مارول سنیمیٹِک یونیورس

آپ نے مارول سنیمیٹک یونیورس کی کون کونسی فلمیں دیکھ رکھی ہیں؟

  • آئرن‌مین

    Votes: 27 96.4%
  • دی انکریڈیبل ہلک

    Votes: 24 85.7%
  • آئرن‌مین 2

    Votes: 25 89.3%
  • تَھور

    Votes: 21 75.0%
  • کیپٹن امیریکا: دا فرسٹ اوینجر

    Votes: 23 82.1%
  • دی اوینجرز

    Votes: 22 78.6%
  • آئرن‌مین 3

    Votes: 20 71.4%
  • تَھور: دا ڈارک ورلڈ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن امیریکا: وِنٹر سولجر

    Votes: 19 67.9%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی

    Votes: 23 82.1%
  • اوینجرز: ایج آف الٹرون

    Votes: 23 82.1%
  • اَینٹ‌مین

    Votes: 23 82.1%
  • کیپٹن امیریکا: سِول وار

    Votes: 21 75.0%
  • ڈاکٹر سٹرینج

    Votes: 20 71.4%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی والیم 2

    Votes: 23 82.1%
  • سپائیڈر‌مین: ہوم‌کمِنگ

    Votes: 16 57.1%
  • تَھور: ریگناروک

    Votes: 20 71.4%
  • بلیک پینتھر

    Votes: 19 67.9%
  • اوینجرز: اِنفِنٹی وار

    Votes: 21 75.0%
  • اَینٹ‌مین اینڈ دا واسپ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن مارول

    Votes: 9 32.1%
  • ’اوینجرز: اینڈ گیم‘

    Votes: 7 25.0%

  • Total voters
    28

سعادت

تکنیکی معاون
کل مارول سٹوڈیوز نے اپنی سنیمیٹِک یونیورس کی ۲۲ویں فلم، ’اوینجرز: اینڈ گیم‘، کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ یہ فلم پچھلی ۲۱ فلموں اور ان کے بیشتر کرداروں کے کلائمکس پر مبنی ہے اور پوری دنیا میں شائقین اِس کا بےتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اِس فِلمی یونیورس کی چند فلموں کے بارے میں گفتگو محفل کی مختلف لڑیوں میں بکھری پڑی ہے؛ میں نے سوچا کہ ایک مخصوص لڑی ہی میں ان سب پر گپ‌شپ ہو تو بہتر رہے گا۔ :)

آغاز ایک پول سے کرتے ہیں: آپ نے مارول سنیمیٹک یونیورس کی کون کونسی فلمیں دیکھ رکھی ہیں؟ ان میں سے آپ کی پسندیدہ ترین کونسی ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کا ٹریلر (اگر آپ نے ’اوینجرز: اِنفِنٹی وار‘ نہیں دیکھی تو یہ ٹریلر بھی نہ دیکھیں۔ :) ) :

آخری تدوین:
(منتظمین ابن سعید محمد تابش صدیقی کے لیے: پول میں صرف ۲۰ آپشنز کی اجازت ہے؟)
جی ہاں، فی الوقت یہ تعداد 20 تک محدود ہے اور یہی طے شدہ تعداد ہے۔ گو کہ اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے، لیکن کوئی نہ کوئی حد قائم کرنی ہو گی اور یہ سوال بدستور قائم رہے گا کہ ہزار کیوں، ایک ہزار ایک کیوں نہیں؟ البتہ کوئی دوسری معقول تعداد سمجھ میں آئے تو بتائیں، اس کے مطابق تبدیل کر دیا جائے گا۔ تعداد بڑی ہونے کی صورت میں ایس کیو ایل کوئیری کی فعالیت متاثر ہو سکتی ہے اور لا یعنی استعمال کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ :) :) :)
 
