نہج البلاغہ

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے یہ بتائیں کہ کیا یہ آپ کے پاس ہے؟ اور یہ کہ نہج البلاغہ کے کونسے ایڈیشن مستند تصور کیے جاتے ہیں؟
 
مہوش علی

لائبریرین
شگفتہ سسٹر،

نہج البلاغہ آپکو پی ڈی ایف فارمیٹ میں چاہیے یا ورڈ فارمیٹ میں؟

میں نے بہت پہلے اسکو ڈیجیٹائز کیا تھا مگر حیرت ہے کہ ابھی تک شاید ایک یا دو ویب سائیٹ ہی ہیں جنہوں نے اسکو ہوسٹ کیا ہے (حالانکہ جو مجھ سے رابطہ کرتا ہے میں اُسے نہج البلاغہ کی کاپی ارسال کر دیتی ہوں)۔

اور اگر آپ پی ڈی ایف فارمیٹ کی جگہ امیجز کی صورت میں آنلائن پڑھنا چاہیں تو یہاں دیکھیں مگر مجھے یہ پتا نہیں چل رہا کہ یہ اردو ترجمہ اور شرح کس کی کی ہوئی ہے۔ (میرے پاس نہج البلاغہ مفتی جعفر حسین صاحب کی ہے)۔

پہلے یہ بتائیں کہ کیا یہ آپ کے پاس ہے؟ اور یہ کہ نہج البلاغہ کے کونسے ایڈیشن مستند تصور کیے جاتے ہیں؟

جی نبیل بھائی، یہ میرے پاس ڈیجیٹل شکل میں موجود ہے۔

جہاں تک نہج البلاغہ کے مختلف ایڈیشنز کی بات ہے تو اسکے عربی متن کے تو تمام ایڈیشنز ایک جیسے ہی ہیں۔

جہاں تک اس میں موجود خطبات کی اپنی اسناد کی بات ہے، تو علی ابن ابی طالب کے یہ خطبات نہج البلاغہ کے علاوہ اُس وقت کی بہت سی اور اسلامی تاریخی اور دیگر کتب میں موجود ہیں۔
نیٹ کی دنیا میں الاسلام ڈاٹ آرگ والوں نے اس لنک پر انگلش میں نہج البلاغہ پبلش کی ہے اور مجھے اسکی سب سے اچھی چیز یہ پسند آئی ہے کہ انہوں نے "Alternative Souces of Sermons of Nahjul Balagha" کے نام سے ہر خطبے سے پہلے اُن دیگر کتابوں کی لسٹ دی ہے جن میں یہی خطبے موجود ہیں۔

مثال کے طور پر پہلا خطبہ "کائنات اور آدم علیہ السلام کی پیدائش پر ہے" مگر یہی خطبہ ذیل کی کتب میں بھی پایا جاتا ہے:

(1) Al-Harrani, Tuhaf, 57; (2) al-Kulayni, Usul al-Kafi, I, 140;
(3) al-Qadi al-Quda`i, Dustur, 153;
(4) al-Razi, Tafsir, II, 164;
(5) Ibn Talhah, Matalib;
(6) al-Zamakhshari, Rabi`, I, bab al-sama' wa al-kawakib;
(7) al-Wasiti, `Uyun, see al-Majlisi, Bihar, vol.77, 300, 423;
(8 al-Rawandi, Sharh, see Kashif al-Ghita', Madarik, 69;
(9) al-Tabarsi, al-'Ihtijaj, I, 150

اصل میں یہ بالکل نئی تحقیق ہے اور اسکا سارا سہرا (بجائے کسی عربی یا فارسی عالم کے ) ہمارے ہی انڈین سب کانٹینینٹ کے ایک عالم "امیتاز علی عرشی" صاحب کو جاتا ہے جنہوں نے بہت ہی جانفشانی کے ساتھ یہ تحقیقی کام کیا۔ نہج البلاغہ کے ویب ایڈیشن میں عرشی صاحب کا تعارف ان الفاظ میں ہے:
http://www.al-islam.org/nahjul/sources.htm

