سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

وقارسہیل

محفلین
اسلامی عقائد کے مطابق زمین پر پہلا انسان حضرت آدم علیہ سلام تھے جو اندازاً 10 ہزار سال پہلے اس زمین پر بھیجے گئے۔
بھائی اس جملے کا پہلا حصہ درست ہے لیکن دوسرا نہیں۔ کیوں کہ اس کا حوالہ اسلامی کتب میں کہیں بھی موجود نہیں۔
سائنس اور مذہب کے درمیان ہونے والی بحث میں مذہب کے زمرے میں صرف اسلام ہی ہے جو جدید سائنس زدہ اذہان کو لاجواب کرسکتا ہے۔ جس کے سامنے سائنس ایک طفل مکتب کی طرح کھڑا رہ جاتاہے۔ وگرنہ باقی مذاہب صرف اساطیری اور دیومالائی داستانیں ہی ہے۔ اس کا ذکر میں اوپر "خدا کے حوالے سے ہاکنگ کے محدود مطالعے" کی صورت میں کرچکا ہوں۔
 
بھائی اس جملے کا پہلا حصہ درست ہے لیکن دوسرا نہیں۔ کیوں کہ اس کا حوالہ اسلامی کتب میں کہیں بھی موجود نہیں۔
جب لفظ ’اندازاً‘ ساتھ لکھا ہوا ہے تو اس کا مطلب یہی بنتا ہے کہ یہ کوئی تصدیق شدہ بات نہیں ہے۔ :)
 
فے کاف

محفلین
ائنس اور مذہب کے درمیان ہونے والی بحث میں مذہب کے زمرے میں صرف اسلام ہی ہے جو جدید سائنس زدہ اذہان کو لاجواب کرسکتا ہے۔ جس کے سامنے سائنس ایک طفل مکتب کی طرح کھڑا رہ جاتاہے۔
عجیب و غریب موازنہ ہے۔ بالکل دو مختلف چیزیں ہیں جن کی اپنی الگ الگ حیثیت ہے۔
 
وقارسہیل

محفلین
جب لفظ ’اندازاً‘ ساتھ لکھا ہوا ہے تو اس کا مطلب یہی بنتا ہے کہ یہ کوئی تصدیق شدہ بات نہیں ہے۔ :)
میرے جملے کو درست زاویۂ نظر سے دیکھنا کا شکریہ۔
یہاں صرف ایک گزارش ہے کہ "اندازً" کا لفظ کسی بھی اعدادوشمار کے قریب قریب تخمینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ اسے استعمال ہی نہ کیا جائے کیوں کہ اسلام میں آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک کے عرصے کا کوئی تخمینی ذکر تک نہیں ہے۔
 
یہاں دیکھیے۔
 
وقارسہیل

محفلین
لیکن اس میں کہیں بھی دس ہزار کے تخمینے کا ذکر نہیں۔
یہاں یہ ذکر کرنا برمحل ہوگا کہ یہی بات ملحدین مسلمانوں پر تھوپ کر بعد میں خود ہی اس پر رد کرتے ہیں اور بزعم خود اسلام کو غلط ثابت کرنے کی سعیِ لاحاصل میں خود کو کامیاب ٹھہراتے ہیں۔ کوئی بھی ملحد آپ کے ساتھ بالمشافہ اسلام کے ساتھ اس طرح کی مدت جوڑ نہیں سکتا۔ کیوں کہ وہ اسے ثابت کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ البتہ مضامین کی حد تک کسی کو وقت طور پر گمراہ کرنے کا سبب ضرور بن جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
ٹرومین
بہت اچھالکھا آپ نے
کچھ ریفرینس بھی ڈال دیجیے آخر میں تو باتیں اور وزنی ہوجائیں گی
ایک اور پہلو جو موجودہ بحث سے متعلق ہے وہ یہ ہے کہ خالق خدا ہے. ساتھ ہی استمرار بھی اسی کے باعث ہے
جیسے سورج کے بغیر کرنوں کا اور سمندر کے بغیر لہروں کا تصور نہیں اسی طرح اللہ کے بغیر اس کائنات کے باقی رہنے کا بھی تصور نہیں. اللہ اور کائنات واسطہ گھڑی ساز اور گھڑی کی طرح نہیں بلکہ سورج اور اسکی کرنوں کی مانند ہے (مثال صرف ذہن کو قریب لانے کے لئے دی ہے ورنہ اللہ "لا مثلہ شی" ہے)
خدا کی صفت رحمان اسی تعلق کی طرف اشارہ ہے کہ ہر ایک خدا سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اسکی صرف نظر "نہ" ہونے کے مترادف ہے
 
آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
ٹرومین
بہت اچھالکھا آپ نے
کچھ ریفرینس بھی ڈال دیجیے آخر میں تو باتیں اور وزنی ہوجائیں گی
ایک اور پہلو جو موجودہ بحث سے متعلق ہے وہ یہ ہے کہ خالق خدا ہے. ساتھ ہی استمرار بھی اسی کے باعث ہے
جیسے سورج کے بغیر کرنوں کا اور سمندر کے بغیر لہروں کا تصور نہیں اسی طرح اللہ کے بغیر اس کائنات کے باقی رہنے کا بھی تصور نہیں. اللہ اور کائنات واسطہ گھڑی ساز اور گھڑی کی طرح نہیں بلکہ سورج اور اسکی کرنوں کی مانند ہے (مثال صرف ذہن کو قریب لانے کے لئے دی ہے ورنہ اللہ "لا مثلہ شی" ہے)
خدا کی صفت رحمان اسی تعلق کی طرف اشارہ ہے کہ ہر ایک خدا سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اسکی صرف نظر نہ ہونے کے مترادف ہے
یہ میری تحریر نہیں ہے، واٹس ایپ پر موصول ہوئی تھی، سو لڑی کی مناسبت سے کچھ ترامیم واضافہ کے ساتھ یہاں بھی پوسٹ کردی۔ :)
 
ٹرومین

محفلین
یہ تحریر سلطان بشیر محمود (ستارہ امتیاز ایٹمی سائنسدان سابقہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن) کی ہے اور محفل پر بھی موجود ہے۔
لنک:)
 
جاسم محمد

محفلین
مذہب تو حضرت آدم کے ساتھ آیا ہے!!!
یہ بالکل الگ بحث ہے کہ آیا حضرت آدم زمین پر پہلے انسان تھے یا نہیں۔ سائنس نظریہ ارتقا کی وجہ سے اس مذہبی نظریہ کو تسلیم ہی نہیں کرتی کہ دنیا کا پہلا انسان کسی جنت سے اٹھا کر بطور سزا زمین پر اتارا گیا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیوں نہیں ہے۔۔۔
اسلام کا ایک بڑا حصہ اخلاقیات کا ہے!!!
یقیناً ہر دین و مذہب کا ایک بڑا حصہ اخلاقی تعلیمات پر مشتمل ہے۔ مگر جو معاشرے لادین یا دہریے ہیں وہ بھی اخلاقیات سے مکمل عاری نہیں ہیں۔ میرا جواب اس عامیانہ سوچ سے متعلق تھا جس میں ملحدین یا لادین لوگوں کو مادر پدر آزاد سمجھا جاتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
دنیا میں اب تک جتنے بھی دھماکے دیکھے ان سب سے تباہی اور بربادی وجود میں آئی۔۔۔
مگر بگ بینگ کا ان دیکھا تخیلاتی دھماکہ عجیب دیکھا جس نے گل کھلائے، خوشبوئیں بکھرائیں، فصلیں لہلہائیں، جنگلات اگائے، پھل پکائے، بادل برسائے، گائے، بکریاں، بھینسیں بنائیں، ان میں دودھ بنایا، شہد کی مکھی بنائی اور اس میں شہد بنایا۔۔۔
اتنا عقل مند دھماکہ ایک مرتبہ ہی کیوں ہوا؟؟؟
بار بار کیوں نہیں ہوتا؟؟؟
بگ بینگ ارتقائے کائنات سے متعلق عین سائنسی نظریہ ہے۔ جیسے آپ مذہبی بنیادوں پر سائنسی نظریہ حیاتیاتی ارتقا evolution کو تسلیم نہیں کرتے۔ وہیں سائنسی نظریہ ارتقاء کائنات big bang کو رد کیوں نہیں کر دیتے۔ یقیناً دین و مذہب میں کائنات سے متعلق بہتر تھیوری ہوگی۔ آپ اسی پر چلیں۔ اور سائنسدانوں کو اپنی تھیوری پر چلنے دیں
 
جاسم محمد

محفلین
شہید کا جسد باقی رہتا ہے یا نہیں، اس کا آپ سے کیا لینا دینا؟ بات تو سادہ سی ہے کہ شہید زندہ و جاوید ہے۔
یہی اصل نکتہ ہے مگر اکثر اہل ایمان اس کی یہ تشریح کرتے ہیں کہ واقعتا شہید کا جسم خاکی تا قیامت صحیح سالم رہتا ہے۔
 
Top