جاسم محمد

محفلین
’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کا ٹریلر (اگر آپ نے ’اوینجرز: اِنفِنٹی وار‘ نہیں دیکھی تو یہ ٹریلر بھی نہ دیکھیں۔ :) ) :
ٹریلر سے کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی۔ کیا اینٹ مین اور باقی اونجرز مل کر ماضی میں جائیں گے اور تھانوس کو روکیں گے؟ کیا اس طرح کائنات سے مٹنے والے وجود واپس آجائیں گے؟ کافی دلچسپ فلم لگ رہی ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
جی ہاں، فی الوقت یہ تعداد 20 تک محدود ہے اور یہی طے شدہ تعداد ہے۔ گو کہ اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے، لیکن کوئی نہ کوئی حد قائم کرنی ہو گی اور یہ سوال بدستور قائم رہے گا کہ ہزار کیوں، ایک ہزار ایک کیوں نہیں؟ البتہ کوئی دوسری معقول تعداد سمجھ میں آئے تو بتائیں، اس کے مطابق تبدیل کر دیا جائے گا۔ تعداد بڑی ہونے کی صورت میں ایس کیو ایل کوئیری کی فعالیت متاثر ہو سکتی ہے اور لا یعنی استعمال کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ :) :) :)
دراصل میرا ارادہ یہ تھا کہ مستقبل میں ریلیز ہونے والی ہر نئی فلم کا نام بھی پول میں شامل کرتا رہوں گا (یا مدیران سے درخواست کروں گا :) )۔ ابھی تک ۲۰ فلمیں ہی ریلیز ہوئی ہیں تو کام چل گیا ہے۔

’کیپٹن مارول‘ اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کے بعد مارول سنیمیٹک یونیورس کا تیسرا فیز ختم ہو جائے گا، سو ایک کام یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگلے فیزز کی فلموں کے لیے ایک الگ پول بنا لیا جائے۔ البتہ اس کے لیے بھی پول کی آپشنز کی تعداد کم از کم ۲۲ کرنی پڑے گی تاکہ ’کیپٹن مارول‘ اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ اِس پول میں شامل ہو سکیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
کیا اینٹ مین اور باقی اونجرز مل کر ماضی میں جائیں گے اور تھانوس کو روکیں گے؟
جی، شائقین کی بےشمار تھیوریز میں سے ایک کے مطابق فلم کی کہانی کا ایک اہم حصہ ٹائم ٹریول ہو سکتا ہے، لیکن یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی علم ہو گا۔

ایک درخواست: پچھلی فلموں کی کہانیوں (خصوصاً سپائلرز) کے لیے محفل کی سرگوشیاں استعمال کریں۔ :)
 
دراصل میرا ارادہ یہ تھا کہ مستقبل میں ریلیز ہونے والی ہر نئی فلم کا نام بھی پول میں شامل کرتا رہوں گا (یا مدیران سے درخواست کروں گا :) )۔ ابھی تک ۲۰ فلمیں ہی ریلیز ہوئی ہیں تو کام چل گیا ہے۔

’کیپٹن مارول‘ اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کے بعد مارول سنیمیٹک یونیورس کا تیسرا فیز ختم ہو جائے گا، سو ایک کام یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگلے فیزز کی فلموں کے لیے ایک الگ پول بنا لیا جائے۔ البتہ اس کے لیے بھی پول کی آپشنز کی تعداد کم از کم ۲۲ کرنی پڑے گی تاکہ ’کیپٹن مارول‘ اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ اِس پول میں شامل ہو سکیں۔
مورخین لکھیں گے کہ امروز محفل میں رائے شماری کے اختیارات کی تعداد 20 سے بڑھا کر 25 کر دی گئی تھی! :) :) :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
فی الوقت سب سے کم دیکھی جانے والی فلمیں ’کیپٹن امیریکا: وِنٹر سولجر‘، ’سپائیڈر‌مین: ہوم‌کمِنگ‘، اور ’بلیک پینتھر‘ ہیں۔ ان میں سے کم از کم ’کیپٹن امیریکا: وِنٹر سولجر‘ تو آپ لوگوں کو دیکھ ہی لینی چاہیے!
 
