درخت،پیڑ،پودے،شجر

ام اویس

محفلین
درختوں کے لیے

اے درختو! تمہیں جب کاٹ دیا جائے گا
اور تم سوکھ کے لکڑی میں بدل جاؤ گے

ایسے عالم میں بہت پیش کشیں ہوں گی تمہیں
تم مگر اپنی روایت سے نہ پھرنا ہرگز

شاہ کی کرسی میں ڈھلنے سے کہیں بہتر ہے
کسی فٹ پاتھ کے ہوٹل کا وہ ٹوٹا ہوا تختہ بننا

میلے کپڑوں میں سہی لوگ محبت سے جہاں بیٹھتے ہیں
کسی بندوق کا دستہ بھی نہیں ہونا تمہیں

چاقو چھریوں کو بھی خدمات نہ اپنی دینا
ایسے دروازے کی چوکھٹ بھی نہ بننا ہرگز

جو محبت بھری دستک پہ کبھی کھل نہ سکے
اے درختو! تمہیں جب کاٹ دیا جائے گا

اور تم سوکھ کے لکڑی میں بدل جاؤ گے
کوئی بیساکھی بنائے تو سہارا دینا

اور کشتی کے لیے اتنی محبت سے تم آگے بڑھنا
کہ سمندر کی فراخی بھی بہت کم پڑ جائے

اپنے پتوار مرے بازوؤں جیسے رکھنا
جو کسی اور کی طاقت کے سوا زندہ ہیں

میری دنیا کہ ابھی واقف الفت ہی نہیں
میرے بازو بھی محبت کے سوا زندہ ہیں

فاضل جمیلی
 

زیرک

محفلین
میں نے اک پیڑ سے ملبوس کے پتے مانگے
سارا جنگل ہی برہنہ تو نہیں چاہیے تھا
فیصل عجمی
 

زیرک

محفلین
چھاؤں تو اس کو مظؔفر نہیں اچھی لگتی
کہتا مجھ سے ہے کہ یہ پیڑ گھنا میں کاٹوں
مظفر وارثی​
 

زیرک

محفلین
گل سے لپٹی ہوئی تتلی کو گرا کر دیکھو
آندھیو! تم نے درختوں کو گرایا ہو گا
کیف بھوپالی​
 

زیرک

محفلین
اِسی سے جان گیا میں، کہ بخت ڈھلنے لگے
میں تھک کے چھاؤں میں بیٹھا تو پیڑ چلنے لگے
فرحت عباس شاہ​
 

زیرک

محفلین
درخت کٹ گیا لیکن وہ رابطے ناصرؔ
تمام رات پرندے زمیں پہ بیٹھے رہے
حسن ناصر
اگر آپ درخت، پیڑ، پودے کے ساتھ شجر کا اضافہ کر دیں تو زیادہ مناسب رہے گا کیونکہ شاعری میں شجر کا لفظ زیادہ مستعمل ہے۔ شکریہ۔
کچھ ایسے بدحواس ہوئے آندھیوں میں لوگ
جو پیڑ کھوکھلے تھے، انہیں سے لپٹ گئے​
 

جاسمن

لائبریرین
اگر آپ درخت، پیڑ، پودے کے ساتھ شجر کا اضافہ کر دیں تو زیادہ مناسب رہے گا کیونکہ شاعری میں شجر کا لفظ زیادہ مستعمل ہے۔ شکریہ۔
کچھ ایسے بدحواس ہوئے آندھیوں میں لوگ
جو پیڑ کھوکھلے تھے، انہیں سے لپٹ گئے​

ٹیگ میں شجر لفظ بھی ہے۔ عنوان کے نیچے دیکھیں۔
 

زیرک

محفلین
ٹیگ میں شجر لفظ بھی ہے۔ عنوان کے نیچے دیکھیں۔
آپ میری بات نہیں سمجھ پائیں، ممبرز صرف عنوان کو دیکھا کرتے ہیں، اس لیے عنوان میں شجر لفظ شامل ہونا چاہیے، ٹیگ تو سرچ آپشن کے لیے ہوتا ہے۔
پرندے شام کو یہ سوچ کہ پلٹ آئے
اداس پیڑ ہمیں یاد کر رہا ہوگا​
 

جاسمن

لائبریرین
آپ میری بات نہیں سمجھ پائیں، ممبرز صرف عنوان کو دیکھا کرتے ہیں، اس لیے عنوان میں شجر لفظ شامل ہونا چاہیے، ٹیگ تو سرچ آپشن کے لیے ہوتا ہے۔
پرندے شام کو یہ سوچ کہ پلٹ آئے
اداس پیڑ ہمیں یاد کر رہا ہوگا​

آپ نے بھی اوپر نہیں دیکھا۔:)
 

زیرک

محفلین
یار! پیڑوں کی اداسی نہیں دیکھی جاتی
مجھ سے مت ملنا، مگر گاؤں تو آنا جانا
راکب مختار​
 

زیرک

محفلین
تُو سوچ بھی نہیں سکتا جس اہتمام کے ساتھ
کٹے شجر پہ پرندوں نے آہ و زاری کی
راکب‌ مختار​
 

زیرک

محفلین
بے ستوں مکانوں سے پیڑ راؔم اچھے ہیں
گود بھی کشادہ ہے، چھاؤں بھی زیادہ ہے
رام ریاض​
 
Top