آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

محمد وارث

لائبریرین
ہمیں ابھی اس حد پر پہنچنے کے لیے مزید تقریبا دو دہائیاں درکار ہیں۔ مشاہدات بھی کوئی اہمیت رکھتے ہیں کہ نہیں؟;)
محمد وارث بھائی سے پوچھ لیتے ہیں۔ کیوں حضرت "پچپنے" میں شادی کی خواہش برقرار رہتی ہے کہ نہیں؟
اللہ ہی جانے، میرے والد صاحب مرحوم پچپن سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے اور میں خود ابھی پچپن سے کچھ سال کم ہوں۔ (ویسے جو میری خواہشات ہیں ان سے لگتا تو نہیں کہ سات آٹھ سال میں سب ختم ہو جائے گا لیکن اللہ کی اللہ ہی جانے، آپ کو صحیح طرح سے آٹھ سال بعد بتاؤں گا یا اگر آپ سے اتنا صبر نہیں ہوتا تو کسی اور 'گرم و سرد چشیدہ، جہاں دیدہ، گرگِ باراں دیدہ' کو آواز دے لیں۔) :)
 
فرقان احمد

محفلین
اللہ ہی جانے، میرے والد صاحب مرحوم پچپن سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے اور میں خود ابھی پچپن سے کچھ سال کم ہوں۔ (ویسے جو میری خواہشات ہیں ان سے لگتا تو نہیں کہ سات آٹھ سال میں سب ختم ہو جائے گا لیکن اللہ کی اللہ ہی جانے، آپ کو صحیح طرح سے آٹھ سال بعد بتاؤں گا یا اگر آپ سے اتنا صبر نہیں ہوتا تو کسی اور کو آواز دے لیں۔) :)
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور صحت و سلامتی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے، آمین!
 
فلسفی

محفلین
لہ ہی جانے، میرے والد صاحب مرحوم پچپن سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ جنت میں آپ سب کو اکھٹا فرمائے۔ ویسے میرے والد صاحب بھی 50 سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے۔ اللہ پاک ان کی بھی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
 
احمد محمد

محفلین
یعنی آپ ابھی تک پہلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہائے ۔۔۔ بے چارے
ہاہاہا۔۔۔
ارے نہیں بھائی، ہم بھی آپ جیسے شدگان میں شامل ہیں، عرفان سعید صاحب پر بھی تو جواباً دباؤ رکھنا تھا نا۔ ان کو آڑے ترچھے ہاتھوں ہی لینا چاہیے ورنہ یہ تو آپ کی اچھی خاصی ٹکور کر دیں گے۔ :D:D
 
فلسفی

محفلین
خود ابھی پچپن سے کچھ سال کم ہوں۔ (ویسے جو میری خواہشات ہیں ان سے لگتا تو نہیں کہ سات آٹھ سال میں سب ختم ہو جائے گا لیکن اللہ کی اللہ ہی جانے، آپ کو صحیح طرح سے آٹھ سال بعد بتاؤں گا یا اگر آپ سے اتنا صبر نہیں ہوتا تو کسی اور کو آواز دے لیں۔) :)
ہمارا اس عمر کا کوئی دوست ہی نہیں۔ آپ کو سمجھے تھے، آپ بھی چھوٹے نکلے۔ اب آپ ہی آواز دیجیے کسی بڑے کو۔ :)
 
فلسفی

محفلین
ہاہاہا۔۔۔
ارے نہیں بھائی، ہم بھی آپ جیسے شدگان میں شامل ہیں، عرفان سعید صاحب پر بھی تو جواباً دباؤ رکھنا تھا نا۔ ان کو آڑے ترچھے ہاتھوں ہی لینا چاہیے ورنہ یہ تو آپ کی اچھی خاصی ٹکور کر دیں گے۔ :D:D
شدید متفق، ایک عرصے سے گوروں کے ساتھ رہنے کے باوجود ان کے اندر کا "۔۔۔" ابھی تک چاک و چوبند ہے۔ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں فرماتے موصوف۔

آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
اجی حضور ، دو کیا اگر آپ ساری زندگی بھی دُہائیاں دیتے رہیں تو بھی "اُس حد" تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ :D:twisted:
توبہ توبہ، ایک سے بڑھ کر ایک۔ اب لگتا ہے کہ اردو میں بھی حرکات لازمی قرار دینا ہوں گی۔ ورنہ لوگ کچھ کا کچھ بنا لیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارا اس عمر کا کوئی دوست ہی نہیں۔ آپ کو سمجھے تھے، آپ بھی چھوٹے نکلے۔ اب آپ ہی آواز دیجیے کسی بڑے کو۔ :)
ایک تو اعجاز عبید صاحب ہیں، ایک شاید سید شہزاد ناصر صاحب ہیں، ایک اور ہیں سفید بال، سرخ چہرے اور کالے دل والے۔ ایک شاید اپنے خلیل صاحب بھی ہوں۔ ٹیگ نہیں کر رہا، فقط آپ کو بتا رہا ہوں، خود ہی ٹیگ کر لیں۔:)
 
واہ آپ جیسے مشورہ دینے والے ایک دو اور میسر ہوں تو جنت جانے کا راستہ آسان ہوجائے گا۔ ان میں سے صرف دو حضرات کو جانتا ہوں اور ان سے اس قدر کھل کر بات کرنے کی ہمت نہیں۔
 
Top