ایونجرز اینڈ گیم کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے فلم اگلے سال میں ریلیز ہونی ہے اور مارول یونیورس کے فین اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اس ٹریلر سے اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اگلی فلم میں کیا ہونے جا رہا ہے..کیا تھینوس مزید تباہی مچائے گا لڑائی ابھی جاری ہے مرنے والے سپر ہیروز واپس آئیں گے یا نہیں یہ وہ سوالات ہیں جن کو لے کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں خیال کے گھوڑے دوڑائے جا رہے ہیں ہر دوسرا بندہ اپنی سمجھ کے مطابق ممکنات کا اظہار کر رہا ہے ان سب تھیوریز میں جو تھیوری سب سے مناسب لگتی ہے وہ یہ ہے کہ تھینوس آدھی آبادی کو مار کر مطمئین ہو کر فارمنگ شروع کر دیتا ہے
ادھر زمین پر تمام سپر ہیروز بکھر جاتے ہیں پوری یونیورس پر جیسے آسیب کا سایہ چھا گیا ہو فلم کی شروعات میں اسی تنہائی اور اداسی کو دکھایا جاتا ہے واکانڈا کی لڑائی کے بعد آئرن مین نئے سرے سے شروعات کرتا ہے انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ وہ ماضی سے بھی جڑا ہوتا ہے وہ شیلڈ کا سربراہ بن کر سپر ہیروز کو اکٹھا کرنے اور یونیورس میں تھینوس کی تلاش میں سرکرداں رہتا ہے کیپٹن امریکہ اور بلیک وڈو ساتھ ہوتے ہیں وہ ہاک آئی کو ڈھونڈ لیتے ہیں جو اب رونن بن چکا ہے ساتھ ہی وہ آنٹ مین کا بھی پتا لگاتے ہیں تھور بھی ابھی تک زمین پر ہوتا ہے
چونکہ ڈاکٹر سٹرینج نے فیوچر میں کروڑہا ممکنات کا جائزہ لیا ہوتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مر جائے گا اور مرنے والے تمام لوگ سول ورلڈ میں قید ہو جائیں گے جہاں وہ حرکت کرنے سے قاصر ہوں گے اس لیے وہ مرنے سے پہلے اپنے میجک کے ذریعے خود کو اس سب سے محفوظ کر لیتا ہے سوول ورلڈ میں جہاں سب کیپسول میں بند ہوش و حواس سے بیگانہ بے حس و حرکت قید ہوتے ہیں اب ڈاکٹر سٹرینج اپنے منصوبے کے مطابق سول ورلڈ میں ہینک پِم اور جینٹ کو ڈھونڈتے ہیں ہینک پم ڈاکٹر سٹرینج کو کوانٹم رئیلمی کے بارے میں بتاتے ہیں ادھر زمین پر تھور ڈاکٹر سیلوک کو لے کر نارن کےوو میں جاتا ہے جہاں اسے پتا چلتا ہے کہ سب لوگ مرے نہیں بلکہ سول ورلڈ میں ہیں یہ جاننے کے بعد وہ اک نئے جوش کے ساتھ ٹونی سٹارک کو ملتا ہے کہ ہم کوشش کر کے ان کو واپس لا سکتے ہیں اسی ملاقات کے دوران انہیں مین ہیٹن کی فضاؤں میں کوئی اڑتا دکھائی دیتا ہے جو کہ کیپٹن مارول ہوتی ہے یہ لوگ انہیں دشمن جان کر لڑنا شروع کر دیتے ہیں چونکہ ایونجرز کا برا وقت چل رہا ہے اور واکانڈا والی لڑائی کے بعد ان پر ویسے بھی مردنی چھائی ہوتی ہے اس لیے یہ دونوں کیپٹن ماروول سے خوب پٹتے ہیں لیکن جب کیپٹن ماروول نک فیوری کا نام لیتی ہے تب جا کر آئرن مین کو احساس ہوتا ہے کہ یہ دشمن نہیں دوست ہے آئرن مین اسے تمام واقعہ سناتا ہے سوول ورلڈ میں ڈاکٹر سٹرینج ڈایمنشن ٹریول کر کے کوانٹم رئیل میں پہنچتا ہے یہاں سے ڈاکٹر سٹرینج اپنے ساتھی ووم کو میسج بھیجتا ہے کہ وہ انہیں سوول ورلڈ سے چھڑانے کے لیے کیا کرے ووم اس طریقے سے جب ان کو آزاد کرانے کی کوشش کرتا ہے تو کوانٹم ٹنل میں بلاسٹ ہو جاتا ہے اس حادثے کے بعد ڈاکٹر سٹرینج تو اندر ہی رہ جاتا ہے مگر ووم آنٹ مین جینٹ اور ہینک پم کو باہر نکال لیتا ہے ڈاکٹر سٹرینج واپس جا کر بقی اور فالکن کے علاوہ تمام ہیروز کو ان فریز کر لیتا ہے ان دونوں کو ان فریز نہ کرنے کی وجہ وہی ممکنات ہے جو اس نے آئرن مین کو بچانے اور ٹائم سٹون دینے سے پہلے دیکھے تھے اب یہ سب مل کر خود کو بچانے آنے والے مسیحا کا انتظار کرتے ہیں
ادھر رونن بلیک وڈو اور کیپٹن امریکہ جب ملتے ہیں تو ان پر دشمن حملہ کر دیتے ہیں اسی لڑائی کے دوران آئرن مین سے مل کر آنے والی کیپٹن مارول وہاں پہنچ کر ان کی مدد کرتی ہے اور کیپٹن امریکہ کو دیکھ کر اپنی حیرت کا اظہار کرتی ہے کہ کیا تم وہی ہو جس کے بارے میں میں بچپن سے سنتی آ رہی ہوں یوں زمین پر بچے ہوئے تمام سپر ہیروز بھی اک دوسرے سے رابطے میں آ جاتے ہیں اب وہ مل کر سوول ورلڈ سے باقیوں کو چھڑانے کا منصوبہ بناتے ہیں
قارئین یہ درجنوں تھیوریز میں سے اک تھیوری کا اک حصہ ہے جو میرے نزدیک کافی دلچسپ اور مزیدار ہے اب آپ بتائیں کیا میرا اندازہ ٹھیک ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ والی تھیوری آنے والی ایونجرز کی سٹوری ہو سکتی ہے تو پھر میں اس تھیوری کا اگلا حصہ بھی لکھتا ہوں ورنہ اگلا سال کونسا دور ہے
 