The most painstaking research
in this context was done by an Indian Sunni scholar Imtiyaz 'Ali
'Arshi, who died a few years ago. He succeeded in tracing back the early
sources of 106 sermons, 37 letters and 79 stray sayings of Amir al-
Mu'minin (as) in his book Istinad-e Nahj al-balaghah, originally written
in Urdu, subsequently translated into Arabic in 1957, then into English
آجکل جہاں نہج البلاغہ پر زیادہ کام ہو رہا ہے وہ ایران اور عراق کے علاوہ مصر کی جامعہ الازہر بھی شامل ہے۔ جامعۃ الازھر کے ایک پرنسپل گذرے ہیں "شیخ عبدہ"، انہوں نے بھی نہج البلاغۃ پر بہت
زیادہ تحقیق کی تھی اور اس کتاب کو جامعۃ کے کورس میں شامل کروایا تھا اور انکا کہنا تھا کہ جس نے عربی زبان پر عبور حاصل کرنا ہو (عربی ادب کے حوالے سے) وہ نہج البلاغۃ کا ضرور سے مطالعہ کرے۔

اصل میں علامہ رضی (نہج البلاغۃ) کے مولف نے اسکا نام "نہج البلاغۃ" رکھا ہی اس لیے تھا کیونکہ یہ بلاغت کے لحاظ سے بہترین کتاب ہے (نہج کا مطلب ہے "چوٹی" مثلا پہاڑ کی چوٹی، اور بلاغۃ کا
مطلب ہے بلاغت ۔۔۔۔ یعنی "بلاغت کی چوٹی"۔ؕ

مہوش علی

لائبریرین
[SIZE=+1]Bibliography of Alternative Sources[/SIZE] [SIZE=+1]of Nahj al-Balagha[/SIZE]

اس لنک پر اُن تمام کتب کے ناموں کی فہرست (مع مصنفین اور تاریخ) درج ہیں کہ جن میں علی ابن ابی طالب کے یہ خطبات بکھرے ہوئے موجود ہیں اور علامہ رضی نے صرف انکو ایک جگہ جمع کیا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش بہن
یہ نہج البلاغہ میں بھی نہج البلاغہ ریسرچ کونسل کے اشتراک سے جلد ہی ہوسٹ کروں گا۔

سولنگی برادر،

اوپر والے لنک میں آپ نے نہج البلاغہ کے [SIZE=+1]Alternative Sources[/SIZE] دیکھے ہیں۔ کیا ایسی کوئی لسٹ اردو میں بھی موجود ہے (حالانکہ اصل میں یہ اردو سے ہی تیار ہوئی ہو گی کیونکہ یہ امتیاز علی عرشی صاحب کی تحقیق پر ہی مشتمل تھی۔

اگر تمام خطبات کے متعلق یہ لسٹ مل جائے تو مجھے ضرور مطلع کیجئیے گا کیونکہ اسکو بھی ڈیجیٹائز کرنا ہے۔

نیز نہج البلاغہ ریسرچ کونسل والوں نے چیزیں امیج فارمیٹ میں دی ہوئی ہیں۔ میرا خیال تھا کہ شاید آپ مفتی جعفر حسین کی نہج البلاغہ چاہیں گے کیونکہ یہ ڈیجیٹل شکل میں ٹائپ شدہ موجود ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے پاس 'نہج البلاغہ' کا جو نسخہ ہے وہ علامہ مرزا یوسف حسین صاحب لکھنوی کا ترجمہ شدہ ہے اور اس میں عربی کا متن بھی موجود ہے۔ نہج البلاغہ کے بارے میں جو قول سب سے زیادہ مشہور ہے وہ 'تحت کلام الخالق و فوق کلام المخلوق' یعنی خالق کے کلام کے نیچے اور مخلوق کے کلام کے اوپر ہے۔

اسی نسخے میں 'استنادِ نہج البلاغہ' کے نام سے علامہ مرتضٰی حسین لکھنوی کا ایک انتہائی جامع مقالہ بھی موجود ہے جس میں انہوں سو سے زائد کتب اور مجموعی طور پر ڈیڑھ سو کے قریب مصادر کا حوالہ دیا ہے جن میں حضرت علی (ع) کے خطبات موجود ہیں۔ لیکن بہرحال نہج البلاغہ کے کلامِ امام ہونے پر اعتراضات بھی وارد ہوئے جن میں علامہ ذہبی اور علامہ ابن خلکان کے اعتراضات بہت مشہور ہیں۔ خاص طور پر خطبہ معروف بہ 'شقشقیہ' کی وجہ سے تو بہت اعتراض وارد ہوتے ہیں۔

