مبارکباد جاسمن آپی کے لیے دوہری مبارک باد۔

بہت بہت مبارک ہو جاسمن آپا:)
اللہ آپ کو عافیت میں رکھے۔
خوش رہیں اور ایسے ہی محفل کو رونق بخشتی رہیں:)
بھیا آپ بھی تو محفل کی رونق ہیں ، محفل کی رونقوں مزید اضافہ کرتے ہوئے اپنا پہلا ہزاری منصب حاصل کر لیں ۔ہم دل میں ارماں لیے بیٹھے ہیں کہ کب آپ کو محفل کے نشئی کا خطاب ملے اور آپ کے لیے ہم بہت خوبصورت سے لڑی بنائیں ۔
 

جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
خوب صورت لڑی، خوب صورت شخصیت، بے پناہ داد! یقینی طور پر، یہ اہم سنگ ہائے میل ہیں ۔۔۔!
الحمداللہ رب العالمین۔
تمام تعریفیں صرف اللہ کے لیے ہیں۔
بہت شکریہ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
اللہ آپ کے مقدر بہترین کرے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
مابدولت لائق صد احترام بہن جاسمن کو ان ہر دو اعزازات کے پر از افتخار حصول پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، اور اس درجہ دیدہ زیب لڑی کے اختراع ہنرمندانہ کے لئے برادرم عدنان کو خراج تحسین اور ہدیۂ شاباش پیش کرنے میں قلبی مسرت محسوس کرتے ہیں ۔:):)
بہت شکریہ بھائی!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محترمہ جاسمن بہن!
اللہ آپ کے حق میں بھی ان تمام دعاوَں کو شرفِ قبولیت بخشے جو دعائیں آپ ہمیشہ محفلین کے حق میں مانگا کرتی ہیں۔ اللہ آپ کو تمام اہلِ خانہ سمیت خوشیوں بھری زندگی سے نوازے۔ آمین۔

محمد حمزہ!
انتہائی ممنون ہوں مبارکباد کی بعد میں اور دعاؤں کے لئے پہلے۔ خوشگوار حیرت اور بہت خوشی محسوس ہوئی۔
اللہ آپ کا دل بھی اپنے سب متعلقین سے ٹھنڈا رکھے۔ ہمیشہ آپ سب پہ مہربان رہے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہر برے وقت، بری گھڑی، برے حادثہ، بری بیماری، بری تقدیر، نظرِ بد، جادو ٹونوں کے برے اثرات، بددعاؤں اور گناہوں کے برے اثرات، لوگوں کے حسد، حرام روزی، دکھاوے کی خواہش، غرور و تکبر اور قرض سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو بجو! اللہ تعالٰی آپ پر اپنی خاص الخاص رحمت کا سایہ کریں اور آپ کو اپنا قرب نصیب فرمائیں! (یو نو وٹ آئی مین!)
آمین ثم آمین!!

مریم!
جیتی رہو۔۔۔:)اتنی پیاری دعا پہ پھولے نہیں سما رہی۔ :):) اللہ قبول فرمائے۔آمین!
اللہ تمہارے نصیب بہت شاندار کرے۔ دلی تمنائیں جو جو آپ کے حق میں بہترین ہیں، قبول فرمائے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
Top