’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کے ٹریلر کے آغاز میں گارڈینز کا جہاز خلا میں تیر رہا ہے، اور ٹونی سٹارک اُس جہاز میں بیٹھا اپنی آخری سانسیں گِن رہا ہے۔ آپ کی اِس تھیوری میں تو ذکر ہی نہیں ہے کہ بھلا اِس صورتحال سے ٹونی کیسے بچ پائے گا؟ :)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جی، شائقین کی بےشمار تھیوریز میں سے ایک کے مطابق فلم کی کہانی کا ایک اہم حصہ ٹائم ٹریول ہو سکتا ہے، لیکن یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی علم ہو گا۔
فین تھیوری کے مطابق ٹریلر میں سین جان بوجھ کر پبلک کو گمراہ کرنے کیلئے شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ ٹریلر غور سے دیکھیں تو اینٹ مین والا سین ماضی کی فوٹیج ہے
 
جاسم محمد

محفلین
’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کے ٹریلر کے آغاز میں گارڈینز کا جہاز خلا میں تیر رہا ہے، اور ٹونی سٹارک اُس جہاز میں بیٹھا اپنی آخری سانسیں گِن رہا ہے۔ آپ کی اِس تھیوری میں تو ذکر ہی نہیں ہے کہ بھلا اِس صورتحال سے ٹونی کیسے بچ پائے گا؟ :)
ان کی تھیوری غلط بھی نہیں۔ تفصیل
 
شہزاد وحید

محفلین
صرف سپائڈر مین ہوم کمننگ نہیں دیکھی اور نا دیکھنی ہے۔ اس کے علاوہ باقی سب دیکھی ہیں۔ اور اوینجرز انفن ٹی وار جس طرح پاکستان جیسےملک میں بھی بلاک بسٹر ہٹ ہوئی تھی اس سے تو لگتا ہےیہ فلم اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گی جس میں ٹائیٹانک اور اوتار بھی شامل ہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
’کیپٹن مارول‘ ریلیز ہو گئی ہے، سو اسے بھی پول میں شامل کر دیا گیا ہے (شکریہ، منتظمین :)
 
یاسر حسنین

محفلین
کیپٹن مارول پاکستان میں تو ریلیز ہونی نہیں ہے۔ اس لیے یہ خبر سننے کے بعد کل سینما پرنٹ ہی دیکھ کر گزارہ چلا لیا۔
 
Top