اگر کبھی اس کتاب کو یہاں پر برقیانے کا کام ہوا تو میں یقیناً اس ٹیم کا حصہ بنوں گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہوش آپ نہج البلاغہ ڈیجیٹائز کر چکی ہیں تو آپ نے یہاں لائبریری میں اسے شامل کیوں نہیں کیا ابھی تک !!؟

مجھے پی ڈی ایف اور ورڈ دونوں ہی فارمیٹ میں دیکھنا ہے ۔ بہت اچھا کیا آپ نے اتنی تفصیل سے بتایا۔

مہوش جن ویب سائٹس نے ہوسٹ کیا ہے ان کا ربط دیجئے گا ۔
 
بحث تو کافی ہوگئی مگر یہ طے نہیں ہوا کہ اسے برقیانہ کس طرح ہے یا اگر کہیں برقیا لیا گیا ہے تو اسے یہاں کیسے لایا جائے تاکہ تمام ممبران اسے پڑھ سکے اور تبصرہ کر سکیں۔

نہج البلاغہ بہت مشہور اور کسی حد تک متنازع کتاب بھی ہے کیونکہ اس پر کی روایات کی جانچ بھی سخت اصولوں پر ہوئی ہے اور دیکھنا یہ ہوگا کہ کس ایڈیشن میں کیا چیز شامل ہے۔

ایک کام جو جلدی کیا جا سکتا ہے وہ مضامین کی فہرست ہو سکتا ہے جو زیادہ دقت طلب بھی نہیں اور پڑھنے والوں کے لیے ذہنی طور پر بھی تیار کرے گا۔

اس کے علاوہ نہج البلاغہ پر بھرپور اعتراضات کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ یہ کام لازما ہوگا اور میرا خیال ہونا بھی چاہیے تاکہ دونوں طرف کا موقف سامنے آ سکے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ سسٹر،

جہاں تک اس میں موجود خطبات کی اپنی اسناد کی بات ہے، تو علی ابن ابی طالب کے یہ خطبات نہج البلاغہ کے علاوہ اُس وقت کی بہت سی اور اسلامی تاریخی اور دیگر کتب میں موجود ہیں۔
نیٹ کی دنیا میں الاسلام ڈاٹ آرگ والوں نے اس لنک پر انگلش میں نہج البلاغہ پبلش کی ہے اور مجھے اسکی سب سے اچھی چیز یہ پسند آئی ہے کہ انہوں نے "Alternative Souces of Sermons of Nahjul Balagha" کے نام سے ہر خطبے سے پہلے اُن دیگر کتابوں کی لسٹ دی ہے جن میں یہی خطبے موجود ہیں۔

مثال کے طور پر پہلا خطبہ "کائنات اور آدم علیہ السلام کی پیدائش پر ہے" مگر یہی خطبہ ذیل کی کتب میں بھی پایا جاتا ہے:

(1) Al-Harrani, Tuhaf, 57; (2) al-Kulayni, Usul al-Kafi, I, 140;
(3) al-Qadi al-Quda`i, Dustur, 153;
(4) al-Razi, Tafsir, II, 164;
(5) Ibn Talhah, Matalib;
(6) al-Zamakhshari, Rabi`, I, bab al-sama' wa al-kawakib;
(7) al-Wasiti, `Uyun, see al-Majlisi, Bihar, vol.77, 300, 423;
(8 al-Rawandi, Sharh, see Kashif al-Ghita', Madarik, 69;
(9) al-Tabarsi, al-'Ihtijaj, I, 150

اصل میں یہ بالکل نئی تحقیق ہے اور اسکا سارا سہرا (بجائے کسی عربی یا فارسی عالم کے ) ہمارے ہی انڈین سب کانٹینینٹ کے ایک عالم "امیتاز علی عرشی" صاحب کو جاتا ہے جنہوں نے بہت ہی جانفشانی کے ساتھ یہ تحقیقی کام کیا۔ نہج البلاغہ کے ویب ایڈیشن میں عرشی صاحب کا تعارف ان الفاظ میں ہے:
http://www.al-islam.org/nahjul/sources.htm

