فاخر
محفلین
استادنا مخدومنا حضرت قبلہ الف عین صاحب مدظلہ سے نظر عنایت کی گزارش : 
غزل
افتخار رحمانی فاخرؔ
یہ عشوہ گری، یہ ہے تیرا تصدق
ہے میری خوشی،یہ ہے تیراتصدق
خدا نے ہمیں جو سلیقہ دیا ہے
نوازش بھی کی ، یہ ہے تیرا تصدق
ثناخواں تھی کل شب ، مئے ارغواں بھی
یہ شیشہ گری ، یہ ہے تیرا تصدق
کروں رشک میں اس تہی دامنی پر
تہی دامنی ،یہ ہے تیرا تصدق
نہ پوچھو کبھی مجھ سے غم ہائے سودا
نمی آنکھ کی، یہ ہے تیرا تصدق !
تری نذر ہے میرا ہر حرف ہمدم
مری شاعری، یہ ہے تیرا تصدق
تخیل ،تغزل ، تکلم ، ترنم
یہ افسوں گری ، یہ ہے تیرا تصدق
یہ بلبل کی کو کو ، فضاؤں کی خوشبو
یہ نغمہ گری ، یہ ہے تیرا تصدق
			
			غزل
افتخار رحمانی فاخرؔ
یہ عشوہ گری، یہ ہے تیرا تصدق
ہے میری خوشی،یہ ہے تیراتصدق
خدا نے ہمیں جو سلیقہ دیا ہے
نوازش بھی کی ، یہ ہے تیرا تصدق
ثناخواں تھی کل شب ، مئے ارغواں بھی
یہ شیشہ گری ، یہ ہے تیرا تصدق
کروں رشک میں اس تہی دامنی پر
تہی دامنی ،یہ ہے تیرا تصدق
نہ پوچھو کبھی مجھ سے غم ہائے سودا
نمی آنکھ کی، یہ ہے تیرا تصدق !
تری نذر ہے میرا ہر حرف ہمدم
مری شاعری، یہ ہے تیرا تصدق
تخیل ،تغزل ، تکلم ، ترنم
یہ افسوں گری ، یہ ہے تیرا تصدق
یہ بلبل کی کو کو ، فضاؤں کی خوشبو
یہ نغمہ گری ، یہ ہے تیرا تصدق
			
				مدیر کی آخری تدوین: 
			
		
	
								
								
									
	
								
							
							 
				 
 
		 
 
		 
 
		 
 
		 
 
		 
 
		
 بہت کچھ آپ لوگوں کی معیت با برکت میں سیکھنے کو ملا ان شاء  اللہ یہ خامی بھی دور ہوجائے گی ۔
 بہت کچھ آپ لوگوں کی معیت با برکت میں سیکھنے کو ملا ان شاء  اللہ یہ خامی بھی دور ہوجائے گی ۔