (فی الحال) تم نہیں رکھتے۔

اور جن علمأ کی آپ بات کر رہے ان سے پیشگی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ

جب اللہ تعالی نے بقرہ کی آیت 154 میں خود ہی واضع کر دیا کہ "تم ان (شہدا کی) حیات کا شعور نہیں رکھتے" تو کس نے کہا کہ آپ ثابت کریں کہ کسی کو زندہ و جاوید رکھنے کے لیے اس کا جسدِ خاکی کا بھی قائم و دائم رکھنا ضروری ہے؟؟؟

مختصراً یہ کہ ہمارا کام صرف اتنا ہے شہدا کی اس حیات پر بھی یقین رکھنا جس کا ہم شعور نہیں رکھتے۔

اللہ تعالی صحیح معنوں میں ہمیں دین کی سمجھ عطا فرمائیں، آمین۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
جو لوگ دس محرم الحرام کو کراچی میں جلوس امام حسین علیہ السلام میں بم دھماکے میں پھٹ گئے کیا وہ شہید ہیں اور ان کا جسم کیسے صحیح سلامت رہے گا
امام حسین علیہ السلام کے جسم کو قتل کرنے کے بعد ان کا سر الگ کردیا گیا اور اس کے بعد دس گھوڑوں کی نعل بندی کی گئی اور اس کے بعد آپ کا جسم پامال کیا گیا. آپ علیہ السلام کے جسم پر نو سو سے زیادہ زخم تھے اور اس کا جنازہ تیروں پر معلق رہا
ان حالات میں اس طرح کی ابحاث سمجھ سے بالاتر ہے. کیا امام حسین علیہ السلام کے بارے میں کوئی بات کرسکتا ہے
میرے خیال میں اس بحث کو یہیں ختم کردیں اور سکون سے سو جائیں
 

میر انیس

لائبریرین
السلام علیکم۔ گوکہ آپ لوگوں نے یہ بحث ختم کردی ہے پر میں نے دیکھا کہ بات اصل موضوع سے نکل کر کہاں سے کہاں نکل گئی اور پھر جب واپس آئی تو ختم ہوگئی۔اگر آپ لوگ مجھے اجازت دیں تو میں اس سلسلے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ لوگوں کو مطمئن کرسکوں گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
السلام علیکم۔ گوکہ آپ لوگوں نے یہ بحث ختم کردی ہے پر میں نے دیکھا کہ بات اصل موضوع سے نکل کر کہاں سے کہاں نکل گئی اور پھر جب واپس آئی تو ختم ہوگئی۔اگر آپ لوگ مجھے اجازت دیں تو میں اس سلسلے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ لوگوں کو مطمئن کرسکوں گا۔
کوئی قدغن نہیں ہے۔ آپ اپنا موقف بیان کر سکتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
بگ بینگ ارتقائے کائنات سے متعلق عین سائنسی نظریہ ہے۔ جیسے آپ مذہبی بنیادوں پر سائنسی نظریہ حیاتیاتی ارتقا evolution کو تسلیم نہیں کرتے۔ وہیں سائنسی نظریہ ارتقاء کائنات big bang کو رد کیوں نہیں کر دیتے۔ یقیناً دین و مذہب میں کائنات سے متعلق بہتر تھیوری ہوگی۔ آپ اسی پر چلیں۔ اور سائنسدانوں کو اپنی تھیوری پر چلنے دیں
آپ ہی کسی دھماکے سے تخریب کی بجائے تعمیر کی ٹھوس مثالیں دے دیں۔۔۔
اور یہ بھی بتائیں کہ یہ دھماکہ صرف ایک بار ہی کیوں ہوا بار بار کیوں نہیں؟؟؟
بے وقوف بننے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
یہ بالکل الگ بحث ہے کہ آیا حضرت آدم زمین پر پہلے انسان تھے یا نہیں۔ سائنس نظریہ ارتقا کی وجہ سے اس مذہبی نظریہ کو تسلیم ہی نہیں کرتی کہ دنیا کا پہلا انسان کسی جنت سے اٹھا کر بطور سزا زمین پر اتارا گیا تھا۔
ارتقاء انسان کا بنایا ہوا نظریہ ہے۔۔۔
مذہب خدا کا بنایا ہوا نظریہ۔۔۔
انسانی نظریہ خدا کے نظریہ کو رد کرنے کا اختیار کیسے رکھتا ہے؟؟؟
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
آپ ہی کسی دھماکے سے تخریب کی بجائے تعمیر کی ٹھوس مثالیں دے دیں۔۔۔
اور یہ بھی بتائیں کہ یہ دھماکہ صرف ایک بار ہی کیوں ہوا بار بار کیوں نہیں؟؟؟
بے وقوف بننے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے!!!
عرض کیا ہے
بے وقوف بننے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
بے وقوف بننے کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے
وزن وغیرہ کی بھی حد نہیں ہوتی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بگ بینگ نہ ہوا، خود کش دھماکہ ہو گیا جو بار بار ہونا چاہیے۔
سنا ہے کہ بگ بینگ کے بعد سنگولیرٹی آئے گی اور پھر یہ سنگولیرٹی دوبارہ پھوٹ جائے گی اس طرح یہ خود کش (یا خود ساز :) ) دھماکہ دوبارہ بھی ہو گا اور ہوتا رہے گا ۔
 

سید عمران

محفلین
سنا ہے کہ بگ بینگ کے بعد سنگولیرٹی آئے گی اور پھر یہ سنگولیرٹی دوبارہ پھوٹ جائے گی اس طرح یہ خود کش (یا خود ساز :) ) دھماکہ دوبارہ بھی ہو گا اور ہوتا رہے گا۔
آج تک تو ہوا نہیں آئندہ کی کیا گارنٹی۔۔۔
اور یہ دھماکہ کتنے کتنے عرصے بعد ہوتا ہے؟؟؟
 
Top