The most painstaking research
in this context was done by an Indian Sunni scholar Imtiyaz 'Ali
'Arshi, who died a few years ago. He succeeded in tracing back the early
sources of 106 sermons, 37 letters and 79 stray sayings of Amir al-
Mu'minin (as) in his book Istinad-e Nahj al-balaghah, originally written
in Urdu, subsequently translated into Arabic in 1957, then into English
آجکل جہاں نہج البلاغہ پر زیادہ کام ہو رہا ہے وہ ایران اور عراق کے علاوہ مصر کی جامعہ الازہر بھی شامل ہے۔ جامعۃ الازھر کے ایک پرنسپل گذرے ہیں "شیخ عبدہ"، انہوں نے بھی نہج البلاغۃ پر بہت
زیادہ تحقیق کی تھی اور اس کتاب کو جامعۃ کے کورس میں شامل کروایا تھا اور انکا کہنا تھا کہ جس نے عربی زبان پر عبور حاصل کرنا ہو (عربی ادب کے حوالے سے) وہ نہج البلاغۃ کا ضرور سے مطالعہ کرے۔

اصل میں علامہ رضی (نہج البلاغۃ) کے مولف نے اسکا نام "نہج البلاغۃ" رکھا ہی اس لیے تھا کیونکہ یہ بلاغت کے لحاظ سے بہترین کتاب ہے (نہج کا مطلب ہے "چوٹی" مثلا پہاڑ کی چوٹی، اور بلاغۃ کا
مطلب ہے بلاغت ۔۔۔۔ یعنی "بلاغت کی چوٹی"۔ؕ

بہترین ! بہت عمدہ تحقیق !
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش آپ نہج البلاغہ ڈیجیٹائز کر چکی ہیں تو آپ نے یہاں لائبریری میں اسے شامل کیوں نہیں کیا ابھی تک !!؟

مجھے پی ڈی ایف اور ورڈ دونوں ہی فارمیٹ میں دیکھنا ہے ۔ بہت اچھا کیا آپ نے اتنی تفصیل سے بتایا۔

مہوش جن ویب سائٹس نے ہوسٹ کیا ہے ان کا ربط دیجئے گا ۔

شگفتہ بہن،

فی الحال میں نہج البلاغہ سے "مکتوبات" اور "اقوال" یہاں اپلوڈ کر رہی ہوں۔

میرے پاس خطبات کی فائل پرانی والی ہے (جس کی پروف ریڈنگ نہیں ہوئی ہوئی)۔ ایک نئی فائل دوسرے کمپیوٹر میں ہے جو اس وقت دوسرے شہر میں ہے۔ جیسے ہی موقع ملا میں یہ فائل بھی یہاں اپلوڈ کر دوں گی۔

(اور اگر آپ کو خطبات بھی فورا چاہیے ہیں تو یہ پرانی فائل آپکو ای میل کے ذریعے بھیج سکتی ہوں)۔

والسلام۔

پی ایس: نیز میرے پاس مفاتیح عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ ڈیجیٹل شکل میں موجود ہے۔ اگر آپ کو چاہیے تو میں یہ بھی آپ کو میل کر سکتی ہوں۔
 
Attachments

  • Maktobaat.zip
    131.1 KB · مناظر: 31
  • aqwaal.zip
    111 KB · مناظر: 30

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بحث تو کافی ہوگئی مگر یہ طے نہیں ہوا کہ اسے برقیانہ کس طرح ہے یا اگر کہیں برقیا لیا گیا ہے تو اسے یہاں کیسے لایا جائے تاکہ تمام ممبران اسے پڑھ سکے اور تبصرہ کر سکیں۔

نہج البلاغہ بہت مشہور اور کسی حد تک متنازع کتاب بھی ہے کیونکہ اس پر کی روایات کی جانچ بھی سخت اصولوں پر ہوئی ہے اور دیکھنا یہ ہوگا کہ کس ایڈیشن میں کیا چیز شامل ہے۔

ایک کام جو جلدی کیا جا سکتا ہے وہ مضامین کی فہرست ہو سکتا ہے جو زیادہ دقت طلب بھی نہیں اور پڑھنے والوں کے لیے ذہنی طور پر بھی تیار کرے گا۔

اس کے علاوہ نہج البلاغہ پر بھرپور اعتراضات کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ یہ کام لازما ہوگا اور میرا خیال ہونا بھی چاہیے تاکہ دونوں طرف کا موقف سامنے آ سکے۔

السلام علیکم

بے حد شکریہ محب علوی آپ نے بہت اہم نکتے کی جانب نشاندہی کی ہے۔ یہ اردو ویب کی کامیابی ہوگی اگر یہاں جذباتی و فروعی انداز سے ہٹ کر تعمیری مباحث کئے جاسکیں ۔

