بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

فرقان احمد

محفلین
پائلٹ کی واپسی بہت اچھا اقدام ہے۔ بہتر ہو گا کہ ہم امن عمل کو آگے بڑھائیں اور عافیت کی قدر کریں۔ سرحد کے دونوں اطراف بسنے والے افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہمارا مطمح نظر ہونا چاہیے۔ مودی جی اور عمران خان کو نوبل انعام مل سکتا ہے اگر وہ کسی بھی طور کشمیر کا مسئلہ حل کروا دیں اور اس خطے کو امن کا گہوارا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ آسان کام نہ ہے تاہم ناممکن ہرگز نہیں ہے۔
 
شوق سے کر لے۔ مگر اتنی جلدی جنگی قیدی چھوڑ کر عمران خان نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے۔ ان سب گڈ ول گیسچرز کے باوجود مودی سرکار اسرائیل سے مل کر پھر کوئی کاروائی کرے گی تو خود ہی اپنی سبکی کا سامان بھی پیدا کر لے گی۔ کپتان نے بہترین انداز میں پتا کھیل کر بال مودی کی کورٹ میں پھینک دیا ہے۔

یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ مودی نے مان لیا کہ پلوامہ حملہ اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں مصنوعی حملہ اس کا اپنا پائیلٹ پراجیکٹ تھا۔ اس پے پے کی گردان کو ہم آسانی سے پاگل پن کہہ سکتے ہیں۔ یہی پاگل پن ، پیچھے ہے کشمیریوں کے قتل عام کے۔ ایسا ہندوستانی آفیشیل خود کہہ رہے ہیں۔
 
بھارتی پائلٹ کو بحفاظف بھارت کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ روانگی سے قبل بھارتی پائلٹ کا آخری بیان
کوئی گن سکتا ہے کہ ویڈیو کتنی بار ایڈیٹ کی گئی؟ قیدی سے یہ بیان لینے اور میڈیا پر نشر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
اور اب ویڈیو کو چینلز سے ہٹانے کی کیا وجہ رہی ؟

شوہدے کم۔
 

جاسم محمد

محفلین
کوئی گن سکتا ہے کہ ویڈیو کتنی بار ایڈیٹ کی گئی؟ قیدی سے یہ بیان لینے اور میڈیا پر نشر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
معلوم نہیں لیکن اصل بیان کافی لمبا ہے اور میڈیا پر کافی کٹ کر کے جاری کیا گیا ہے۔ متفق ہوں کہ اسے پبلک کرنا ضروری نہیں تھا۔ البتہ ایک بیان تو اس نے زیر حراست ہونے کے فوری بعد بھی دیا تھا۔ مگر وہ ان کٹ تھا۔
 
معلوم نہیں لیکن اصل بیان کافی لمبا ہے اور میڈیا پر کافی کٹ کر کے جاری کیا گیا ہے۔
اصل بیان کا آپ کو کیسے علم؟
البتہ ایک بیان تو اس نے زیر حراست ہونے کے فوری بعد بھی دیا تھا۔ مگر وہ ان کٹ تھا۔
وہ بیان نہیں انٹیروگیشن تھی اور اسے بھی پبلک کرنے کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔
 
Top