باپ بیٹی، سائیکلیں اور سو میل

زیک

مسافر
سیڈرٹاؤن سے آگے کچھ میل کے لئے ٹریل ریلوے لائن سے ہٹ جاتا ہے۔ ریلوے لائن کی چڑھائی اترائی 2 فیصد تک رکھی گئی تھی۔ لیکن اس حصے میں کافی چڑھائی تھی۔

زیک

مسافر
ایک جگہ ٹریل سڑک پر سے گزرتا تھا اور ریلوے لائن بھی کراس کرنی تھی۔ بیٹی نے نوے کے زاویے پر ریل لائن کراس نہیں کی تو سائیکل کا پہیہ ٹریک میں پھنس گیا اور وہ گر گئی۔ شکر ہے کوئی چوٹ نہیں لگی۔ ویسے تو فرسٹ ایڈ کا سامان ساتھ تھا لیکن مزا کرکرا ہو جاتا۔

چڑھائی چڑھنے کے بعد یہ منظر ہمارا منتظر تھا۔

زیک

مسافر
اب چڑھائی کے بعد اترائی کی باری تھی۔ چونکہ ٹریل میں زیادہ پیچ و بل نہ تھے لہذا تیزی سے اترا جا سکتا تھا۔

زیک

مسافر
جب دوبارہ کھلے میدانوں میں پہنچے تو جان لیا کہ اب آج رات کی منزل سے فاصلہ کم ہی رہ گیا ہے۔ اس وقت بوندا باندی بھی شروع ہو گئی تو رک کر رین جیکٹ پہنی اور بیک پیک پر بھی رین کور چڑھایا۔

زیک

مسافر
کچھ دیر میں ہم راکمارٹ پہنچے۔ وہاں ٹریل سے اتر کر سڑک پر سائیکلنگ کرتے ہوئے ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے۔ ہوٹل ٹریل سے کوئی دو کلومیٹر دور تھا۔ کچھ راستہ مین روڈ پر تھا۔ ہوٹل پہنچے اور چیک ان کیا۔

پورے دن کی رائڈ کا نقشہ یہ رہا

ہم نے اس دن تقریبا 95 کلومیٹر سائیکلنگ کی جو ہم دونوں کے لئے نیا ریکارڈ تھا

نہانے کے بعد ہم نے جلد ڈنر کرنے کے بارے میں سوچا۔ بیٹی کا کہنا تھا کہ سائیکل پر ڈنر کرنے نہ جایا جائے۔ لہذا پیدل کے فاصلے ہی میں ایک ریستوران کا انتخاب کیا۔

اس وقت تک بارش رک چکی تھی۔ ہم ریستوران گئے اور وہاں خوب ڈٹ کر کھانا کھایا۔

واپس آ کر کچھ گپ شپ کی اور ٹی وی دیکھا۔ پھر سو گئے کہ اگلے دن بھی سائیکلنگ کرنی تھی۔
 
فہد اشرف

محفلین
“بنا رکے” کی تعریف پر منحصر ہے۔

اگر بغیر کسی چھوٹی سی بھی بریک کے مراد ہے تو 55، 60 کلومیٹر۔
اور یہ دوری طے کرنے میں کم سے دو گھنٹے لگے ہوں گے۔
' بنا رکے' کی تعریف یہ ہے کہ آپ سستانے کی غرض سے نہ رکے ہوں بلکہ کسی دوسرے غرض جیسے پانی وغیرہ پینے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے رکے ہوں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اگلے دن صبح اٹھے۔ ہوٹل ہی میں ناشتہ کیا۔ کپڑے تبدیل کئے اور سائیکلوں پر سوار ہو کر چل دیئے۔

اس بار ہوٹل سے ٹریل ہیڈ تک جانے کے لئے مین روڈ کی بجائے دوسرا راستہ لیا۔ اس راستے میں چڑھائی اترائی زیادہ تھی لیکن گاڑیوں سے بچت رہی۔

راکمارٹ میں سلور کامٹ ٹریل دریا کے کنارے چلتا ہے۔ وہاں پہنچ کر کچھ تصاویر لیں۔

زیک

مسافر
اور یہ دوری طے کرنے میں کم سے دو گھنٹے لگے ہوں گے۔
' بنا رکے' کی تعریف یہ ہے کہ آپ سستانے کی غرض سے نہ رکے ہوں بلکہ کسی دوسرے غرض جیسے پانی وغیرہ پینے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے رکے ہوں۔
شاید اڑھائی گھنٹے

زیادہ لمبے فاصلے اکثر ٹورنگ اور سیر سپاٹے کی غرض سے ہوتے ہیں جبکہ کم ایکسرسائز کی نیت سے۔ لہذا لمبے فاصلے میں نظاروں کو دیکھنے یا سوشلائز کرنے کے لئے اکثر رک جاتا ہوں
 
زیک

مسافر
ٹریل پر کچھ دیر گزرنے کے بعد ایک جھیل کنارے پہنچے۔ بیٹی نے صبح صحیح طور سے ناشتہ نہیں کیا تھا تو یہاں رک کر کچھ سنیکس کھائے

زیک

مسافر
ایلاباما کی نسبت جارجیا میں ٹریل پر زیادہ چڑھائی اترائی ہے۔ کھلے مناظر کی بجائے ٹریل کے دونوں طرف درخت ہیں۔

جنگل میں گھرے ٹریل پر سفر کرتے اچانک آپ ایک کھلے علاقے میں داخل ہوتے ہیں جوہاں بجلی وغیرہ کی تاریں جا رہی ہیں۔ سائے سے سورج کی روشنی میں اتے ہی ایسے لگتا ہے جیسے درجہ حرارت کئی ڈگری بڑھ گیا ہو۔ سوچا وہاں کی بھی تصویر لے لی جائے۔

زیک

مسافر
ویسے تو ٹریل پر اور بھی بہت سی سرنگیں ہیں لیکن برشی ماونٹین ٹنل سب سے لمبی ہے۔ ایک زمانے میں جب میں نے یہاں سائیکلنگ شروع کی تھی تو اس میں بہت کم لائٹ ہوتی تھی اور ایک خوفناک سا منظر ہوتا تھا۔ اب کافی لائٹیں لگائی جا چکی ہیں۔ پھر بھی سرنگ میں گانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

آخری تدوین:

زیک

مسافر
سرنگ سے گزرنے کے بعد بیگم کو ٹیکسٹ کیا کہ ہم ٹریل ہیڈ پر کس وقت متوقع ہیں اور پھر تیزی سے سائیکلنگ کرتے ہوئے وہاں کی طرف روانہ ہوئے۔ جیسے جیسے ٹریل اٹلانٹا کے مضافات کے قریب پہنچتا ہے رش بڑھ جاتا ہے۔ سائیکلنگ کے ساتھ ساتھ دوڑ اور واک اور کبھی کبھی سکیٹنگ بھی۔

جب ہم سلور کامٹ کے آغاز (ہمارے لئے اختتام) تک پہنچے تو دیکھا کہ دو دن کے ملا کر ابھی سو میل نہیں ہوئے۔ لہذا ہم نے وہاں ٹریل پر کچھ سائیکل چلا کر سو میل پورے کئے۔

کچھ ہی دیر میں بیگم بھی پہنچ گئی۔ ہم نے سائیکلیں کار کے پیچھے چڑھائیں اور گھر روانہ ہو گئے۔

یہ رہا ہمارا دوسرے دن کا نقشہ:

عباس اعوان

اورنج ٹریل اٹلانٹا تک جاتی نظر نہیں آ رہی۔
 
Top