البتہ لائبریری کے حوالے سے یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں صرف متون ( ترجیحاً اصلی متون) جمع اور پیش کئے جائیں گے جو تفریحی، علمی ، تحقیقی پس منظر میں حوالے کا کام کر سکیں ۔ لائبریری میں مباحثہ کی گنجائش نہیں ۔ مباحثہ کے حوالے سے لائبریری کا ویژن یہی ہے کہ لائبریری کسی بھی قاری کو تاریخی ، علمی و تحقیقی حوالہ فراہم کر سکے۔

لائبریری سے ہٹ کر متعلقہ زمرہ جات میں مباحث (تعمیری مباحث) اور شائستہ و مہذب اندازِ گفتگو کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے پاس 'نہج البلاغہ' کا جو نسخہ ہے وہ علامہ مرزا یوسف حسین صاحب لکھنوی کا ترجمہ شدہ ہے اور اس میں عربی کا متن بھی موجود ہے۔ نہج البلاغہ کے بارے میں جو قول سب سے زیادہ مشہور ہے وہ 'تحت کلام الخالق و فوق کلام المخلوق' یعنی خالق کے کلام کے نیچے اور مخلوق کے کلام کے اوپر ہے۔

اسی نسخے میں 'استنادِ نہج البلاغہ' کے نام سے علامہ مرتضٰی حسین لکھنوی کا ایک انتہائی جامع مقالہ بھی موجود ہے جس میں انہوں سو سے زائد کتب اور مجموعی طور پر ڈیڑھ سو کے قریب مصادر کا حوالہ دیا ہے جن میں حضرت علی (ع) کے خطبات موجود ہیں۔ لیکن بہرحال نہج البلاغہ کے کلامِ امام ہونے پر اعتراضات بھی وارد ہوئے جن میں علامہ ذہبی اور علامہ ابن خلکان کے اعتراضات بہت مشہور ہیں۔ خاص طور پر خطبہ معروف بہ 'شقشقیہ' کی وجہ سے تو بہت اعتراض وارد ہوتے ہیں۔

اگر کبھی اس کتاب کو یہاں پر برقیانے کا کام ہوا تو میں یقیناً اس ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

بہت شکریہ وارث بھائی ۔ کسی دوسرے دھاگے میں جس عنوان کا ذکر کیا تھا آپ سے وہ نہج البلاغہ ہی تھا ۔ البتہ مہوش کافی کام کر چکی ہیں ۔ آپ اور مہوش رابطہ کر سکتے ہیں اس حوالے سے۔ شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بہن،

فی الحال میں نہج البلاغہ سے "مکتوبات" اور "اقوال" یہاں اپلوڈ کر رہی ہوں۔

میرے پاس خطبات کی فائل پرانی والی ہے (جس کی پروف ریڈنگ نہیں ہوئی ہوئی)۔ ایک نئی فائل دوسرے کمپیوٹر میں ہے جو اس وقت دوسرے شہر میں ہے۔ جیسے ہی موقع ملا میں یہ فائل بھی یہاں اپلوڈ کر دوں گی۔

(اور اگر آپ کو خطبات بھی فورا چاہیے ہیں تو یہ پرانی فائل آپکو ای میل کے ذریعے بھیج سکتی ہوں)۔

والسلام۔

پی ایس: نیز میرے پاس مفاتیح عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ ڈیجیٹل شکل میں موجود ہے۔ اگر آپ کو چاہیے تو میں یہ بھی آپ کو میل کر سکتی ہوں۔

مہوش آپ خطبات اور مفاتیح دونوں کی فائلز بھیج دیں ، شکریہ
 
ٹیپو سلطان

محفلین
یہ پوسٹس تو کافی پرانے ہیں جن میں نہج البلاغہ کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔ اگر ممکن ہومہوش تو نہج البلاغہ مکتوبات اور اقوال کی طرح خطبات اور مفاتیح الجنان کا لنک بھی یہاں رکھ دیں تاکہ اردو محفل کے رکن ہونے کے باقی لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ واقعا یہ بہت اچھی چیز ہے ۔ اور ہاں یہ مفاتیح الجنان کس کا ترجمہ ہے؟
 
گل خان

محفلین
اتنی اچھی معلومات دینے کا آپ سب کا شکریہ۔۔۔۔اب آپ یہاں کب نہج البلاغہ کو اردو زبان ڈالیں گے؟؟؟؟؟
 
Top